Tag: ڈی جی رینجرز محمد سعید

  • ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اورامن عامہ پرلائحہ عمل تیار

    ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اورامن عامہ پرلائحہ عمل تیار

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم سطح کا اجلاس آج ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا جس میں اجلاس میں پولیس، رینجرز ، سول ایڈمنسٹریشن اور محکمہ داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی اور اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں عید میلاد النبی کے لیے سیکیورٹی کا مشترکہ پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت عید میلاد النبی پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا جائے گا اور اسنیپ چیکنگ اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر اہلکار تعینات رہیں گے.

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جب کہ جلوس کے راستے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    ترجمان رینجرز نے شہریوں اور علمائے اکرام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرانگیز پمفلٹس کی تقسیم اور قابل اعتراض نعروں پر ممانعت ہوگی جس پر عمل پیرا ہونا سب کے لیے ضروری ہوگا.

  • کراچی پاکستان کی شہ رگ اور معاشرتی اثاثہ ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی پاکستان کی شہ رگ اور معاشرتی اثاثہ ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمدسعید نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز محمد سعید نے آج کراچی چیمبرآف کامرس کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تنظیم کے مقاصد و سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔

    ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی معیشت کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے اس لیے کراچی میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

    ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے لوگ جفاکش ہیں جو پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور کراچی کے امن کو دوبارہ خراب ہونے نہیں دیں گے۔

    کراچی چیمبرآف کامرس کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ ہے اور رینجرز کےشانہ بشانہ ملک دشمن عناصرکی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔