Tag: ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید

  • ڈی جی رینجرز سندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارک باد

    ڈی جی رینجرز سندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارک باد

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے اقلیتی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے جسے پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے مزید رابطوں کی ضرورت ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرز سندھ نے ہندو برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد بھی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان کے قیام میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہا اور ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر سندھ رینجرز کے انتطامات سے آگاہ کرتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ماحول کو سازگار قرار دیا۔

    ہندو برادری کے وفد نے رینجرزکی کاوشوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کی تعریف کی اور برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    دوران ملاقات سیکیورٹی اداروں اور ہندو برادری کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مستحکم کرنے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معاشی ترقی کے لیے امن ہونا لازمی ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    معاشی ترقی کے لیے امن ہونا لازمی ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی : ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا ہے کہ معاشی ترقی قیام امن سے مشروط ہے اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام بجا لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا جہاں کورنگی و لانڈھی کے تاجروں سے ملاقات کی اور بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں اور شہر میں امن و اماں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ ایند انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا اور انہیں ایسوسی ایشن کی کار کردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی میں معیشت کی بحالی کے لیے رینجرز کے اقدامات کی تعریف کی اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا کہ کورنگی اور لانڈھی صنعتی ایریا کراچی کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو لائق ستائش بات ہے جب کہ رینجرز امن کی بحالی اور تاجروں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

    ٹریڈایسوسی ایشنز کےممبران نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے دوران ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے رینجرز کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور ملک دشمن عناصر کی کسی بھی قسم کی مالی اعانت بہ صورت چندہ، زکوۃ و خیرات وغیرہ کے نہیں کی جائے گی۔