Tag: ڈی جی نیب کراچی

  • ایف آئی اے سے نیب آنے والے افسر جاوید اکبر ریاض  کو اہم ذمہ داری مل گئی

    ایف آئی اے سے نیب آنے والے افسر جاوید اکبر ریاض کو اہم ذمہ داری مل گئی

    کراچی: ایف آئی اے سے آنے والے جاوید اکبر ریاض کو ڈی جی نیب کراچی تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سے نیب آنے والے افسر جاوید اکبر ریاض کو اہم ذمہ داری مل گئی۔

    جاوید اکبر ریاض کا کو ڈی جی نیب کراچی تعینات کر دیا گیا اور چئیرمین نیب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    گذشتہ رواز ڈی جی نیب پشاور بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق ناصر کو تبدیل کرتے ہوئے ڈی جی نیب پشاور کی خدمات نیب ہیڈکوارٹرز کے سپرد کردی گئیں تھیں۔

    گریڈ بیس کے ڈائریکٹر نعمان اسلم کو ڈی جی نیب پشاور کا چارج دے دیا گیا تھا ، نعمان اسلم اس سے پہلے نیب بلوچستان میں تعینات تھے۔

    ظفر اقبال خان کو نیب بلوچستان کے نئے ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا جبکہ نیب پشاور کے ڈائریکٹر اظہار احمد کا بھی نیب ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کردیا گیا تھا۔

  • نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ڈی جی نے کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں نے سرکاری افسران سمیت دیگر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کی کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا۔

    زیادہ تر شکایات کوآپریٹو سوسائٹیز مینجمنٹ کے خلاف تھیں، ڈی جی نیب کراچی نے شکایات کی تصدیق کے لیے احکامات جاری کر دیے۔

    پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے خلاف شکایات آگے بھیجی گئیں، محکمہ آب پاشی، لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اور کے ایم سی کے خلاف بھی شکایات درج کرائی گئیں۔

    نیب کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اور بلڈر مافیا کے خلاف شکایات آگے بھیج دی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب کا جولائی میں اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوش حالی کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا وقت کی اولین ترجیح ہے۔