Tag: ڈی جی نیب راولپنڈی

  • نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے فواد چوہدری کے بیان احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کا بیان حقائق کے منافی ہے، ان کا بیان جاری تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے، حکومت کی جانب سے نیب کو آج تک کوئی ریفرنس نہیں ملا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے افسران اہلکار ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں، فواد چوہدری کا بیان ان کے کام کی بھی نفی ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فواد چوہدری کے بیان پر ڈی جی نیب کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کررہی۔

  • کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ عرفان منگی

    کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے‘ عرفان منگی

    اسلام آباد : ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کا کہنا ہے کہ نیب صرف قانون کے مطابق کام کرتا ہے، لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب عالمی سطح پرکرپشن سے متعلق کیسزمیں رابطےمیں رہتا ہے، حکومت نے اختیاردیا عالمی پارٹنرزسے ہم رابطہ کریں۔

    عرفان منگی نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، کرپشن عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ 50 ہزارگندم کی بوریوں کی کرپشن پکڑی، جہاں گندم چھپائی گئی وہاں لوگ ایک روٹی کوترس رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب خود احتسابی کےعمل پریقین رکھتا ہے، پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے نام پرلوگوں کولوٹا جاتا ہے۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ نیب صرف قانون کے مطابق کام کرتا ہے، لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔

    میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔