Tag: کابینہ کی تشکیل

  • وزیراعظم عمران خان کا خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس طلب

    وزیراعظم عمران خان کا خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کے لیے آج  اجلاس بلا لیا، جس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ و زیراعلیٰ محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کے پی کابینہ کی تشکیل کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کیلئے تئیس ممبران کا انٹرویو ہوگا،ابتدائی کابینہ دس وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی، تیمور جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی کو اہم ذمے داری ملے گی۔

    مزید پڑھیں : خیبر پختونخوا: محمود خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان

    یاد رہے گذشتہ روز ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔

    خیال رہے خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے 16 رکنی کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پروزیراعظم عمران خان موجود تھے۔

    وفاقی کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، شریں مزاری، شیخ رشید، فواد چوہدری، زبیدہ جلال، غلام سرور خان، فہمیدہ مرزا، طارق بشیرچیمہ، عامر کیانی، شفقت محمود، خسرو بختیار اور مولانا نورالحق قادری شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں بابراعوان پارلیمانی امور، ملک امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات، عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مشیرلگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور تین صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کی۔

  • خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کابینہ ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پخنونخوا میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد کابینہ تشکیل دینے کی تیاریاں کی جاررہی ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی سطح پرکل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    کابینہ کیلئے 23ممبران اسمبلی کو انٹرویو کے لئے اجلاس میں بلایا گیا ہے، اجلاس میں کابینہ ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، کے پی کے نامزد وزیر اعلیٰ کی وضاحت

    ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان، متوقع گورنرشاہ فرمان ودیگرشرکت کرینگے، ابتدائی کے پی کابینہ10وزراء اور5مشیروں پر مشتمل ہوگی، طلب کئے گئے ممبران میں تیمور جھگڑا، عاطف خان ، شہرام ترکئی، ضیااللہ بنگش، سلطان خان، فضل حکیم، ڈاکٹر امجد ودیگر شامل ہیں۔