Tag: کابل دھماکہ

  • کابل میں خودکش حملہ، متعدد افراد جاں بحق

    کابل میں خودکش حملہ، متعدد افراد جاں بحق

    کابل:  افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔

    افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد18 تک جاپہنچی ہے،تاہم افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد پچیس سے زائد ہے۔

     اس سے قبل افغان وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ کابل کے علاقے پل خشک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کابل : پاکستانی سفارت خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے 15افراد جاں بحق

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور کا نشانہ کوثر دانش نامی تعلیمی مرکز تھا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کابل کے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں 2 دھماکے، 20 افراد ہلاک

    کابل کے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں 2 دھماکے، 20 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،  امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ دوسرا دھماکا بھی ہوا دونوں دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    امدادی کارروائیوں کے دوران ہونے والے دوسرے دھماکے کے نتیجے میں 4 صحافی بھی زخمی ہوئے جبکہ دو صحافی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    افغان وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے  افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق خودکش بمبار نے ریسلنگ ٹریننگ سینٹر میں موجود محافظ کو قتل کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    خودکش حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، ماضی میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری داعش اور افغان طالبان کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان: انتہاپسندوں کے دو دہشت گرد حملے، 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ علی الصبح بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے افغانستان کے دو مختلف صوبوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے تنیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    صوبہ بادغیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گروں نے جب پولیس چوکی پر حملہ کیا تو اس دوران عسکریت پسندوں کو جوابی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا، ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق اس جوابی فائرنگ میں گیارہ حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ ان حملوں کے دوران عسکریت پسندوں نے کم از کم تین پولیس گاڑیوں کو آگ بھی لگائی تاہم اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔