Tag: ڈی جی پاسپورٹ

  • کونسے ممالک نے پاکستانیوں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ نے بڑی خبر دے دی

    کونسے ممالک نے پاکستانیوں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ نے بڑی خبر دے دی

    اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹ نے پاکستانیوں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزے بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ مختلف سفارت خانے پاکستانی ملزمان کی لسٹ فراہم کر دیتے ہیں ، مختلف زائرین جاتے ہیں اور واپس نہیں آئے، ایسے لوگوں کے نام ایک سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔

    کچھ ممالک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل میں نہیں ڈالتے اور فورا پاکستان کے حوالے کر دیتے ہیں، گزشتہ سال 34 ہزار پاکستانی ایران سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

    ممبر اوورسیز پاکستانی یو ایس اے نے بتایا کہ گزشتہ سال دس ہزار پاکستانیوں نے پناہ مانگنے کیلئے درخواست یو ایس اے میں جمع کرایا۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای، اٹلی، یو کے اور یورپ کے کچھ ممالک نے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے، جس پر ممبر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو رفتار چل پڑی ہے، ایسے تو تمام ممالک پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیتے ہیں۔

    ڈی جی نے بتایا کہ ایسے لوگ جو کام کے ویزے پر گئے اور چھوٹے موٹے غلطی سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں، 24 گھنٹے میں متاثرہ شخص کو سن کر نام ایک سی ایل سے نکالنے کا احکامات جاری کر دیتا ہوں۔

    سیکرٹری اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی نصیر کاشانی کی محنت کی وجہ سے 8 تجربہ کار خواتین ویلڈر پاکستان سے کوریا گئی ہیں، جس پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے نصیر کاشانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ایسے محنتی آفیسر پاکستان کو چاہئے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پاسپورٹس کا بیگ لاگ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹنگ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے لئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ چھپائی کے معاملے پر وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ کی چھپائی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، پاسپورٹ کےلئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔

    یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ لیمنیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمنیشن پیپر کلیئر کرانے میں لگ سکتا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان، اچھی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان، اچھی خبر آگئی

    کراچی : ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے زونل پاسپورٹ دفاتر کو نئی ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرایاجائے اور آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم سے پاسپورٹ کی آمد اور اخراج کو معقول بنائیں۔

    مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کی سہولت دی جائے اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست دہندگان کو پیشگی اطلاع کا سسٹم نافذ کیا جائے۔