Tag: کابل

  • افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران نیٹو کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔

    قندوز گورنر کے ترجمان محمود دانش نے کا کہناتھاکہ یہ آپریشن قندوز شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سے فضائی مدد اس وقت مانگی جب جب افغان سپیشل فورسز کو طالبان نے گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    نیٹومشن کےترجمان کا کہنا ہے امریکی فورسز نے قندوز میں افغان فورسز کی مدد کے لیے کارروائی کی۔ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغان اتحادی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا جس میں 14طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ،آپریشن میں تین افغان کمانڈوز اور دو امریکی فوجی اہلکار بھی مارے گئےتھے۔

  • افغان دارالحکومت میں فائرنگ،2امریکی ہلاک

    افغان دارالحکومت میں فائرنگ،2امریکی ہلاک

    کابل: افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فوجی کیمپ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 امریکی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان میں موجود نیٹو حکام کا کہنا ہےکہ کابل میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا اور3 افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقع بیس کے قریب ہوا جہاں افغان کمانڈوز کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے واقعے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے نیٹو سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کو ہلاک جبکہ دیگر 5 کو زخمی کردیا۔

    خیال رہے کہ تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم نے مذکورہ حملے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    یادرہے کہ افغانستان میں امریکہ کی اتحادی نیٹو افواج کے گزشتہ 13 برس سے جاری مشن کو ختم کردیا گیا ہے،جس کا آغاز 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد طالبان کے خلاف جنگ سے ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ 1جنوری 2015 سے نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس کو ٹریننگ اینڈ سپورٹ مشن سے تبدیل کردیا گیا،جس کے تحت تقریباً 13 ہزار نیٹو فوجی افغانستان میں قیام کریں گے، ان میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

  • کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں مزار پر حملے میں 14افراد مارے گئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    افغان میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے کابل میں قائم مزار میں خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ سانحہ میں تاحال 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے مزار میں موجود زائرین کو یرغمال بنانےکی کوشش ناکام بنا دی، تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں، افغان پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مزارکے گیٹ پرسیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی،ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا دوسرا مقابلے میں ماراگیا ہے۔

     

  • کابل،ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک

    کابل،ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک

    کابل : افغانستان میں دو مختلف مقامات میں ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملے ننگرہار اور صوبہ نازیان میں کیے گئے جس کے نتیجے میں داعش کے اہم کمانڈر سمیت 34 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کے پہلا ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار کے علاقے ہارون بابا اور دوسرا صوبہ نازیان میں کیا گیا، ان ڈرون حملوں میں داعش کے 34 کارندے مارے گئے،جن میں غیرملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

    اسی سے متعلق : طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    افغان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ اچین ضلع میں 9 داعش کارندوں کی ہلاکت کے ایک ہی روز بعد کیا گیا ہے,افغان حکومت اپنی سرزمین سے ایک ایک دہشت گرد کے خاتمے تک فضائی کارروائی سمیت ہر قسم کی جنگی مہمات جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ ننگر ہار ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں مقامی طالبان کا غلبہ ہے اور داعش کے کارندے بھی وہاں کارروائیاں کرتے رہتے ہیں کچھ عرصے یہ دونوں گروہ آپس میں نبرد آزما بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج افغانستان کے علاقہ بغلان میں طالبان کی جانب سے افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرانے کا دعوی سامنا آیا ہے جب کہ افغان وزراتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابیوں کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا۔

     

  • افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    کابل: افغان فضائیہ کی اپنی ہی فوجی چوکی پر بمباری کے واقعے میں5 فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ صوبہ فرح کے علاقے کینسک میں طالبان سے نبرد آزما افواج نے فضائی مدد طلب کی لیکن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنی ہی فوج پر بمباری کردی۔

    مزید پڑھیں:کابل : غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر ٹرک بم دھماکا

    انہوں نے کہا کہ ہدف کے غلط تعین کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر نے افغان فوج کی چوکی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کابل:افغان صوبے ہلمندمیں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ہلاک

    افغانستان کے مغربی صوبے میں تشدد کی کارروائیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اگست کے مہینے میں اسی علاقے میںامریکہ،برطانیہ اور جرمنی کے سیاح راکٹ حملے میں مارے گئے تھے،اس حملے میں ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ ‘دوستانہ فائرنگ’ کا سب سے بدترین حملہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا جب صوبہ لوگر میں افغان چوکی پر امریکی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 10 افغان فوجی مارے گئے تھے۔

  • افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امدادی ادارے پر ہونے والے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے کیئر نامی تنظیم کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسلح افراد عمارت میں داخل ہو ئے
    جس پر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےنتیجے میں تینوں حملہ آورمارےگئے۔

    اس حملے سمیت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کابل میں چار بم حملے ہو چکے ہیں اس سے پہلے پیر کو وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی تھے۔

    مزیدپڑھیں: کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہونے کے بعد جب سکیورٹی فورسز اور عام افراد لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے تو اُسی وقت دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

    وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے تھے۔

    دھماکہ اُس وقت ہوا جب دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد ملازمین دفتر سے نکل رہے تھے.ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

  • کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل: افغان وزارت دفاع کے قریب دو بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل دھماکوں سے لرز اٹھا وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 93 افراد زخمی ہیں ۔

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں مقامی پولیس کے سربراہ سید زمان، ان کے نائب رزاق سمیت افغان وزارت دفاع کا اہم افسر ہلاک ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2خود کش حملہ آوروں نے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنا یا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق ایک حملہ آور کا مقصد افغان وزارت دفاع کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔


    Two suicide bomb blasts outside Ministry of… by arynews

  • افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    قندہار: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افرادجاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کردی.انہوں نے بتایا کہ مسافر بس قندہار سے کابل جارہی تھی جب وہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی.

    حادثہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سےحادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا.

    گورنر زابل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور لاشیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت بھی ممکن نہیں.

    زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جیلانی نے بتایا کہ زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت قلات اور صوبہ قندہار کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ کابل قندہار ہائی وے ان علاقوں سے ہوکر گزرتا ہے جہاں شدت پسندوں کا اثر و رسوخ ہے اور کئی بس ڈرائیورز اس علاقے سے جلد از جلد گزر جانے کی کوشش میں تیز رفتاری کا سہارا لیتے ہیں.

    واضح رہے کہ افغانستان ان ممالک میں سے ہے جہاں خطرناک ترین سڑکیں ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں.

  • کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پرگزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سات طلبہ سمیت 13 افرادجاں بحق ہوگئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس حملے میں سات طلبہ کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

    کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 35 طلبہ اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور اسٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے.

    *باچا خان یونی ورسٹی حملہ: پروفیسرسمیت 20 شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی میں مقامی وقت کےمطابق شام سات بجے مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے.

    *افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے اسی یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز کو بھی اغوا کیا گیا تھا.

    واضح رہےکہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا،جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    کابل : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کابل سے نامعلوم افراد نے دو غیر ملکی شہریوں کو اغو کر لیا ہے.ان دونوں کو اتوار کی صبح کابل شہر سے اغوا کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی شہریوں کو اغواکرلیا،اغواکار افغان سیکورٹی فورس کے یونیفارم میں ملبوس تھے.

    افغانستان میں طالبان کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے،حالیہ کچھ عرصے کے دوران افغانستان سے کئی غیرملکیوں کو اغوا کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.

    *کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    افغانستان کے دارالحکومت کابل سےجون میں اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون کوجوڈتھ ڈی سوزا کوچھ ہفتے بعد بازیاب کروالیاگياتھا.

    اسی طرح گذشتہ سال جرمنی کی تعمیراتی کمپنی جی آئی زیڈ (گیز) کے دو امدادی کارکنوں کو مغوی بنایا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیاتھا.

    رواں ہفتے کے آغاز میں افغانستان کے مغربی شہر ہیرات میں شدت پسندوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں چھ سیاح اور اُن کا افغان ڈرائیور زخمی ہو گیا،غیر ملکی سیاحوں میں آٹھ کا تعلق برطانیہ،تین کا امریکہ اور ایک کا تعلق جرمنی سے تھا.

    واضح رہے کہ ہیرات میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری طالبان کے ترجمان نےقبول کی تھی.