Tag: ڈی جی ملٹری آپریشنز

  • بھارت کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز

    بھارت کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز

    اسلام آباد: ایل او سی پر فائرنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزپاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

    رابطے کے دوران بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی اور پاکستان کے ڈی جی ایم او نے وادی نیلم میں مسافروں کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے پر احتجاج کیا۔

    بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا اظہار مذمت، انڈین ہائی کمشنر کی طلبی

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر رابطے کے دوران پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں تاہم جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کے انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بھارتی جارحیت: مشیر خارجہ سینیٹ کے اجلاس میں‌ طلب

    چیئرمین سینیٹ نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل ایوان میں طلب کرکے اراکین کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    آج بدھ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید اور پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے، آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے متفقہ طور پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔

  • پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزملاقات منگل کوہوگی

    پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزملاقات منگل کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کےدرمیان چودہ سال بعد واہگہ بارڈر پرکل ملاقات ہوگی۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔ کنٹرول لائن پر کئی دنوں کی بھارتی جارحیت کے بعد اب صورتحال بہتر ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات منگل کو ہو رہی ہے۔ وہ بھی ایک دو نہیں پورے چودہ سال بعد۔

    پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اس پیش رفت کو مثبت قراردے رہی ہے۔ میجر جنرل عامرریاض اورلیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ کی باضابطہ بیٹھک کا ہدف ایک ہی ہے، ایک دہائی پہلے طے ہونے والے ایل او سی جنگ بندی معاہدے پر ہر قیمت کاربند رہا جائے، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز واہگہ بارڈر پر ملیں گے۔ اورلائن آف کنٹرول۔ ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سمیت سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھائے گا، اور امن کی تجاویز دی جائیں گی۔ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوزسرحدی سیکورٹی پرایک دوسرے کی تجاویز پربات چیت کریں گے۔ جس کا مقصد سرحدی آبادی کی سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔