Tag: ڈی جی ایم اوز

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیزفائر معاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیزفائر معاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق

    راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں  اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے خصوصی ہاٹ لائن رابطے میں‌ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورت حال پر گفتگو ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں دیرپا امن اور صورت حال میں بہتری اور سرحدی آبادی کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے رابطہ میں 2003 کے سیزفائر معاہدے پرمکمل عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے.

    دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے کہ کسی صورت میں سیزفائرکی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، ہرممکن تحمل کی پالیسی اور بارڈر فلیگ میٹنگ کی جائیں گی.

    اس اہم ہاٹ لائن رابطے میں‌ لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیرپا امن اورصورت حال میں بہتری کے لیے متفقہ اقدامات پراتفاق کیا گیا.


    باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کے لیے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایل او سی کی صورتحال : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

    ایل او سی کی صورتحال : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

    راولپنڈی : پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں کنٹرول لائن پر  سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے  ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں کا معاملہ اٹھایا۔

    پاکستانی ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، رواں سال بھارت نے219شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    ڈی جی ایم او کا کہناتھا کہ بھارت کی غیرپیشہ ورانہ،غیراخلاقی کارروائیاں اشتعال انگیز اور امن کے لئے تباہ کن ہیں، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر دراندازی کا پروپیگنڈہ کررہا ہے، بھارتی غیراخلاقی اقدامات اشتعال انگیزی پھیلارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج کی دراندازی، تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی

    ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے امن کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں، بھارتی سیکیورٹی فورسز پاکستان پر الزام تراشیوں سے گریز کریں اور ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی فوری طور پر بند کرے۔

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے دراندازی اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورززی کی جارہی ہے، گزشتہ دنوں بھی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، دشمن کو خبردار کردیا

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، دشمن کو خبردار کردیا

    راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں، دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کا رابطہ شیڈول سے ہٹ کرہوا ہے۔

    پاک فوج نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں، دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کااپنے موقف میں کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی ہیں۔

    سیزفائر کی غیرپیشہ ورانہ اورغیراخلاقی خلاف ورزیوں سےصورتحال خراب ہونےکا خدشہ ہے، بھارت کواپنی جارحیت کابھاری خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

    ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، حالیہ دنوں میں بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث نیزاپیر،چری کوٹ، بٹل سیکٹر پر8معصوم شہریوں کی جان گئی۔

    اس سے پہلے پاک فوج کے سپہ سالار بھی اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان ایل او سی سمیت مشرقی سرحدوں پر ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والے رابطے میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت ڈائیریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا، جس میں جولائی اور اگست کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈریز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے چوبیس سے زائد واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان خلاف ورزیوں میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات میں متعدد مویشیوں کی ہلاکت کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں جبکہ شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا، رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔