Tag: ڈی جی ہیلتھ سندھ

  • کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ : ہنگامی  ہدایات جاری

    کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ : ہنگامی ہدایات جاری

    کراچی : شہر قائد میں کورونا اورانفلوئنزا کیسز سامنے آنے پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کراچی میں کورونااورانفلوئنزا کیسزسامنے آنے پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کوہدایت جاری کردیں۔

    ڈی جی نے کہا افسران اپنےماتحت ہیلتھ سینٹرکی انتظامیہ کو الرٹ رکھیں تمام طبی اورغیر طبی عملہ ماسک پہنے۔

    ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہدایت کی کہ نزلہ ،زکام اورکھانسی کے مریض ویکسین لازمی لگوائیں اور کورونا یا انفلوائنزہ کی علامات ہونے پر مریض کو فوری آئسولیٹ کریں۔ا

    ڈی جی ہیلتھ سندھ نے افسران کو ہفتہ وارمریضوں کی تفصیلات محکمہ صحت کو دینے کی بھی ہدایت دے دی۔

    یاد رہے کراچی میں نزلہ اور کھانسی کے 30 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک بار پھر کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے

    ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال پروفیسر سعید خان نے بتایا تھا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    ان کے مطابق کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

    بعد ازاں قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی بات درست نہیں ہے۔

  • سندھ بھر میں ملیریا، ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کرلی

    سندھ بھر میں ملیریا، ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کرلی

    کراچی: سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کر لی، مختلف اضلاع میں روزانہ سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد مختلف اضلاع میں روزانہ سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ سندھ نے لیاقت یونیورسٹی کو ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی، لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے رجسٹرار نے 6 رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں ضلع دادو کے گاؤں کاچھو سے درجنوں افرادجاں بحق ہوئے، ممبران متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے بیمار افراد کا معائنہ کرنے کے بعد تفصیلات حاصل کرینگے۔

  • اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

    اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

    کراچی :  ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی وزیر اعلی سندھ کے احکامات پرلگائی گئی ، جناح اسپتال کی انتظامیہ نے آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پلاسٹک کی تھیلیوں کیخلاف مہم سے متعلق ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرمسعودسولنگی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں

    ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

    محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    پیپلزپارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک تھیلیوں کے کارخانوں، دکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دیں، پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ممنوع ہے اس پر عملدرآمد کرانا چاہتے ہیں، کراچی کے 50 فیصد برساتی نالے پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے چوک ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔