Tag: کابل ایئرپورٹ

  • کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظرعام پر آگئے

    کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظرعام پر آگئے

    کابل ایئرپورٹ پرخودکش حملے کے نئے حقائق منظرعام پر آگئے، حملہ آئی ایس آئی ایس سےوابستہ دہشت گرد کے ذریعے کیاگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں کابل ایئر پورٹ پر ہونےوالےخود کش حملے کی مزید معلومات منظر عام پر آگئیں۔

    2021 میں افغانستان سے امریکاکےانخلاکےدوران کابل ایئر پورٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیا، خود کش دھماکے میں 170 سے زائد افغان شہری اور 13 امریکی اہلکار جان بحق ہوئے تھے۔

    کابل ایئر پورٹ پر حملہ آئی ISIS-K سے وابستہ دہشت گرد کے ذریعے کیا گیا تھا، آئی ایس آئی اے کے کا دہشتگرد عبدالرحمن لوگاری افغانستان میں زیر حراست تھا، جسے طالبان نے امریکی انخلاء کے بعد رہا کردیا تھا۔

    این بی سی نیوز نے بتایا کہ امریکی ملٹری رپورٹ میں پہلی بار عبدالرحمان لوگاری کی شناخت کی گئی ہے۔

    سال 2021 میں افغانستان پر طالبان قبضے کے بعد ہزاروں افغان شہری ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں کابل ایئر پورٹ پر جمع ہوئے تھے، اس انخلا کو ناکام بنانے کیلئے کابل ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کروایا گیا۔

    حملے کے ایک دن بعد، ISIS-K افغانستان نے بھی دہشتگرد ال لوگاری کی شناخت خودکش بمبار کے طور پر کی تھی۔

    بعد ازاں اگست 2021 کے میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد افغان جیلوں سے رہا ہونے والے ہزاروں دہشت گردوں میں عبدالرحمان لوگاری بھی شامل تھا۔

  • کابل ایئرپورٹ پر ریڈار کی خرابی، پروازوں کی رہنمائی پاکستان سے کی جائے گی

    کابل ایئرپورٹ پر ریڈار کی خرابی، پروازوں کی رہنمائی پاکستان سے کی جائے گی

    کراچی: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریڈار خراب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب ریڈار خراب ہو گیا، جس کی وجہ سے اب پروازوں کی رہنمائی پاکستان سے کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اگست 2022 تک کابل فضائی ریجن کی ریڈار سروس دستیاب نہیں ہوگی، اور اب ایشیا سے یورپ جانے اور واپس آنے والی تمام پروازوں کی رہنمائی پاکستانی ریڈار سروسز کے ذمے ہوگی۔

    ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی نگرانی لاہور، کراچی اور اسلام آباد ریڈار کے ذریعے کی جائے گی، محکمہ سول ایوی ایشن نے آنے جانے والی تمام پروازوں کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

    پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو 15 منٹ پہلے اطلاع دینے کی ہدایت کر دی گئی۔

  • کابل ایئرپورٹ، ترکی نے شرط لگا دی

    کابل ایئرپورٹ، ترکی نے شرط لگا دی

    انقرہ: ترکی نے کابل ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے کے حوالے سے اہم شرط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل طالبان کو ایک جامع حکومت تشکیل دینی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا افغانستان میں تمام عناصر کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا مؤقف بدل سکتا ہے۔ انٹرویو میں اردوان نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔

    بیرونی دباؤ مسترد، رجب طیب اردوان کا فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان

    دوسری طرف افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے، طالبان نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر تمام مسائل حل ہو چکے ہیں۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کر رہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

  • طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

    طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

    کابل: طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کے کہنا ہے کہ کابل میں حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا۔

    ادھر قطری حکام نے کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔

    طالبان کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار

    قطری حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کو 90 فی صد آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، جس پر 200 امریکی اور غیر ملکی شہری آن بورڈ ہیں۔دیگر غیر ملکیوں میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، یوکرین، کینیڈا اور جرمنی کے شہر شامل ہیں۔

    سابق کرپٹ افغان پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

    یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلا پر طالبان رضا مند ہوگئے تھے، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان پر امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا۔

    واضح رہے کہ آج افغان مرکزی بینک نے سابق افغان حکومت کے کرپٹ عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، دوسری طرف امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان بینک کے تقریباً 10 ارب ڈالر کے اثاثے فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے پاس ہیں۔

  • امریکا کا کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘

    امریکا کا کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘

    واشنگٹن: امریکا نے کابل ایئر پورٹ پر ملنے والے کتوں سے ’اظہار لاتعلقی‘ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز پنجروں میں بند ملنے والے کتے معمہ بن گئے ہیں، یہ سمجھا جا رہا ہے تھا کہ امریکی فوجی جاتے جاتے اپنے کتے چھوڑ گئے تھے۔

    تاہم امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں ان کتوں کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج، فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر نہیں آئی۔

    جان کربی نے یہ بھی واضح کیا کہ انٹرنیٹ پر زیرگردش تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو ’کابل اسمال اینیمل ریسکیو‘ کی نگہداشت میں تھے۔

    خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد طالبان اہل کاروں کو پنجروں میں بند کتے ملے تھے جس پر امریکا نے وضاحت دی ہے کہ پنجروں میں قید کتوں کا امریکی فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    امریکا میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کے لیے کابل چھوڑ آئی ہے۔

  • چینوک ہیلی کاپٹرز کی ورکشاپ میں طالبان کا گشت، ویڈیو وائرل

    چینوک ہیلی کاپٹرز کی ورکشاپ میں طالبان کا گشت، ویڈیو وائرل

    کابل: حامد کرزئی ایئر پورٹ پر امریکی چینوک ہیلی کاپٹرز کے ایک ہینگر میں طالبان کے گشت کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے بعد طالبان کابل ایئر پورٹ میں داخل ہوئے اور ایئر پورٹ پر قائم امریکی ہیلی کاپٹرز کی ورکشاپ کا معائنہ کیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کا 313 بدری یونٹ ایئر پورٹ پر چینوک ہیلی کاپٹرز کے ہینگر میں داخل ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ہیلی کاپٹرز ہینگر میں موجود ہیں، جب کہ طالبان اہل کار ویڈیو میں ہینگر سے متعلق معلومات دے رہا ہے۔

    کابل ایئرپورٹ چھوڑتے ہوئے امریکی فوج کی عجیب و غریب حرکت

    واضح رہے کہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی دستوں نے ایئر پورٹ چھوڑنے سے قبل وہاں موجود قیمتی ساز و سامان کو ناقابل استعمال بنایا تھا، جس میں طیارے، گاڑیاں اور اسلحہ شامل تھا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور 70 بکتر بند گاڑیوں (MRAP) کو ناکارہ بنایا، امریکی فوجی حکام کے مطابق ناکارہ بنائے گئے طیارے کبھی اڑ نہیں سکیں گے، نہ انھیں کوئی استعمال کر سکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں ناکارہ بنائی گئی ہیں ان میں سے ہر ایک کی قیمت ایک ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

  • کابل ایئر پورٹ پر قیمتی طیاروں، گاڑیوں اور اسلحے کے ساتھ امریکی فوج نے کیا کیا؟

    کابل ایئر پورٹ پر قیمتی طیاروں، گاڑیوں اور اسلحے کے ساتھ امریکی فوج نے کیا کیا؟

    واشنگٹن: امریکی فوج کابل ایئر پورٹ چھوڑنے سے قبل وہاں موجود اپنے طیارے اور اسلحے کو ناکارہ بناگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ چھوڑنے سے قبل امریکی فوجی دستوں نے اپنے قیمتی ساز و سامان کو ناقابل استعمال بنایا، جس میں طیارے، گاڑیاں اور اسلحہ شامل تھا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور 70 بکتر بند گاڑیوں (MRAP) کو ناکارہ بنایا، امریکی فوجی حکام کے مطابق ناکارہ بنائے گئے طیارے کبھی اڑ نہیں سکیں گے، نہ انھیں کوئی استعمال کر سکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں ناکارہ بنائی گئی ہیں ان میں سے ہر ایک کی قیمت ایک ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

    امریکا نے ایئر پورٹ پر نصب ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے، اس دفاعی نظام نے گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر فائر کیے گئے راکٹوں کو تباہ کیا تھا۔

    افغانستان سے 20سال بعد امریکی فوج واپس چلی گئی

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی افواج کسی بھی ہتھیار اور دیگر سازوسامان کو تباہ کر سکتی ہیں جو وہ انخلا کے اختتام تک اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20 سال سے موجود امریکی افواج بالآخر آج واپس چلی گئیں، ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا بھی باضابطہ اعلان کیا، انھوں نے کہا ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد امریکی، اتحادیوں اور افغانوں کا انخلا کیا گیا ہے، امریکی صدر کے مطابق یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلا تھا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مک کینزی کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے آخری امریکی طیارے امریکی وقت پیر کی دوپہر تین بج کر 29 منٹ (کابل میں رات 12 بجے سے ایک منٹ پہلے) پر اڑے۔

  • کابل ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ

    کابل ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ

    کابل: امریکی حکام نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ سے نکل جائیں، ایک اور حملے کا خدشہ ہے۔

    امریکی سفارت خانے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی شہری ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں سے دور رہیں، اور ایبی گیٹ اور ایسٹ گیٹ پر موجود افراد فوری نکل جائیں، نارتھ گیٹ، نئی وزارت داخلہ گیٹ پر موجود افراد کو بھی فوری نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آج پھر کابل ایئر پورٹ کے قریب شدید فائرنگ کی خبر دی ہے، فائرنگ اور شیلنگ سے کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے قریب افراتفری پھیل گئی۔

    کابل ایئر پورٹ دھماکے، امریکا کا داعش کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

    ادھر جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا افغانستان سے انخلا آج مکمل ہو جائے گا، اٹلی کا انخلا مکمل ہو گیا ہے، اور آخری فلائٹ 58 افغانوں کو لے کر آج روم پہنچ گئی۔

    یاد رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

  • کابل ایئر پورٹ، نیا حفاظتی ہدایت نامہ جاری

    کابل ایئر پورٹ، نیا حفاظتی ہدایت نامہ جاری

    کینیڈا: کابل ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک سروس سے متعلق پائلٹس کے لیے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر فلائٹس کی پیشگی اجازت نہ دیے جانے پر پائلٹس کی جانب سے خدمات نہیں دی جائیں گی۔

    سیفٹی بلیٹن کے مطابق کابل میں فلائٹس کی پیشگی اجازت کی نگرانی فوجی ادارے کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایئر لائنز کو پیشگی اجازت کے پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیشگی اجازت نہ دینے پر کابل ایئر پورٹ پر خدمات نہیں دی جائیں گی، پیشگی اجازت کی وجہ کابل ایئر پورٹ پر جہازوں کی محدود پارکنگ ہے۔

    سیفٹی بلیٹن کے مطابق بین الاقوامی سی اے اے کو پہلے مشاورتی سروسز قائم کرنے کا بتایا گیا تھا، اکاؤ کو مطلع کیاگیا تھا کہ ملٹری مشاورتی سروس قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس سروس کے ذریعے سول ملٹری ایئر ٹریفک کے بہاؤ میں مدد مل سکے گی، اور سروس کے قیام کی اطلاع کنٹیجنسی کوآرڈینیشن ٹیم بلیٹن دے گی، تاہم بین الاقوامی سول ایوی ایشن کو اب تک تازہ تفصیلات نہیں دی گئیں۔

    سیفٹی بلیٹن کے مطابق کابل فلائٹ انفارمیشن میں دن رات میں کچھ پروازیں دیکھی گئیں، زیادہ پروازیں فوجی طیاروں کی تھیں، کچھ سول طیاروں کی بھی تھیں، تاہم بین الاقوامی سی اے اے کے پاس پروازوں کے مقصد کی معلومات نہیں، اکاؤ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ پروازیں انخلا کے لیے ہو سکتی ہیں۔

  • کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

    کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

    کابل: افغانستان کی بدلتی صورت حال کے پیش کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دی گئی، پی آئی اے پرواز چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دی گئی۔

    نوٹم کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کمرشل پروازوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے، اور کابل کی فضائی حدود صرف ملٹری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔

    امریکی فوجی جاتے جاتے اپنے کتے بھی لے گئے لیکن …

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کابل کی فضائی حدود ری روٹ ہو کر آنے والی اور گزرنے والی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے بھی بند رہےگی۔

    ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ تاشقند جانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز اب چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی۔