Tag: ڈی جی رینجرز

  • کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا، کے سی سی آئی کے عہدیداران کی دعوت پر ظہرانے میں شرکت کی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر قائد میں امن وامان کے قیام سے معاشی استحکام پیدا ہوا ہے، صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔


    مزید پڑھیں: لیاری میں دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز


    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےاعتماد کی بحالی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں، اس موقع پرانڈسٹری ممبران نے کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز کے اقدامات کو سراہا، انڈسٹری ممبران نے ڈی جی رینجرز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


    مزید پڑھیں: کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کردیں گے، ڈی جی رینجرز


  • لیاری پرامن ہوگیا، دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز

    لیاری پرامن ہوگیا، دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ لیاری امن واپس لوٹ آیا ہے، دہشت کی علامت سمجھے جانےوالوں کا آج کوئی نام تک لینے والا نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری نے ملک کو بہت بڑے بڑے نام دیئے ہیں جس میں مولانا عبد الستار ایدھی کا نام سر فہرست ہے، ایدھی صاحب ہمارے دل میں رہتےہیں، کراچی شہر کے لوگ ایدھی صاحب کے احسان مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہری جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھا تے ہوئے کردار ادا کریں، کراچی اور خصوصی طور پر لیاری کے عوام اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کہ بچےغلط راستے پر نہ نکل جائیں، اسکولوں میں بچوں کو اخلاقیات کا بھی درس دیا جائے۔


    مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز کا بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم


    ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ رینجرز نے عوام کے بھرپور تعاون سے کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا، ٹارگٹ کلرز، جرائم کے بڑے بڑے نام لینے والا آج یہاں کوئی نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، ڈی جی رینجرز


    انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے اطراف جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں پر رینجرز کو فوری مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، ڈی جی رینجرز

    ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں امن و امان بہتر بنایا جائے، سیکیورٹی انتظامات پر تاجروں کا رینجرز پر اعتماد ترقی کی نشانی ہے۔

    ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرزکا گلبرگ،ناظم آباداورمختلف علاقوں کادورہ کر کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، میجر جنرل سعید نے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی دیے۔

    بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں تاجروں سے ملاقات کی اور شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، رینجرز سندھ کے سربراہ نے کہا کہ ’’کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں امن و امان کو بہتر بنایا جائے‘‘۔

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاجروں نے سیکیورٹی کی صورتحال پر رینجرز کے اقدامات کو سراہا اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • بابا لاڈلہ یا عزیربلوچ جیسا کوئی گروپ دوبارہ نہ بننے پائے، ڈی جی رینجرز

    بابا لاڈلہ یا عزیربلوچ جیسا کوئی گروپ دوبارہ نہ بننے پائے، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بابا لاڈلہ یا عزیربلوچ جیسا کوئی گروپ دوبارہ نہ بن سکے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لیاری کے دورے کے موقع پر کہی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں نواں لین، میراناکہ، گبول پارک اورچیل چوک کادورہ کیا، وہ لیاری کے بچوں کے درمیان گھل مل گئے۔ جوانوں اور بزرگوں سے ان کا حال احوال پوچھا۔

    سیکٹرکمانڈرزنے علاقے کی صورتحال اورآپریشن کےدوران کارروائیوں پربریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا شرپسند عناصرکی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔

  • کراچی: ڈی جی رینجرز کا کراچی آپریشن مزید موثر بنانے کا حکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کا کراچی آپریشن مزید موثر بنانے کا حکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں جاری آپریشن کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، عزیز آباد، لانڈھی، کورنگی کا دورہ کیا اور کراچی میں جاری آپریشن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈی جی رینجرز نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا‘‘۔

    dg-rangers-post-2

    کراچی میں مستقل امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈی جی رینجرز نے آپریشن کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات بھی کی۔

    dg-rangers-post-1

    ڈی جی رینجرز نے گڈاپ ٹاؤن میں افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، سیکٹر کمانڈر نے حالیہ آپریشن اور صورتحال پر ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی۔میجر جنرل نے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آپریشن کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کیے۔

  • سندھ بھرمیں آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

    سندھ بھرمیں آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید کا کہنا ہے ٹارگٹڈ آپریشن کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری رہے گا، دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ دہشت گردوں ،عسکری ونگ، اغوا۔کاروں اور بھتہ خوروں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سندھ بھر میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے پرعزم ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ افسران اورجوانوں سے ملاقات کی۔

    ڈی جی رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کےاقدامات کوخراج تحسین پیش کیا۔

    میجر جنرل محمد سعید نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں اندرون وبیرونی طاقتوں کا پورا ادراک ہے جوشرپسند عناصرکو استعمال کرکے قیام امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ عوام کی مدد سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کو جڑ سے اکھاڑ کر کراچی میں پائیدار امن یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد کےحصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری رہے گا۔ دہشت گردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور لیفٹینینٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    میجر جنرل محمد سعید نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں اندرونی و بیرونی طاقتوں کا پورا ادراک ہے جو شر پسند عناصر کو استعمال کر کے قیام امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، عسکری ونگ، اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

    ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کو جڑ سے اکھاڑ کر کراچی میں پائیدار امن یقینی بنائیں گے اور مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    ایپکس کمیٹی : کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزکی الوداعی شرکت

    کراچی : کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آخری بار شرکت کی۔ دونوں شخصیات کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ہمیں دوست بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلٰی مراد علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈراور ڈی جی رینجرز کا یہ الوداعی اجلاس تھا۔

    اجلاس میں کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو تحائف پیش کیے۔

    core-commander

    اجلاس میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے رویے سے ہمیں دوست بنا لیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار پر اجرک اورسندھی ٹوپی اچھی لگتی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو رہا ہے

    اجلاس کی صورت حال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت گورنرسندھ کی جگہ وزیراعلٰی نے کی۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اپنی تقرری کے بعد سے تاحال زیرعلاج ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان،کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی سول اسپتال آمد

    وزیر اعلیٰ بلوچستان،کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی سول اسپتال آمد

    کراچی : وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزیر داخلہ بلوچستان ،کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور شاہ نورانی دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ درگاہ بلاول شاہ نورانی کی زخمیوں کی عیادت کے لیے اعلیٰ افسران کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے آج کور کمانڈر کراچی نوید مختار ،ڈی جی رینجرز بلال اکبر، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور زخمیوں سے عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو موثر طبی امداد اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

     اسی سے متعلق : وزیراعلیٰ سندھ کاسول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے سول اسپتال سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے یہ ظالمان ہیں اور ان کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، خودکش بمبار کے جسم کے اعضاء مل گئے ہیں جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیقات کے لیے مزار کو فی الحال بند کردیا گیا ہے جسے تحقیقات مکمل ہونے، مزار کے اطراف بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کرنے کے بعد مزار کو ایک بار پھر سے کھول دیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیاں نہیں کی جا سکی تھیں اور پچیدہ و دشوار گذار راستوں کے باعث ایمبولینس کی رسائی میں تاخیر ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے پہلے کراچی اور اسلام آباد میں بھی دھماکے ہوا کرتے تھے اور بلوچستان کی سرحدیں دشمن ملک سے ملی کے باعث دہشت گردی کی زیادہ ہو رہی ہے ۔

  • رینجرز نے کامیاب آپریشن سے کراچی کا امن بحال کیا، وزیر اعلیٰ

    رینجرز نے کامیاب آپریشن سے کراچی کا امن بحال کیا، وزیر اعلیٰ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے کامیاب آپریشن کرکے کراچی کا امن بحال کیا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج آئی جی سندھ پولیس اور ہوم سیکریٹری کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور کانفرنس روم میں سندھ میں کیے گئے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان بحال کرنے میں رینجرزکی کوششیں قابل ستائش ہیں،رینجرز آپریشن کے باعث کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں اور عوام نے سُکھ کا سانس لیا۔

    وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے امن و امان کا قیام اولین ضرورت ہے جس کے لیے رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا تا کہ عوام کو آپریشن کے دور رس اور پائیدار فوائد مل سکیں۔