Tag: ڈی چوک

  • حکومت اورمظاہرین میں مذاکرات کامیاب، قائدین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت اورمظاہرین میں مذاکرات کامیاب، قائدین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : ڈی چوک پر دھرنے کے قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اور کچھ دیر میں دھرنے کے شرکاءپر امن طورپرمنتشر ہونا شروع ہوگئے۔

    مظاہرین اور فورسز میں تصادم کا خطرہ ٹل گیا، ذرائع کے مطابق دھرنےکےشرکا کو منتشر کرنے کیلئے حکومت نے طاقت کےساتھ پُرامن حل کی تلاش کی بھی کوششیں جاری رکھیں۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے کے مظاہرین اور حکوت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور 7نکات پر مشتمل معاہدے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔

    22


     

    حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والے مطالبات مندرجہ ذیل ہیں ۔

    توہین رسالت ﷺ کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پُرامن احتجاج کرنے والے شرکاء کو رہا کیا جائے۔

    توہین رسالت کےمقدمےمیں کسی شخص کےساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔

    علماکرام پرمقدمات کی واپسی کاجائزہ لیاجائے گا۔

    فورتھ شیڈول میں شامل بےگناہ افرادکونکالاجائےگا۔

    نظام مصطفیﷺ کے تحت علماء وزارتِ مذہبی امور سے شفارشات پیش کریں گے ۔

    ٹی وی پر نشر ہونے والے فحاش مواد کو روکنے کے لئے علما ثبوت کے ساتھ پیمرا سے رجوع کریں گے ۔


     


    11

    انتظامیہ نے الٹی میٹم کے باوجود بیک ڈورپالیسی پرکام جاری رکھا۔ مذاکرات کے بعد دھرنے کی قیادت نے پنڈال میں پہنچ کر دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

    دھرنے بے ہوش والے دو کارکن دم توڑگئے،  قیادت نے اعلان کیا کارکنوں کی شہادت پر پرچہ چوہدری نثار کے خلاف کٹوائیں گے۔

    مذاکرات کی کامیابی کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی ہے۔

     

     

  • کل ڈی چوک کو میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے، چوہدری نثار

    کل ڈی چوک کو میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ چہلم کے شرکاء سے معاملات ایک گھنٹے میں حل نہ ہوئے تو ڈی چوک کل دن کی روشنی میں میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے۔

    انہوں نے دھرنے والوں سے مذاکرات کی بھی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے خاموشی توڑ دی، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی چوک پر احتجاج کرنے والوں کو وارننگ دے دی۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے رہنماﺅں کی خواہش ہے کہ انہیں سیاست کیلئے کوئی لاش مل جائے لیکن حکومت ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چہلم کے شرکا نے زبانی اور تحریری طور پر پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ چہلم کی دعاکے بعد واپس چلے جائیں گے لیکن پھر اچانک کچھ ہوا اور ان لوگوں نے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا ۔

    مظاہرین نے پنجاب حکومت کو دھمکی دی اور مطالبات سامنے رکھ دیے اور اس کے بعد ہزاروں لوگوں کو اسلام آباد کی طرف لے کر چل پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے حکومت کی سطح پر مذاکرات نہیں ہونگے، چوہدری نثار نے کہا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، ان کو چن چن کر گرفتارکیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کے لیے آپریشن کرنا مشکل کام نہیں ہے ،ایک آرڈر پر آپریشن کے ذریعے ان لوگوں کو ڈی چوک سے ہٹا جا سکتا ہے مگر ہم ان کو کوئی ایسا موقع نہیں دیں گے۔

    کارروائی میں سیکیورٹی فورسزکو غیر مسلح رکھا جا ئے گا، ان کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو انتظامیہ کی کوتاہی دیکھے گی جن کی وجہ سے یہ لوگ اسلام آباد میں داخل ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس رپورٹس شیئر کیں جس پر صوبائی حکومت جوابدہ ہے۔

    چوہدری نثار نے موبائل فون سروس کی بندش پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس جلد بحال ہوناشروع ہوجائے گی۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں ایک شخص کو ہینڈ ل کرنے کے لئے چھ پولیس اہلکار حصہ لیں گے۔

     

  • ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ

    ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد: ڈی چوک پر جاری دھرنے کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا دھرنے کیخلاف ایکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رات سے پہلے اگر مظاہرین نے خود ریڈزون خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا تو انہیں روکا یا گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

  • ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے۔

    سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئےمحموداچکزئی نےڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناتھا کہ عوام جوفیصلہ کریں گے تسلیم کرینگے۔

    فاٹا سےرکن اسمبلی گل شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا فاٹا کےمسائل حل کرنےمیں رکاوٹ ہیں۔ایم کیوایم کےرکن اسمبلی رشید گوڈیل کاکہنا تھا کہ کراچی کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے۔

    انہوں نےکہا کرا چی کےعوام احتجاجاًسڑکوں پربیٹھ گئےتوکوئی نہیں اٹھاسکےگا۔ قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہواتوقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسمبلی میں وزراء اور حکومتی اراکین کی کم تعداد پراحتجاج کیا۔

    انہوں نےنشاندھی کی کہ آج بھی ایوان میں کورم پورانہیں ہے جس کے بعد پی پی اور فاٹا کے اراکین نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔

    اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں غیر قانونی مدارس کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔

  • اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: ملک میں تبدیلی کی خواہش مند تحریک انصاف ایک بار پھر اسلام آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی۔

    اسلام آباد میں تیس نومبر کو پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے میں ایک روز باقی ہے۔ ایکسپریس چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں دو اسٹیج بنائے جائینگے۔ اسٹیج بنانے کے لیے کئی کنٹینروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے متوالوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

    پارٹی کے منچلے کارکنان عوام میں جوش پیدا کرنے کے لیے جلسہ گاہ کو سجانے میں مصروف ہیں۔ عوام کی دلچسپی کیلئے جلسہ گاہ کے اطراف میں پارٹی کیپس اور بیجیز کی فروخت کیلئے اسٹالز بھی لگائے جائینگے۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔

  • آئندہ کے لائحہ عمل کا 30نومبر کو اعلان کروں گا، عمران خان

    آئندہ کے لائحہ عمل کا 30نومبر کو اعلان کروں گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ تیس نومبر کو کیا ہونے والا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا اگر والدہ کو کینسر کا مرض نہ ہوتا تو شائد میں آج سیاست میں نہ ہوتا۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے دھرنا شروع کیا تو کئی لوگ ملنے آ نے لگے، اب ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت بھی آ چکے ہیں اور کل شام پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے ثبوت پیش کروں گا، حکومت ہمارے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم اسلام آبا دمیں اپنے کارکنوں کا استقبال کریں گے اور 30 نومبر کے بعد اصل دھرنا شروع ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اور آصف زرداری نے سندھ میں دھاندلی کیہے، جہاں جہاں تحقیقات ہوں گی یہ لوگ ننگے ہوتے جائینگے، اس لئے ضروری ہے کہ دھاندلی کی آزاد تحقیقات کی جائیں،کل پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حلقوں کے بارے میں بتائیں گے کیسے کیسے دھاندلی کی گئی اور کس کس نے کی۔

    عمران خان نے کہاکہ ایشیا ءمیں پاکستان سب سے کم پیسے تعلیم اور صحت پر خرچ کرتا ہے ، غربیوں کے مسائل کیا ہوتے ہیں اس وقت پتہ چلا جب والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں انہوں نے کہاکہ اگر والدہ اس موذی مرض میں مبتلا نہ وہوتیں توشائد آج سیاست میں نہ ہوتا ۔

     انہوں نے کہاکہ سیاست میں آنے سے پہلے بہت زیادہ جذباتی تھے جب سے سیاست میں آئے ہیں تھوڑا صبر آگیا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اس کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اب قوم میں شور آگیا ہے اور اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

     انہوں نے کہاکہ تیس نومبر کو ہر صورت نکلیں گے وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ تیس نومبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ میٹرو بس پر قوم کا پیسہ ضائع کرنے والے اگر لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتے تو کئی بیماریوں کو قابو کیا جا سکتا تھا ۔ عمران خان نے کہاکہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں، عمران خان

    آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے آئندہ دو روز میں حکومت پر شیل بم گرانے لگا ہوں ،دھاندلی کیسے ہوئی اہم انکشافات کرونگا۔

    ڈی چوک پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اب وہ پارٹی نہیں  رہی جو 14 اگست کو دھرنے پر نکلی تھی، ہم نے سخت امتحان پاس کر لیا ہے اور اب 30نومبر کو اگر پولیس نے ہم پر تشدد کی کوشش کی تو ہم مقابلہ کریں اور یہ دھرنا ختم نہیں ہو گا بلکہ آ گے بڑھے گا، دھاندلی سے متعلق ثبوت ہمارے ہاتھ آ گئے ہیں اور جمعے کے روز پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہانگیر ترین پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگاتی ہے مگر اس نے تو اربوں روپے کا ٹیکس دیا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ ہی سے ٹیکس چوری کرتے رہے ہیں اور اب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، وہ ایک اچھے خاندان سے ہیں مگر اپنا ضمیر بھیچ چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ 30 نومبر فیصلہ کن دن ہے، اس کے بعد کھیل ختم نہیں ہوگا آگے بڑھے گا، 14 اگست کو ایک پارٹی تھی، 30 نومبر کو ایک اور پارٹی ہوگی، بچے یہاں مررہے ہیں، جلسہ بلاول برمنگھم میں کررہے ہیں، کے پی کے میں جنگ کی وجہ سے 70 فیصد صنعتیں بند ہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن بتائیں نواز شریف کا پیسہ باہر کیسے گیا، محمد زبیر نے ایک چیئرمین شپ کیلئے ضمیر بیچ دیا، اگلا سال نئے پاکستان کا ہوگا۔

  • جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    جمعہ کوثبوت لیکرسپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تاریخ کابڑا فراڈ ہوا۔

    الیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے خلاف کرمینل مقدمات دائرکریں گے، جمعہ کو ثبوت کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے، تیس نومبر کےجلسےسےمتعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی آئے کرے، ہر صورت ڈی چوک پہنچوں گا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ایاز صادق دھاندلی کی پیداوار ہیں، قوم کو جلد پتہ چل جائے گا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔

  • حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    حکمرانوں کی کرپشن کو بےنقاب کرو توکہتے ہیں گالی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سترفیصد لوگ ٹیکس ناہندگان ہیں،جنہیں جیلوں میں بند ہونا چاہیے وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کا پردہ فاش کروتو کہتے ہیں گالی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ جنہیں جیلوں بند ہونا چاہیے وہ اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں، اس سے قبل آزادی رضاکاروں سے خطاب میں عمران خان نے حکومت کو متبہ کیا کہ پرامن انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں شعور آچکا ہے اب ظلم کے نظام کے خاتمے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

  • تیس نومبرکوپولیس تشدد کا مقابلہ کریں گے، عمران خان کا اعلان

    تیس نومبرکوپولیس تشدد کا مقابلہ کریں گے، عمران خان کا اعلان

    اسلام آباد: ممکنہ پولیس تشدد کیخلاف کپتان ڈٹ جانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ماضی کی طرح اس بار پولیس سے مارنہیں کھائیں گے، عمران خان نے شریف برادران کوپشاور میں جلسے کاچیلنج بھی دے دیا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ جیلوں سے نہیں ڈرتے تشدد ہو تو کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ پر ہونیوالے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، جس نے بھی ظلم کیا انہیں جیل میں ڈلواؤں گا، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو ان کے احتجاج کو کبھی نہ روکتا، ان کیلئے بہتر انتظام کرتا، ہمیں انتظار ہے کہ کب میاں صاحب پشاور میں جلسہ کرتے ہیں، میں جانتا ہوں وہ جلسہ نہیں  کرسکتے کیونکہ ‘‘گو نواز گو’’ سے ڈر لگتا ہے، تحریک انصاف نے ‘‘گو نواز گو’’ کا ایسا خطرناک ہتھیار بنایا ہے جو بند دروازے سے بھی اندر داخل ہوجاتا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنا دیے ہوئے 104 دن گزرچکے ہیں اور ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن رہا ہے۔30 نومبر کے جلسے میں اگر امن خراب ہوا اس کا ذمہ چوہدری نثار اور میاں نواز شریف پر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ وہ وزیر اعظم ہوتے تو احتجاج کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے اور خود جا کر ان تک پانی اور اشیاءضرورت پہنچاتے،ان کا کہنا تھا کہ ہم گرمی میں آئے تھے اور اب سردی آ گئی ہے ۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اندر سے بھائی بھائی ہیں، سرے محل بکا تو آصف زرداری نے تمام پیسے لے لئے، نواز شریف نے کہا تھا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا، زرداری کا ذریعہ معاش کیا ہے کہ اتنا پیسہ کمالیا، نواز اور زرداری کے پیسے ملک سے باہر بینکوں میں پڑے ہیں۔