Tag: ڈی سیٹ

  • عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے  کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

    عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا تو جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔

    جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آچکی ہے، جسٹس منصورعلی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کیا مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عملدرآمد ہوچکا؟ بہر حال چلیں آگے بڑھیں۔

    کیاآپ اس کیس میں مخصوص نشستوں کےفیصلے پر انحصار کر سکتے ہیں؟ کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے؟

    عدالت کا کہنا تھا کہعدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈکلیئریشن نہیں دے سکتا، بتایا گیا کہ امیدوارکاتعلق کس جماعت سے ہے یہ تعین کرنا سول کورٹ کا کام ہے۔

    عدالت نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، کوئٹہ سے منتخب ایم این اے عادل بازئی کو فلور کراسنگ پرڈی سیٹ قرار دیا گیا تھا۔

  • تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کوڈی سیٹ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نےاسپیکرپنجاب اسمبلی کے ریفرنس پرارکان کوڈی سیٹ کیا۔

    20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے نوٹی فکیشن میں کہا 3 خواتین نشست اور 2 اقلیتی نشست کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیٹ ہونے والوں میں صغیر احمد، ملک غلام رسول ، سعید اکبر اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، سلمان نعیم، زوار وڑائچ شامل ہیں۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل ، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، محسن عطا کھوسہ،خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کے 26 منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان

    پنجاب میں پی ٹی آئی کے 26 منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کے 26 منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 6 مئی سے اس سسلے میں کارروائی کا آغاز کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہونے کا امکان ہے، ن لیگ تحریک عدم جمع کرا کر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

    ن لیگ کو اسپیکر کے خلاف 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے، جب کہ منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے پر ن لیگ کے پاس 171 ارکان رہ جائیں گے۔