Tag: ڈی جی رینجرز پنجاب

  • دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی، ڈی جی رینجرز پنجاب انچارج مقرر

    دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی، ڈی جی رینجرز پنجاب انچارج مقرر

    اسلام آباد : حکومت نے فیض آباد دھرنے کو ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب کو دھرنا شرکاء سے مذاکرات کرنے اور آپریشن کے اختیارات تفویض کردیئے.

    تفصیلات کے مطابق 20 دن سے جاری فیض آباد دھرنے کو عدالتی حکم کے بعد ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد حکومت نے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے.

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر الفت مغل کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے حکومت نے ڈی جی رینجر پنجاب کو دھرنا شرکاء سے مذکرات کرنے یا بہ وقت ضرورت آپریشن کرنے کے مکمل اختیارات تفویض کردیئے ہیں.

    نمائندے اے آر وائی الفت مغل مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو فیض آباد دھرنے کو ختم کرانے کے لیے انچارج بناتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپ دی ہے اور اس کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے.

    خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرلیا تھا تاہم آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر لگی قدغن ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

    وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مذکرات اور آپریشن کے مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں.

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کو دھرنا آپریشن کے انچارج مقرر کردیا گیا ہے جو جڑاوں شہروں میں دھرنوں کے خلاف آپریشن انچارج ہونگے جب کہ ڈی جی رینجرزپنجاب کو تفویض کیئے گئے اختیارات 3 دسمبر تک کے لیے ہوں گے۔

  • امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈی جی رینجرز پنجاب

    امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ڈی جی رینجرز پنجاب

    لاہور: نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ دفاعی اعتبار سے پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    گورنر نے نئے ڈی جی رینجرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دشمن ذہن نشین کرلیں پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ترین ملک اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

    اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے کہا کہ ضرب عضب میں شاندار کامیابی عسکری اور سیاسی قیادت کا باہمی اعتماد و اتفاق اور عوام کی دعاﺅں کا ثمر ہے۔ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کا اگلے مورچوں کا دورہ

    ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کا اگلے مورچوں کا دورہ

    شکرگڑھ: ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے شکر گڑھ سیکٹر کا دورہ کیا اور پنجاب رینجرز کی پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق کا سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر امجد حسین نے استقبال کیا اور رینجرزکی آپریشنل تیاریوں اورتربیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    انھیں بتایا گیا کہ پنجاب رینجرز کے بہادر جوان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے اور ور کنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    انہوں نے ہر قسم کے نامساعد حالات کے سامنے سینہ سپر رہنے والے جوانوں تعریف کی اور کمانڈروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب اپنے عزم پر قائم ہے کہ قومی امنگوں کے مطا بق ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقومی سرحد ناقابل تسخیر رہیں گی۔

    بلاشبہ پنجاب رینجرز کے پاس ہر قسم کی للکار سے نمٹنے کے لیے بہادری اور حوصلہ بدرجہ اتم موجود ہے۔

  • بھارت کے ساتھ سیکٹر کمانڈرز سطح پر بات چیت بند

    بھارت کے ساتھ سیکٹر کمانڈرز سطح پر بات چیت بند

    لاہور: ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہرجاوید کاکہناہےآئندہ بھارت سےسیکٹر کمانڈر سطح پر میٹنگ نہیں ہوگی،مذاکرات ڈی جی ایم اوز اور ڈی جی کی سطح پر ہوں گے۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کاکہناتھابھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی عرصہ دراز سے جاری ہے، گزشتہ روز شکر گڑھ سیکٹر پر جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے بھارت نے نا صرف ہمارے دو جوانوں کو زخمی کیا بلکہ انھیں ریسکیو کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اوردونوں جوان جام شہادت نوش کرگئے اس واقعے کے بعد بھارت سے سیکٹر سطح پر مذاکرات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، آئی جی پنجاب

    پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، آئی جی پنجاب

    لاہور: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، تحریک انصاف کواحتجاج سے نہ پہلے روکا تھا نہ اب روکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے داعش کے وجود سے صاف انکار کردیا، کہتے ہیں کہ کچھ شرپسند انٹرنیٹ سے دیکھ کر پمفلٹ یا وال چاکنگ کررہے ہیں، جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے بھی انہوں نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی تردید کردی۔ بتاتے ہیں اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب پولیس سے امن و امان کے قیام کے لئے فورس منگوائی۔پہلے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں روکا گیا، نہ ہی اب روکا جائے گا۔

     آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس فورس کے ماتحت کام کرے گی۔

  • واہگہ بارڈر دھماکہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مذمت

    واہگہ بارڈر دھماکہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مذمت

    لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم نواز شریف ،جانب سے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیر اعلی پنجاب ،وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری ،اور خورشید شاہ نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو بزدالانہ کارروائی قرار دیا ہے، سابق صدر پرویز مشرف اور چوہدری برادران کی جانب سے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور ثروت اعجاز کی جانب سے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضپاع پر افسوس کا اظہار کیا۔۔گورنر کے پی کے ،گورنر گلگت بلتستان کی نے بھی خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نےواہگہ بارڈرپرخودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کااظہارکیاہے۔

  • چیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پر دھماکہ ہوا، ڈی جی رینجرز پنجاب

    چیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پر دھماکہ ہوا، ڈی جی رینجرز پنجاب

    اسلام آباد: ڈی جی رینجرز پنجاب کہتے ہیں حملہ آور نےچیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پرخود کودھماکے سے اڑایا۔

    واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کےبعد ڈی جی رینجرز موقع پرپہنچے اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، ان کاکہناتھا حملہ آور پریڈ کے مقام تک نہیں پہنچ سکا، جائے وقوعہ کے بعدڈی جی رینجرز پنجاب زخمیوں کی عیادت کیلئےاسپتال پہنچے اور حملے کی نوعیت سے آگاہ کیا، ڈی جی رینجرز نے بتایاحملے میں سیکیورٹی پرمامور رینجرزاہلکاربھی نشانہ بنے ۔

    انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، اب تک 44 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیکیورٹی کے مناسب انتظامات تھے، خودکش حملہ آور نے پریڈ ختم ہونے کے بعد دھماکا کیا، خودکش حملہ آور کی ٹانگیں اور سر مل گئے ہیں، دھماکا تجارتی سامان والے علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ کے قریب ہوا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے 47 افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد کے ذخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب دھماکا خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ان کہنا تھا حملہ آور کی عمر 22 سے 25 سال ہے، چیکنگ کی جگہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلات تھیں کہ دہشت گردی کی کاروائی ہوسکتی ہے۔

  • ڈی جی رینجرز پنجاب کا پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ

    ڈی جی رینجرز پنجاب کا پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ

    لاہور: ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے سیالکوٹ سیکٹر میں پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ کیا۔

    بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے پے درپے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کادورہ کرنے پہنچ گئے،میجرجنرل طاہرجاوید خان نے اپنے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات تعینات رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا جوانوں کے حوصلے قابل تعریف ہیں، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو سیالکوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔