Tag: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

  • پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ  ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

    پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کےتین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ رات گئے ناکام بنا دیا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکپتن میں کارروائی کی ، جس میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ زیرحراست ملزم کی نشاندہی پرپاکپتن میں دہشتگردوں کےٹھکانےپرچھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دہشت گرد منظوراور اس کے 2ساتھی ہلاک ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے تاہم 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان یوم عاشور پر بہاولنگرمیں دہشتگردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشنز،7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشنز،7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار مبینہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاع پر 71آپریشن کیے گئے، آپریشنزمیں 73 مشتبہ افرادکوتفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ تفتیش کے بعد7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے نفرت انگیزمواد، ممنوعہ سامان برآمد کرلیا ، گرفتار مبینہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ 39 کارروائیاں کیں اور کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے4دہشت گرد وں کوگرفتارکیاگیا، جن میں مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق حافظ آباد سے کالعدم تنظیم کےلیےچندہ اکٹھاکرنے والے مشالی خان کو گرفتار کرکے رسیدیں ، کاربن پیپر اور9250 روپے برآمد کرلئے گئے۔

  • لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتارکر لیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے متعلق اطلاع پر ایک ٹیم نے لیہ ہ کے علاقے چوک اعظم میں چھاپہ مارا۔ ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جبکہ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکے۔

    سی ٹی ڈی ٹیم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔ ہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں  مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو  حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

    کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

  • پشاور: پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والا دہشتگرد گرفتار

    پشاور: پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والا دہشتگرد گرفتار

    پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے متنی کے علاقے سے اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے، سعادت خان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے، پشاور سے پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والا دہشتگرد پکڑا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سعادت خان کو متنی کے علاقے سے گرفتار کیا۔

    گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے، جو خیبر ایجنسی باڑہ کا رہنے والا ہے۔

    سعادت خان دوہزار دس میں فرنٹئیر روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں شامل تھا، حملے میں ایک ایف سی جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، حملہ آوروں نے چار ایف سی اہلکاروں کو بھی اغواء کرلیا تھا۔