Tag: ڈی جی پاسپورٹس

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس سے شہریوں کو پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی پریشانی ختم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سے منگوائے گئے جدید نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ، نئے پاسپورٹ پرنٹرز میں 2 جدید ای پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔

    پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ایک ہزارپاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے، شہریوں کو دنیا بھر میں بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں

    خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے فاسٹ ٹریک کیٹیگری سہولت کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہمی کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم اقدام سامنے آیا، فاسٹ ٹریک کیٹیگری سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اب شہری 47شہروں سےفاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹس بنواسکیں گے۔

    اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر ،کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور میں سہولت میسر ہوگی جبکہ مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے بعد لاہور کے بھی 3 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیئے ہیں، شہری کاؤنٹرز سے پورا ہفتہ 24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز حاصل کرسکیں گے

    ڈی جی امیگریشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ سروسزکی فراہمی کادائرہ کارملک بھرمیں بڑھایا جائے گا۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری ،  بڑی پریشانی ختم

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری ، بڑی پریشانی ختم

    اسلام آباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کی بیگ لاک کے حوالے سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت ڈبل ہوگئی ، محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    نئی مشینری کے اضافے سے محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوا، 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا۔

    ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیادپر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئےجا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20ہزار پاسپورٹس تھی۔

    مزید پڑھیں : محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ 7مزید جدیدمشینیں جلدہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرزپہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کیلئے2پرنٹرز منگوائےگئے ہیں۔

    جدید پرنٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنےکوملےگا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیگ لاک ختم کر رہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا تھا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    حکام نے بتایا تھا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا، اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے17 ہزارپاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔