Tag: کابل

  • کابل:  بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پرخودکش حملے میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

    افغان پولیس حکام کے مطابق حملہ کابل کے مضافاتی علاقے تنگی تاراخیل میں رش کے اوقات میں ہوا، پیدل حملہ آوروں نے بس کو نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد زخمیوں اورلاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا اورعلاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال ٹورنامنٹ کے دوران خود کش حملے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع یحییٰ خیل میں اس وقت پیش آیا جب والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا میچ جاری تھا،کہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود لوگوں کے درمیان موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ،جس کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

    افغان حکام کے مطابق واقعہ کے بعدبھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حالیہ حملے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کیے گئے حملے کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔ جیسے جیسے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا وقت قریب آتا جا رہا ہے غیر ملکی افواج اور افغان حکومت پر حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

    کابل پولیس کے سربراہ جنرل محمد ظاہر کے مطابق منگل کو مشرقی کابل کے ضلع پل چرخی میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد فوجی اڈے پر مٹی لے کر آنے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

    طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ای میل میں بھیجے گئے بیان میں کہا کہ ٹرک بم کا مقصد غیر ملکی افواج کے انٹیلی جنس سینٹر کو نشانہ بنانا تھا۔

  • نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    کابل: افغانستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تقریبِ حلف برادری آج ہوگی، صدرممنون حسین تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں متعدد ملکوں کے سرابراہان شریک ہوں گے، حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں ہوگی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تقریبِ حلف برداری میں عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکیٹو مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا، کئی مہینوں سے جاری تنازعے کے بعد عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدارکا معاہدہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔

  • افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

    افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

     کابل:افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن و استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام متحد ہیں اور ان طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں اپنے الوداعی خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں غیرملکی ملوث تھے، جو انتخابی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے تھے، بیرونی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ  افغان عوام نے متحد رہ کر دنیا پرثابت کردیا کہ پروپیگنڈا افغانیوں کو تقسیم نہیں کرسکتا۔

    کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ تیرہ سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

  • کابل :نیٹو کے قافلے پرحملہ،3غیرملکی فوجی ہلاک،2زخمی

    کابل :نیٹو کے قافلے پرحملہ،3غیرملکی فوجی ہلاک،2زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق کابل کے ایئر پورٹ روڈ پر واقع سپریم کورٹ کے قریب غیر ملکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔

    دھماکے کے بعد امریکی سفارتخانے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

    فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔