Tag: ڈی جی نیب سلیم شہزاد

  • ڈی جی نیب جعلی ڈگری کیس، تمام دستاویزات کا جائزہ لے کر کیس کا فیصلہ کریں گے، جسٹس عظمت سعید

    ڈی جی نیب جعلی ڈگری کیس، تمام دستاویزات کا جائزہ لے کر کیس کا فیصلہ کریں گے، جسٹس عظمت سعید

    اسلام آباد : ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کیس میں نیب نے عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی، جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ تمام دستاویزات کا جائزہ لے کر کیس کا فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈی جی سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں بند لفافے میں پیش کی گئی، وکیل اظہر صدیق نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو چکا ہے، درخواست گزار کوئی نیا پینڈورا بوکس کھولنا چاہتے ہیں، جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ڈائیلوگ بولیں گے تو نہیں سنیں گے، دھیمی آواز میں بات کریں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے بتایا شہزاد سلیم کی ڈگری پر رپورٹ اور جواب جمع کرایا ہے، جس پر جسٹس عظمت سعد شیخ نے ریمارکس دیے کہ تمام دستاویزات کا جائزہ لے کر کیس کا فیصلہ کریں گے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

    خیال رہے ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسد کھرل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ شہزاد سلیم کی ڈگری جعلی ہونے کی خبروں کو نیب کے ترجمان مسترد کرچکے ہیں، نیب کے ترجمان نےوضاحتی بیان میں کہا تھا کہ نیب افسر کی ڈگری 2002ء میں جاری ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے، جس کے بعد ایچ ای سی نے بھی نیب کے مؤقف کی تصدیق کی تھی۔

    خیال رہے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے لندن فلیٹس ریفرنس تیار کیا تھا اور شریف خاندان کی ٹرسٹ ڈیڈ کو جعلی قرار دیا تھا۔

  • خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    خواجہ صاحب جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا، ڈی جی نیب لاہور

    لاہور: ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجوکہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کےاراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، سعدرفیق اور خواجہ سلمان کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔

    ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتےہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔

    احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سےگہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کےمعاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سےفوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اےسٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور  فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کےفیملی ممبرز کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کےکیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے، سب لوگ کہتےہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نےخواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں