اسلام آباد : ڈی جی ڈبلیوایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں صحت کےشعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈی جی ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المدھاری اور ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرسٹو فرایلیس بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں پولیوکے خاتمےاور حاصل اہداف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمودقریشی نے پولیو کے وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈبلیوایچ او کی خدمات کو سراہا۔
FM Qureshi met Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus, Director General, @WHO.
Discussions held on steps being taken for #polioeradication in #Pakistan. FM appreciated efforts by WHO for eradicating polio from Pakistan.@BillGates@melindagates #PoliofreePakistan pic.twitter.com/HCEh56KkhS— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) January 8, 2019
ڈاکٹرٹیڈروس کی صحت کے شعبےمیں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں : وفاقی وزیرصحت کی سربراہ ڈبلیوایچ او سے ملاقات،شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرٹیڈروس نے وزیر صحت عامر کیانی سے ملاقات اور قومی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹرکا دورہ کیا تھا، وفاقی وزیر صحت نے سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، پولیو ورکرز قومی ہیرو ہیں۔
سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپولیو سے مکمل پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، انسداد پولیو کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، قومی ایمرجنسی سینٹر کے عملے کی کارکردگی خوش آئند ہے۔
،ڈاکٹرٹیڈروس نے مزید کہا تھا حکومت پاکستان کی اصلاحات کا مقصد صحت عامہ میں بہتری ہے، پاکستان اجتماعی کوششوں سے جلد پولیو سے پاک ہو جائے گا۔