Tag: کئی زخمی

  • ویڈیو: ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلیے شائقین ٹوٹ پڑے، بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی

    ویڈیو: ویرات کوہلی کو دیکھنے کیلیے شائقین ٹوٹ پڑے، بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی

    دہلی میں بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین ٹوٹ پڑے بھگدڑ مچنے سے کئی زخمی بھی ہوگئے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جو روٹھی فارم کو منانے کے لیے 13 سال بعد فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ روز وہ رانجی ٹرافی کا میچ کھیلنے دہلی کی ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچے تو اس سے قبل ہی ان کی ایک جھلک دیکھنے لیے سینکڑوں پرستار وہاں موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مابق اسٹیڈیم کے باہر اتنی بڑی تعداد میں فینز کے اکٹھا ہونے اور ہر ایک کی اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جلد داخلے کی کوشش سے وہاں ایسی افراتفری مچی کہ کئی افراد اس بھیڑ میں کچل کر زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے 16 نمبر دروازے کے باہر ہجوم ایسا بے قابو ہوا کہ ایک دوسرے کو دھکا دینے کے دوران انٹری گیٹ کے قریب ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو شائقین گر کر زخمی ہوگئے اور پولیس کی ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

     

    بھگدڑ ایسی مچی کہ لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے جوتے اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے اسکول طلبہ اپنے بیگ تک چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

    زخمی شائقین اور گیٹ کیپر کو اسٹیڈیم کے باہر ہی ابتدائی طبی زخمی امداد فراہم کی گئی۔

     

    انڈین میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم انتظامیہ کو اتنے بڑے کراؤڈ کی آمد کی توقع نہیں تھی اور اسی لیے ابتدائی طور پر صرف تین دروازے کھولے گئے۔

    تاہم ویرات کوہلی کی میچ میں ایکشن میں دکھائی دینے کی خبروں ان کے مداحوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کا شوق بھڑکایا اور لوگ ریکارڈ تعداد میں وہاں جا پہنچے، جس کو سنبھالنا پھر انتظامیہ کے لیے مشکل ہوگیا۔

  • شکاگو: انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ، 5 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    شکاگو: انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ، 5 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست الینوائے کے انڈسٹریل پارک میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع کمپنی انڈسٹریل پارک میں دوپہر ایک بجے مسلح شخص داخل ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچےتو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی نے اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد دیگر افراد بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

    پولیس نے ملزم کی شناخت 45 سالہ گرے مارٹن کے نام سے کی ہے جو کمپنی کا کا برطرف کیا گیا تھا ملازم تھا۔

    پولیس نےحملہ آور کے مقصد سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا ہے تاہم دی سن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور حملہ آور میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور بھی موقع ہلاک ہوگیا تھا۔

    انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ مغربی شکاگو میں قائم اسکول کے طالب علموں کو اسکول میں ہی رہنے کی خصوصی ہدایت جاری کردی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    الینوائے کے سینیٹر ٹمی ڈکورٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ حملہ بہت بدترین اور خوفناک تھا، آج کا دن امریکی شہریوں کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈر نے شکاگو حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے تاہم فی الحال صدر ٹرمپ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام گلوکار ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی شہر ولیجو میں پولیس نے سیاہ فام گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں سے تاحال تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ سال جنوری میں امریکی ریاست لوزیانا میں ایک نوجوان نے دو مختلف واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔