Tag: ڈی جی رینجرزبلال اکبر

  • جلد پورے کراچی کی الیکٹرانک نگرانی کرسکیں گے، ڈی جی رینجرز

    جلد پورے کراچی کی الیکٹرانک نگرانی کرسکیں گے، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں کراچی کے نصف حصے کی مانیٹرنگ شروع کردی جائے گی۔

    کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا تھا کہ پر امن کاروابری ماحول کے لیے رینجرز کا اسپیشل ٹاسک فورس کراچی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرے گا، خصوصی ٹاسک فورس کے سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے سے شہر میں تحفظ اور بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ ملے گا،انہوں تاجر برادری سے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے دورے کی تفصیلات رینجرز خصوصی ٹاسک فورس کوفراہم کرے۔

    ڈی جی رینجرز نے کہاہے کہ تین ماہ میں نصف کراچی کی مانیٹرنگ اور چھ ماہ میں پورے کراچی کی مانیٹرنگ شروع کردیں گے ۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے موقع پر سندھ بھر میں دس ہزار سے زائد رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے،جس میں سے سات ہزار صرف کراچی مین تعینات ہوں گے۔، ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی کے حالات جلد سے جلد بہتر کریں گے۔

     اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر ہونگے تو ملک کی معیشت کا پہیہ چلے گا، اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اور مُلک میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے جی ڈی پی ڈیڑھ فیصد نقصان ہوُچُکا ہے۔

  • سندھ میں عیدالضحی کیلئے رینجرز کےسیکورٹی انتظامات مکمل

    سندھ میں عیدالضحی کیلئے رینجرز کےسیکورٹی انتظامات مکمل

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے عیدالضحی کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے۔

    پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے شترکہ طور پر عیدالضحیٰ کے موقع پر اندرون سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں امن وامان ی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، اس سلسلے میں رینجرز اور پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی، عیدالضحی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہیں گے۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے والے ادارے محکمہ داخلہ یا متعلقہ ڈی سی او کے اجازت نامے کے بغیر کھالیں جمع نہیں کی جاسکتے، نہ کسی ادارے کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ گھر گھر جا کر زبردستی کھالیں جمع کرے، کسی بھی شخص اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • گورنر سندھ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار،ڈی جی رینجرزبلال اکبر سے رابطہ

    گورنر سندھ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار،ڈی جی رینجرزبلال اکبر سے رابطہ

    دبئی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیرِ داخلہ سے کارکنوں کی گرفتاری اور چھاپے سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے دبئی سے وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے رابطہ کیا، گورنرسندھ نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ کراچی کی صورتحال پراپنا کردار ادا کریں۔

     گورنر سندھ عشرت العباد نے چوہدری نثار سے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ چوہدری نثارنے یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل رینجرزبلال اکبر سے ٹیلیفونک رابطے میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ زیرِحراست افراد سے تفتیش جلد یقینی بنائی جائے۔