Tag: ڈی سی او

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    لاہور: تحریکِ انصاف کو ضلعی انتظامیہ نےلاہورمیں مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اٹھائیس ستمبرکومینارِپاکستان پرتحریکِ انصاف کا پنڈال سجے گا۔

    تحریکِ انصاف لاہورکے مینارِ پاکستان پرعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیارہے، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائیس ستمبرکومینارِ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    مینارِپاکستان کے سیکورٹی آفیسر کے مطابق سیکورٹی خدشات موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے سی سی پی اوکوخط بھی تحریرکردیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما میاں افتخاراورمیاں اسلم اقبال نے جلسے کے لئے اجازت نامے کی درخواست ڈی سی اولاہورکے دفترمیں جمع کروائی تھی اوردرخواست منظورنہ ہونے کی صورت میں جاتی عمرہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مینارِپاکستان کے پارک میں پچپن ایکڑکی اراضی پرمشتمل ہے اوراس میں تقریبا چارلاکھ افرادکی گنجائش ہے۔ تحریکِ انصاف اکیس ستمبرکوکراچی میں مزارِ قائد کے قریب بھی ایک جلسہ کرچکی ہے۔

  • خانیوال:جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانیوالاگروہ اے آروائی کی مدد سے گرفتار

    خانیوال:جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانیوالاگروہ اے آروائی کی مدد سے گرفتار

    اسپتال میں زخم لگا کر جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنا کر دینے والا گروہ کے دو افراد اے آر وائی نیوز کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے۔خانیوال اسپتال میں تعینات ریڈیو گرافر یٰسین بھٹی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیر والہ کے وارڈ اسسٹنٹ ریاض بھٹی عرصہ دراز سے رقم لے کر خود ساختہ زخم لگا تے اور جعلی سرٹیفیکٹ بنا کر لوگوں کو بھاری رقم کےعوض دیتے تھے۔

    لوگوں کی شکایات پراے آروائی نیوز کی ٹیم نے ڈی سی او خانیوال کے ساتھ مل کر ایک رضا کار کو تیار کیا اور اس کے خود ساختہ زخم لگوائے جس کے عوض بھاری رقم بھی ادا کی اور اس سارے معاملے کو چھپے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں بند کیا۔

    جس پر ڈی سی او خانیوال عثمان معظم نے اس پر ایکشن لیا اور دونوں ملازمین کو معطل کرنے کے بعد گرفتار کر کے تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کے اس عمل کو لوگوں نے اور ڈی سی خانیوال نے خوب سراہا۔