Tag: ڈی جے بٹ

  • تحریک انصاف  کی ریلی میں شامل ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

    تحریک انصاف کی ریلی میں شامل ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

    راولپنڈی : تحریک انصاف کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم لانے والے ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی آگ جنریٹ میں لگی تھی جس سے ڈے جے بٹ کا سارا ساؤنڈ سسٹم جل کر خاکستر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی سے تحریک انصاف کی ”احتساب ریلی” نکالی جا رہی ہے جس سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے ریلی کے لیے ڈے جے بٹ کا خصوصی ساؤنڈ سسٹم ٹرک لایا گیا تھا کہ اچانک جنریٹر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیل جانیے : تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

    ڈی جے بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے والے ٹرک میں ساؤنڈ سسٹم موجود تھا جو جل کر خاکستر ہو گیا تا ہم ابتدائی طور پرنقصان کا تخمینہ لگانا ممکن نہیں۔

    تحریک انصاف کی ریلیوں کا لازمی حصہ بننے والے ڈی جے نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ حادثہ ریلی کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔

    تا ہم آگ بجھانے والے اداروں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا ہے،آگ ٹرک میں موجود جنریٹر میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

     

  • مظفرآباد: ڈی جے بٹ  پیپلزپارٹی کے جلسے میں‌ میوزک کا تڑکا لگائیں گے

    مظفرآباد: ڈی جے بٹ پیپلزپارٹی کے جلسے میں‌ میوزک کا تڑکا لگائیں گے

    مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں میوزک سے کارکنوں کو محظوظ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق محمد آصف عرف ڈی جی بٹ جو اپنے میوزک اور منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ڈی جے بٹ نے 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے میں منفرد انداز میں میوزک سے نا صرف کپتان کے کھلاڑیوں کو محظوظ کیا بلکہ سُریلی دھنیں بکھیر کر دھرنےمیں سماں باندھ دیا تھا.


    DJ Butt signs deal with PPP by arynews

    ڈی جے بٹ نے پاکستان پیلپزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا،پیپلزپارٹی کے آرگنائزر نے اُن کے میوزک اور ان کے کام سے متاثر ہوکر میرپور آزاد کشمیر کے جلسے کے لیے ان کی خدمات لی ہیں،آج ڈی جے بٹ اپنے میوزک کے تڑکے سے جیالوں کا لہوگرمائیں گے.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میر پورآزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے.

    مزید پڑھیں۔۔۔

    پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں جلسہ منعقد کرے گی

  • ڈی جے بٹ ساڑھے چھ کروڑ کی جگہ پچیس لاکھ روپے پر راضی

    ڈی جے بٹ ساڑھے چھ کروڑ کی جگہ پچیس لاکھ روپے پر راضی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی دھرنے میں لوگوں کو پارٹی نغموں سے مست کر دینے والے ڈی جے بٹ ساڑھے چھ کروڑ روپے کی جگہ پچیس لاکھ کا چیک لے کر مان گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں پارٹی نغموں پر پی ٹی آئی کے جلسوں کی رونقیں بڑھانے والے ڈی جے بٹ کی بات سن لی گئی۔پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو پچیس لاکھ روپے ادا کردیئے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے چیک آصف نظیر عرف ڈی جے بٹ کے نام بھیجا گیا ہے ۔دو روز قبل پی ٹی آئی اور ڈی جے بٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ پی ٹی آئی ڈی جے بٹ کو پچیس لاکھ روپے ادا کرے گی۔

    بات چیت کے بعد ڈی جے بٹ نےساڑھے چھ کروڑ کے مطالبے سے دستبردار ہوکر صرف پچیس لاکھ پر آمادہ ہوگئے تھے، ڈی جی بٹ نے دھرنے کے ایک سو چھبیس دنوں اپنی دھنوں سے شرکا کا لہو گرمایا تھا۔

    چودہ کروڑ میں سے ڈی جے بٹ کو آٹھ کروڑ مل گئے تھے۔ جبکہ بقایا چھ کروڑ لینےکیلئے ڈی جے بٹ نے عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی تھی۔

  • پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے بقایا جات دینے کی بجائے ڈیڑھ کروڑ روپےواپس مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے۔

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں نت نئی دھنوں سے ماحول گرما دینے والے ڈی جے بٹ کی اپنی ہی بینڈ بج گئی، ڈی جے بٹ نے واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کیا تو تحریک انصاف بھی حساب کا رجسٹر لے کر بیٹھ گئی اور ڈی جے بٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپسی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ڈی جے بٹ کا کہنا ہے ابھی تک نوٹس نہیں ملا بل دینےکےبعدڈھائی مہینوں تک کوئی رابطہ ہی نہیں کیاگیا، تحریک انصاف کے کے مطابق ڈی جے بٹ نے دھرنے اور جلسوں میں پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے وصول کئے۔

    ڈی جے بٹ کی خدمات کی کل رقم چار کروڑ بارہ لاکھ روپے بنتی تھی، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اخراجات کی تفصیل کے مطابق تمام چیزوں کے کرائے کی مد میں ٹوٹل بل دس کروڑ تریپن لاکھ سے زائد کا ہے۔

    ڈی جے بٹ عجیب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرانے کا نوٹس بھیجا تو پی ٹی آئی نے بھی ڈی جے بٹ سے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

  • ریونیوبورڈ  نے ڈی جے بٹ سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ٹیکس مانگ لیا

    ریونیوبورڈ نے ڈی جے بٹ سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ٹیکس مانگ لیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے جلسوں کی جان ڈی جے بٹ کے ستارے گردش میں آگئے،عمران خان نے تاحال بل ادا نہ کیا اوراوپر سے ریونیوبورڈ نے بھی ٹیکس مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں میں رونق لگانے والے ڈی جے بٹ کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔

    دھرنے کے ہیرو کو ابھی محنت کا پھل بھی نہیں ملا تھا کہ بات بنتے بنتے رہ گئی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا۔

    ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران گیارہ کروڑ روپے کمائے لیکن ٹیکس ادا نہیں کیا۔جس کے باعث ایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا نے ڈی جے بٹ کو نوٹس بھیج دیا کہ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے فوری ادا نہ کئے تو جیل بھی جا سکتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈی جے بٹ کا یہ حال ہے کہ جو اس کی تانوں پر تھرکتے تھے وہ  اب فون اس کا اٹھانے کے بھی روا دار نہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے تحریک انصاف ڈی جے بٹ کا اور ڈی جے بٹ ریونیو بورڈ کا ادھار کیسے چکائیں گے؟

  • ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ننکانہ: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری ملک گھیر جلسوں کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں دوران جلسہ استعمال کئے جانے والا ’لوکل ساؤنڈ سسٹم ‘خراب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی تاریں پگھل گئیں اور سارا سسٹم ہی بند ہو گیا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ساؤنڈ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تحریک انصاف کے معرف ڈی جے بٹ بھی موجود نہیں ہیں اور ان کی جگہ مقامی ڈی جے کی خدمات ہی حاصل کی گئیں ہیں۔

  • کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی: پی ٹی آئی کے جلسوں میں چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ اور ان کا ساؤنڈ سسٹم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ کراچی کےجلسے میں بھی ڈی جے بٹ کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔

    ڈی جے بٹ کو کون نہیں جانتا ، پی ٹی آئی کے دھرنوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ساؤنڈ ماسٹرکراچی پہنچ گئے۔ عمران خان کا جلسہ مسٹر بٹ کی دھنوں سےگونج اٹھنے کے لئے تیارہے ۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کےلوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کے ہے، تو میوزک بھی اسی طرح کا ذرا ہٹ کےہوگا۔

    دھرنوں کو گرما نے والےاسٹائلش ساؤنڈ ماسٹر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر کہتے ہیں کہ ظلم ہوا، جس نے کیا اسے اللہ مصبت سے بچائے ۔ڈی جے بٹ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ مجھےاڈیالہ جیل بھیجاگیا تو کبھی پولیس نے فارم ہاؤس کی سیرکرائی۔

  • تحریکِ انصاف کےڈی جے بٹ سمیت دیگرکارکنان کی جیل منتقلی

    تحریکِ انصاف کےڈی جے بٹ سمیت دیگرکارکنان کی جیل منتقلی

    اسلام آباد: پولیس اور تحریکِ انصاف کے ورکرز ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ اور دیگر گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ڈی جے بٹ سمیت تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، جس کے بعد عدالت کے احاطے میں جمع کارکنان نے احتجاج شروع کردیا۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو کچہری میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عارف علوی، عندلیب عباس اور اعظم سواتی سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جیل بھیجے گئے افراد میں پی ٹی آئی دھرنے میں میوزک کا اہتمام کرنے والے ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں۔

    ڈی جے بٹ سمیت دیگر کارکنان کی جیل منتقلی پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین کو روک لیا اور گاڑیوں کے پہیوں سے ہوا نکال دی، کچہری کے باہر افراتفری مچ گئی کارکنان کا مؤقف ہے کہ کسی صورت کارکنوں کو اڈیالہ جیل نہیں جانے دیں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ اگر جج تین گھنٹوں کے اندر نہیں آئے تو وین کے تالے توڑ کر گرفتار قیدیوں کو نکال لیا جائے گا۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر کارکنوں کو وین میں ڈال کر لے جایا جارہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں تمام کام قانونی طریقے سے ہو۔

    اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت دفعہ 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، ہمیں سیاست سے کوئی غرض نہیں لیکن غیر قانونی احتجاج کو روکنا پولیس کا فرض ہے۔  اگر احتجاج ختم نہ ہوا تو ایک ایک کو گرفتار کریں گے۔

    دوسری جانب  تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کی مڈ بھیڑ میں پولیس وین میں قید ورکرز بے ہوش بھی ہوئے ہیں۔

    ۔

  • تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ سمیت عوامی تحریک اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان زیرِحراست

    تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ سمیت عوامی تحریک اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان زیرِحراست

    اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ، عوامی تحریک کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے نو افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا ہے۔

    اسلام آباد سیکٹر جی چھ میں پولیس نے چھاپہ مارا اور پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر  تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

     شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ ڈی جے بٹ غیر سیاسی فرد ہے، اسے فوری رہا کیا جائے۔

    دوسری جانب عوامی تحریک کے مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان وحدتِ المسلمین کے مطابق تمام کارکنان دھرنے کے قریب ایک گیسٹ ہاوس میں موجود تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنان کو دھر لیا ہے۔