Tag: کابل

  • چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، طالبان سے مذاکرات پراتفاق

    چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، طالبان سے مذاکرات پراتفاق

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چار فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن کے قیام اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں طالبان سے مذاکرات اور خطے میں امن کے قیام پر بات چیت کے لئے پاکستان سمیت امریکہ،افغانستان ،چین اور طالبان نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ہے اور امن کےقیام کے لئے باہمی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    مذاکرات کا ماحول بنانے کے لیے رکن ممالک کردار ادا کریں۔ اعلامیہ کے مطابق ہر قسم کی دہشت گردی تمام ممالک سمیت پورے خطے اور دنیا کیلیے سنگین خطرہ ہے جب کہ سیاسی اختلافات افغان عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جائیں۔

    اجلاس میں تمام سیاسی اختلافات کو حل کرنےاور افغانستان میں امن و مفاہمت کےمواقع اور مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    چار فریقی رابطہ گروپ نے پر تشددکاروائیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام ممالک کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات افغان مفاہمتی عمل کے لئے ضروری ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق چار فریقی رابطہ گروپ کا اگلا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

  • افغانستان میں جیل پر طالبان کا حملہ، دس پولیس اہلکار جاں بحق

    افغانستان میں جیل پر طالبان کا حملہ، دس پولیس اہلکار جاں بحق

    کابل : افغان طالبان نے جیل پر خود کش حملہ کر کے اپنے تین سو پچاس قیدی چھڑوالئے، جبکہ حملے میں دس اہلکار بھی مارے گئے۔

    افغانستان سے موصول ہونے والی ابتدائی خبروں کے مطابق غزنی میں طالبان نے جیل پر خودکش حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جیل پولیس کے دس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

    ابتدائی اطلاعات میں کہا جارہا ہے کہ طالبان جیل میں قید اپنے ساڑھے تین سو سے زائد ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ غزنی کے ڈپٹی صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے بتایاکہ حملہ آور وں نے نہایت منظم انداز میں حملہ کیااوراُنہوں نے ملٹری کی یونیفارم پہن رکھی تھیں جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو جیل کے دروازے پر اڑالیا۔

    جیل پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور مارے گئے جبکہ سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں ۔ جیل پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبول کرلی۔

  • کابل :خود کش کار بم دھماکے میں 12افراد ہلاک

    کابل :خود کش کار بم دھماکے میں 12افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ساٹھ سے زائد افرد ہلاک ہوگئے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں خود کش کار بم دھماکہ ہوا جس سے تین غیر ملکیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اوردرجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    گزشتہ چند ہفتوں میں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ چوتھا بڑا بم دھماکہ ہے تاہم کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

  • کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل : افغانستان میں پے درپے بم دھماکوں کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو بم دھماکے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پہلا دھماکہ فوجی اڈے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    دوسرادھماکہ کابل پولیس اکیڈمی میں کیا گیا،خودکش حملہ آور نے اکیڈمی کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث بیس کیڈٹ جان سے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیڈٹ اپنی دو روزہ تعطیلات کے بعد اکیڈمی واپس آرہے تھے۔

    حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کابل میں بارود سے بھرا ٹرک  پھٹنے سے شاہ شاہد نامی علاقہ لرز اُٹھا ۔ کئی مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    افغان حکام مطابق واقعے میں خواتین سمیت پندرہ افراد ہلاک اور ایک سو اٹھائیس زخمی ہوئے،  ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجیوں کے اہل خانہ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    طالبان کمانڈر ملا عمر کی موت کی اطلاع کے بعد دہشت گردی کا یہ بڑا واقعہ ہے۔ تاہم کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

  • حقانی گروپ کے بانی  جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    حقانی گروپ کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    کابل : حقانی گروپ کے بانی  جلال الدین حقانی انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق ملا عمر کے بعد حقانی گروپ کے سربراہ جلال الدین حقانی کے انتقال کی اطلاع بھی آ گئی۔

    ذرائع کے مطابق جلال الدین حقانی پچھلے برس انتقال کرگئے تھے۔وہ امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھے۔ تاہم ان کے خاندانی ذرائع نے ہلاکت کی تصدیق نہپیں کی ہے۔

    حقانی گروپ امریکہ اور نیٹو افواج پر حملے میں بھی ملوّث رہا ہے، نوے کی دہائی میں جلال الدین حقانی افغانستان کے صوبے پکتیا کے سب سے بڑی جنگی کمانڈر مانے جاتے تھے۔

    انہوں نے طالبان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، 1996 میں ظالبان میں شمولیت اختیار کی ۔ طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد حقانی کو سرحدی اور قبائلی امور کی وزارت دی تھی۔

    ملا محمد عمر نے جلال الدین حقانی کو مشرقی افغانستان کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔ حقانی گروپ 80 کے عشرے میں روس کیخلاف بر سر پیکار تھا۔

    جلال الدین حقانی کا گروپ افغانستان کے مشرقی صوبوں پکتیا، پکتیکا اور خوست میں سرگرم عمل ہے، جلال الدین حقانی کا بڑا بیٹا  سراج الدین حقانی ان کا جانشین ہے۔رپورٹس کے مطابق حقانی گروپ میں دس سے پندرہ ہزار دہشت گرد شامل ہیں۔

  • امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    کابل : امریکا نے افغانستان میں سینئر القائدہ رہنما القائدہ رہنما ابو خلیل ال سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق السوڈانی افغان اور پاکستانی فورسز کیخلاف کاروائیوں بھی ملوث رہا ہے۔

    اعلامیے میں القاعدہ رہنما کو کو گیارہ جولائی کو افغانستان کے ضلع بیرمال میں ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس حملے دو مزید دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    السوڈانی القاعدہ کے خود کش بمبار آپریشنز کا سربراہ اور امریکہ کیخلاف کئی دہشت گرد منصوبوں کا حصہ تھا۔ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک ہو ئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 11 جولائی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کئے گئے حملے میں القاعدہ کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر ابو خلیل ال سوڈانی ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔

    بیان میں کہا کہ القاعدہ کمانڈر نے اتحادی، افغان اور پاکستانی افواج کے خلاف براہ راست براہ راست آپریشن کی ہدایت کی اور وہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھی تھے۔

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • کابل: گیسٹ ہاؤس پر حملہ، 5افراد ہلاک

    کابل: گیسٹ ہاؤس پر حملہ، 5افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پرحملے میں ایک امریکی اورچاربھارتی شہریوں سمیت گیارہ افرادہلاک ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں چارحملہ آور بھی مارے گئے۔

    کابل کے پارک پیلس گیسٹ ہاؤس پرحملہ آوروں نے دھاوا بول کر گیسٹ ہاؤس میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا، یرغمال بنائے گئے افراد میں بڑی تعداد غیرملکیوں کی تھی۔

    افغان سیکورٹی حکام اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔

    حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں چارحملہ آور اور پانچ دیگر افراد ہلاک ہوگئے، جن میں امریکی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔

    بھارت نے کابل حملے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

  • افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے موقع پر کہی۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نےا یف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے منصوبے پرایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    آرمی چیف نےا یف ڈبلیو او سے کہا ہےکہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔منصوبہ کئی برس سے تعطل کا شکارہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار وزیر اعظم کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔

  • کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل: سینکڑوں افغان شہریوں نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کیخلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد میں شامل ہیں اور افغان مظاہرین نے مولانا فضل الرحمن پر افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔

     مظاہرین نے کابل ائیرپورٹ پر ”قاتلوں کی جماعت کا افغانستان داخلہ بند کرو، طالبان کے حامی مردہ باد“ کے نعرے لگائے۔

    ذرائع کے مطابق مظاہرین ان اطلاعات کے بعد ہوائی اڈے جانے والی شاہراه پر جمع ہوئے کہ فضل الرحمان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ایک وفد کے ہمراہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ صدر غنی نے گزشتہ ہفتے ایک رسمی دعوت نامے کے تحت پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اس دو روزہ دورے کی دعوت دی تهی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی، اور سابق وفاقی وزیر آفتاب خان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔