Tag: ڈی جی کے ڈی اے

  • نیب نے ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس کوفرنٹ مین سمیت گرفتارکرلیا

    نیب نے ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس کوفرنٹ مین سمیت گرفتارکرلیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور فرنٹ مین حنیف پٹنی کو گرفتار کرلیا، ملزمان پردس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ناصرعباس کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم پردس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرعباس کے فرنٹ مین حنیف پٹنی کو بھی حراست میں لے لیا گیا، حنیف پٹنی کے لاکر سے اہم دستاویزات اورجعلی فائلیں برآمد ہوئی ہیں، سابق ڈی جی کے ڈی اے کو نیب حکام نے کراچی کے مقامی ہسپتال سے گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق رشوت کا بڑا حصہ ایک اہم سیاسی شخصیت کو دیا جاتا تھا، ناصر عباس نے کینیڈا میں تین اور امریکا میں ایک گھرخرید رکھا ہے، کینیڈا میں بیوی کےنام پر اور امریکامیں بیٹوں کے نام پربینک اکاؤنٹس بھی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ناصرعباس نے سیدعباس کے نام سے کینیڈین پاسپورٹ بھی بنارکھا ہے، ناصر عباس نے جعل سازی کے ذریعے دو پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں، ایک پاسپورٹ انہوں نے 1995ء اور دوسرا 2015ء میں بنوایا اور ایک پاسپورٹ میں انہوں نے سرکاری ملازم کی جگہ خود کو تاجر ظاہر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ناصر عباس کا ایک دو روز میں ریمانڈ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصرعباس کا نام سال2001 ءسے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود تھا۔

    ملزم سے تحقیقات میں بڑے بڑے سیاسی نام سامنے آرہے ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس کو تحفظ دینے کیلئے اداروں پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں: دو پاسپورٹ، منی لانڈرنگ، ڈی جی کے ڈی اے گرفتار


    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے بھی کراچی میں کارروائی کرکے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کیا تھا۔

  • دو پاسپورٹ، منی لانڈرنگ، ڈی جی کے ڈی اے گرفتار

    دو پاسپورٹ، منی لانڈرنگ، ڈی جی کے ڈی اے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کرلیا، ان پر دو پاسپورٹ بنوانے، منی لانڈرنگ اور زمینوں میں خورد برد کے الزامات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس کو گرفتار کرکے ایف آئی اے صدر آفس منتقل کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ناصر عباس نے جعلی سازی کے ذریعے دو پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں، ایک پاسپورٹ انہوں نے 1995ء اور دوسرا 2015ء میں بنوایا اور ایک پاسپورٹ میں انہوں نے سرکاری ملازم کی جگہ خود کو تاجر ظاہر کیا ہے۔

     

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جرم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

    کے ڈی اے کے دو سابق اہلکار پہلے سے گرفتار

    نے مزید بتایا کہ ناصر عباس کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، کچھ روز پہلے نارتھ ناظم آباد سے کےڈی اے کے دو سابق اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ ناصر عباس کے خلاف زمینوں کی خورد برد سے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں جب کہ نیب بھی ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔