Tag: ڈی جی رینجرزسندھ

  • اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    کراچی : ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بسنے والے جفاکش اردواسپیکنگ کمیونٹی ملک کا قیمتی معاشرتی اثاثہ اوران کی خدمات قابل قدرہیں۔

    ان خیالات کا اظہارڈی جی رینجرزنے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرزکے دورے کے موقع پر کیا۔ جہاں ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی.

    میجرجنرل بلال اکبرنے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقتدارعلی اورمانیٹرنگ سیل کے چیف آصف مقصودسے ملاقاتیں بھی کیں۔

    ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، رینجرزانڈسٹریل ایریامیں اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق میجرجنرل بلال اکبر نےپولیس کواسٹریٹ کرائم پرقابوپانے کیلئے بھرپورکارروائی کی ہدایت کرتے ہائے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں۔

     

  • کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

    کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آچکے ہیں اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

     ڈی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں ٹارگٹ کلرز،دہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں،دہشت گردسیاسی،سماجی اورمذہبی جگہ پرجمع ہوسکتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ انھوں نے عوام سے تعاون کی بھی درخواست کی اور کہا کہ عوام شرپسندعناصرکی اطلاع1101پردیں۔

  • کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب سعودآباد نمبر تین میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں دفنائی گئی اصغر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی مقتول کو تین سال قبل اس کے بیٹے نے گھریلو تنازعے کی بنا پرقتل کرکے اس کی لاش کو گرھ کے صحن میں دفنا دیا تھا گرفتار ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا اھم ملزم نوید عرف کمانڈو مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

     گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم مارا گیا، جبکہ دیگر تین ساتھی قریبی گھر میں چھپ گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تیرہ ڈی میں متاثرہ گلی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کیا ہے۔مومن آباد میں پولیس مقابلہ ایک ملزم مارا گیا۔

  • کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت رینجرز کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    اجلاس میں شہر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کی شہریوں بالخصوص تاجر، صنعتکار اور ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ شہریوں کی حفاطت کو یقینی بنایا جائے گا، انھوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی یا دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن ون ون زیرو ون پر دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

    کارکن کے ماورائے عدالت قتل پر قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ کارکن شہید ہوا تو اگلےدن پہیہ جام ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کا قتل کا نوٹس لیا اور وزیرِاعلیٰ سندھ نےتحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔

  • ڈی جی رینجرزکی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    ڈی جی رینجرزکی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    کراچی: ڈی جی رینجرزرضوان اختر کی زیرِ صدارت آپریشنل کمیٹی کےاجلاس میں شہرمیں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرغورکیا گیا، ڈی جی رینجرزنے گورنرسندھ سے بھی ملاقات کی۔

    ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، سیکٹرکمانڈر ،ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی کی نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے سینئرافسران بھی اجلاس میں موجود تھے ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز نےگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے بھی ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں بلاتفریق اورکسی بھی دباو کے بغیر کام کر رہی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطہ کیا، اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کی جانب سے حکومت کو ایک ہفتہ کا وقت دئیے جانے کا خیرمقدم کہتے ہوئے کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے استعفے جمع کرانے بات ان کے جائز موقف کی حمایت ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے پرامن احتجاج کا جمہوری حق رکھتی ہے،تاہم کچھ سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہیں، انہوں کہا کہ پیلپزپارٹی ،ن لیگ اور دیگر جماعتیں بھی ریڈزون میں احتجاج کرتی رہی ہیں۔