Tag: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال

  • لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ ، تھانہ ولید میں مقدمہ درج

    لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ ، تھانہ ولید میں مقدمہ درج

    لاڑکانہ : گزشتہ روز رینجرز پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ولید تھانے میں 4 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاڑکانہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ولید تھانے میں رینجرز اہلکار اسلم سیال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، 19 گھنٹے بعد درج ہونے والے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پڑھیں :    لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے الزام میں لاڑکانہ اور قمبر سے 10 سے رائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، یاد رہے گزشتہ روز لاڑکانہ کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ راہگیروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کسی علاقے کی بات نہیں،کرمنل کے پیچھے ہر جگہ جائیں گے،ڈی جی رینجرز

    گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے رینجرز پر حملے کی مذمت اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے ملاقات کر کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’واقعے کی تفتیش جاری ہے اس دہشت گردی میں کون ملوث ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تفتیش پر مختلف پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’دہشت گرد چاہیے جس علاقے میں ہوں اُن کاپیچھا کریں گے اور اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں : اب ممکن نہیں کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیے جائیں ، چودھری نثار علی خان

    واضح رہے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ’’رینجرز 1989 سے سندھ میں موجود ہے اختیارات کا معاملہ ایک دو روز آگے پیچھے ہو تو اس پر واویلہ شروع ہوجاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’خصوصی اختیارات اور رینجرز کے سندھ میں قیام کے حوالے سے معاملہ ایک دو روز میں مشاورت کے بعد حل ہوجائے گا‘‘۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ  کی تین سیاسی جماعتوں کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تین سیاسی جماعتوں کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی مومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے وفود سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    رینجرزاعلامیے کے مطابق مورخہ 14 مئی 2016 کو متحدہ قومی موومنٹ، مہاجرقومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کو رینجرز ہیڈکوارٹر مدعو کیا گیا تھا، تینوں جماعتوں کے وفود نے ڈی جی رینجرز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    تینوں جماعتوں کے سربراہان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کو برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شہر قائد میں رواداری اور برداشت کی فضا کو فروغ دینے اور مستقل امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    دوسری جانب مصطفی کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈی جی رینجرز سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں آفتاب احمد کے قتل اور کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے سے اپنی جماعت کا موقف سمیت دیگر باتیں ان تک پہنچائیں ۔

    انہوں نے مزید کہا ہے ملاقات میں ہمیں بتایا گیا کہ  بھٹکےلوگوں کی اصلاح کیلئے ایک ادارہ قائم کیاجارہاہے۔

  • گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات

    گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان بہتر بنانے میں رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جاری آپریشن کے باعث امن و امان میں بہتری آرہی ہے۔

    ملاقا ت میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اس ضمن میں تمام قانونی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ پر امن کراچی پورے ملک سمیت خطے کے مفاد میں ہے امن و امان کے قیام سے شہر و صوبہ میں تیز ترین بیرونی سرمایہ کاری یقینی ہے جس سے صوبہ میں خو شحالی لانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔

    انہوں نے رینجرز ، پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی اتحاد ، یقین و محکم، یکسوئی،محنت اور وژن کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ۔

    انہوں نے آپریشن میں عوام کا بھرپور تعاون اور حمایت بھی قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری حالات میں بہتری کے بعد سماجی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور طریقہ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔