Tag: ڈی جی خان اور ملتان

  • عمران خان آج ڈی جی خان اور ملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج ڈی جی خان اور ملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

    ملتان : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ڈی جی خان اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی الیکشن مہم جاری ہے ، پی ٹی آئی آج ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    جلسے میں عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے، ملتان میں پی ٹی آئی جلسے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

    جلسہ گاہ اوراطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اور پنڈال میں کرسیاں سجادی گئیں ہیں ، جلسہ گاہ کیلئے 4 دروازے بنائے گئے ہیں، جس میں سے ایک دروازہ خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔

    جلسہ گاہ میں ڈبل اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور 2بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں، ملتان میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود عوام کا جم غفیر پنڈال میں موجود ہے۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ان چوروں کو بھگائیں گے، عوام نے جلسہ گاہ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

    پی پی 217 ملتان پر زین قریشی اور پی پی دوسواٹھاسی ڈی جی خان سے سردارسیف الدین کھوسہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کودیوارسےلگانے والے سری لنکا کو سامنے رکھیں، ان کے لیےاس میں پیغام ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ۔ سترہ جولائی کو چوروں اوران کے ایمپائروں کو شکست دینی ہے، انہوں نےدھاندلی کرنی ہے،اس کے باوجود انہیں شکست دینی ہے۔