Tag: ڈی جی رینجرز بلال اکبر

  • کراچی کا امن دوبارہ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، بلال اکبر

    کراچی کا امن دوبارہ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، بلال اکبر

    کراچی : ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے رینجرز نے قربانیاں دے کر شہر کا امن بحال کردیا ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

    وہ کراچی میں نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سے متعلق مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بدستور جاری رہے گا کراچی کی روشنیوں کو دوبارہ ماند نہیں پڑنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں، اغوا برائے تعاون کے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، امن کی موجودہ بہتر حالت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رینجرز، پولیس، انتظامیہ، اور عدالت مل کر کام کریں کیوں کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی مدد سے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز بنا ئے ہیں جہاں ہزاروں بچے اور بچیاں فنی تعلیم حاصل کرسکیں گے بالخصوص کراچی کے اُن علاقوں کے بچوں کو اولیت دی جائے گی جہاں امن عامہ کی حالت زیادہ مخدوش ہیں۔

    جنرل بلال اکبر نے مزید کہا کہ رینجرز اصلاحی پروگرام بھی ترتیب دے رہے ہیں یہ پروگرام ایسے نوجوانوں کے لیے ہیں جو کسی بھی وجہ سے غلط راہ پر چل پڑے اور فرقہ ورانہ جماعتوں یا تنظیموں کے مسلح جتھوں کی باتوں میں آگئے تھے۔

    ڈی رینجرز نے والدین سے گزارش کی ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث اپنے بچوں کو رینجرز کے اصلاحی مرکز میں لے کر آئیں تا کہ ان کے مزاج اور طبیعت کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرایا جائے اور تعلیم و تربیت کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔

  • کراچی بدامنی، چیف جسٹس کے زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس

    کراچی بدامنی، چیف جسٹس کے زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس

    کراچی: کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز بھی موجود ہیں

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری دہشت گردی کی تازہ لہر پر ملک کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں،اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی خصوصی طور پر کراچی تشریف لائے ہیں اور اعلیٰ حکام سے چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ کے بیٹے سید اویس علی شاہ کے اغواء اور امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

    اس موقع پرچیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے بیرسٹراویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کی اب تک کی کارکردگی پیش کی،اُن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس جلد سید اویس شاہ کو بازیاب کرا لے گی جس کے لیے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

    اجلاس میں ڈی رینجرز بلال اکبر اجلاس میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کے کردار پر روشنی ڈالی اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کی رہورٹ پیش کی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے اغوا کیس میں 21 سے زائد افراد کو گرفتارکیا گیا۔

    جب کہ دوسری طرف معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں مارے گئے چھاپوں میں گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش سے بھی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو آگاہ کیا۔

  • گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی ملاقات

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کے درمیان گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبےمیں امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نےکراچی میں امن کے قیام کے لیے رینجرز کی کاوشوں کی تعریف کی۔ گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔