Tag: کابینہ

  • اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

    اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام پوری دنیا کے نظام کے مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیا گیا.

    [bs-quote quote=” نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی، نئے بلدیاتی نظام میں تمام فنڈز عوام پرخرچ ہوں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    پرانے نظام کی وجہ سے مقامی سطح پربہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی. نئے بلدیاتی نظام کے تحت ولیج کونسل، پنچائت کے براہ راست انتخابات ہوں گے، ترقیاتی کاموں کے لئے ولیج کونسل کوبراہ راست فنڈز فراہم کیے جائیں گے، پرانے نظام کے تحت یوسی ارکان ضلع ناظم کو بلیک میل کرتے تھے. اب پنجاب کی 22 ہزار ولیج کونسل کو 40 ارب روپے فنڈز ملیں گے.

    بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے، بپنجاب میں 22 ہزار پنچایت کا انتخاب ہوگا، دوسری سطح پرانتخاب تحصیل کی سطح پرہوگا، شہر اپنا ریونیو خود جمع کرے گا، نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی، نئے بلدیاتی نظام میں تمام فنڈز عوام پرخرچ ہوں گے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی امور سے متعلق اجلاس

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تجربے سے سیکھ کراس جگہ تک پہنچے ہیں، پاکستان میں بلدیاتی نظام نہ ہونے کے برابرہے، کے پی میں بلدیاتی نظام کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، لندن کا سسٹم دیکھ لیں، میئر کا انتخاب براہ راست ہوتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کون کہہ رہا ہے کہ صدارتی نظام لایا جا رہا ہے، صدارتی نظام کی بحث کہاں سے آئی، مجھے معلوم نہیں. ہماری پہلی ترجیح ہےکہ عوام پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں.

    نئےنظام کے تحت بڑے شہر اپنا پیسہ خودجمع کریں گے، شہر خود بھی پیسہ جمع نہیں کریں گے، تو وہ ترقی کیسے کریں گے، گورننس نچلی سطح تک لے جانےمیں فائدہ ہوگا، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سےوفاق دیوالیہ ہوگیا،  صوبےٹیکس جمع کرنےمیں ناکام رہے،  شہر میں میئرکےالیکشن پارٹیاں لڑیں گی۔

  • نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی کابینہ نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اسلحہ قوانین میں بتدیلی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد وزیر اعظم اور کایبینہ کی جانب سے اسلحہ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ’میں اس رپورٹ کا جائزہ لوں گی جس میں حملے کے بعد اسلحے کی فروخت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے اسلحہ کنٹرول کے معاملے ملکی سیاست کو تقسیم کردیا ہے، جہاں متعدد افراد کے کچھ پابندیوں کے ساتھ اپنا اسلحہ رکھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ نسل پرست دہشت گرد نے مساجد پر حملے کے دوران پانچ گنز کا استعمال کیا جن میں دو خودکار اسلحہ بھی شامل تھا، ملزم کے پاس قانونی اسلحہ تھا۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے‘ وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن

    خیال رہے کہ دو روز قبل جیسنڈا ایرڈن نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرموجود نہیں تھا، نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • قومی حج پالیسی 2019 منظور، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ، سہولیات پر سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان

    قومی حج پالیسی 2019 منظور، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ، سہولیات پر سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان نے کابینہ پر واضح کیا ہے کہ رواں برس حجاج کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے، سہولتوں پرکسی قسم کا  سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی، اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےوفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد پاکستانی فرئضہ حج ادا کرسکیں گے، سرکاری ٹور  آپریٹرز کاحج کوٹہ 60 فیصد ہوگا.

    کابینہ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے، حج درخواستیں آئندہ ماہ سے وصول کی جائیں گی، شمالی زون کے لئےاخراجات4لاکھ37ہزار روپے جنوبی زون کیلئےاخراجات4لاکھ28 ہزار ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق حج پالیسی2019 میں کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، ساتھ ہی کسی قسم کی شکایت پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی

    اس بار 80 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہری بغیر قرعہ اندازی حج ادا کریں گے، 4 لاکھ 36 ہزار سے 4 لاکھ 26 ہزار تک کے اخراجات کی بھی منظوری دی گئی ہے.

    وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہے کہ حجاج کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے، کابینہ اجلاس میں ارباب شہزاد کو حج 2019 کا سپر وائزر لگانے کی منظوری دی گئی.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے گئی،  ابتدا میں 60 ممالک کوارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر توانائی عمر ایوب خان بریفنگ دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    وزیر پٹرولیم غلام سرور خان پٹرولیم سیکٹر اور وزیر توانائی عمر ایوب خان پاور سیکٹر پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

    اجلاس میں ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب کے منصوبے اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں ریفائنریز اور فرنس آئل لابی کے کردار پر غور کیا جارہا ہے جبکہ گیس بحران پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ توانائی کی کابینہ کمیٹی 3 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی جس میں وزرائے خزانہ، منصوبہ، ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار شامل کیے گئے تھے۔

    سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی توانائی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

  • سندھ میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

    سندھ میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

    کراچی: سندھ کابینہ نے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔ نئی سرکاری گاڑیوں پر پابندی 3 سال تک رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری افسران کے لی ےگاڑیوں کی نئی پالیسی بنانا چاہتا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گریڈ 17 کے افسر کو لیز پر گاڑی خرید کر دی جائے گی، سرکاری افسر خود گاڑی کی اقساط اور مرمت کے اخراجات ادا کرے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقساط پوری ہونے پر گاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کردی جائے گی۔

    اجلاس میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی۔ اجلاس میں نئی گاڑیوں پر پابندی 3 سال تک کے لیے رکھی گئی ہے۔

    صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گورنر، وزیر اعلیٰ، چیف جسٹس، چیف سیکریٹری، وزیر داخلہ، اسپیکر سندھ اسمبلی، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

    اگر کسی وزیر یا افسر کو کسی قسم کا خدشہ لاحق ہوگا تو کابینہ کی منظوری سے اسے بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں آئی جی پریزن اور ڈی آئی جی پریزن کی بھرتی کے قوانین پر بحث ہوئی۔ کابینہ نے 2015 اور 2018 کے قوانین کو مسترد کر کے 1978 کا اصل رول 890 بحال کردیا۔

    رول کے تحت آئی جی پریزن کی ترقی ڈی آئی جی پریزن سے کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کا نام تبدیل ہونا چاہیئے، جیل پولیس کو اسپیشل فورس کا درجہ دیا جائے گا۔

    صوبائی کابینہ نے پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں مرتضیٰ وہاب، شبیر بجا رانی، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو شامل کیا گیا ہے۔

  • وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جو صدارتی انتخاب کے بعد کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعد ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وفاقی وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد اب دوسرے مرحلے میں 8 سے 10 وزرا حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کو سینیٹ سے بھی نمائندگی ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی بنائے جانے کا امکان جبکہ علی امین گنڈا پور اور علی زیدی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

  • رجب طیب اردگان نےترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا

    رجب طیب اردگان نےترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا

    انقرہ : ترک صدر نے ترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا، رجب طیب اردگان نے وزیرخزانہ اپنے داماد کوبنایا جبکہ دفاع کا قلمدان سابق آرمی چیف کے حوالے کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر رجب طیب اردگان نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے فواد اوکدے کو نائب صدر کا عہدہ دیا ہے۔

    ترک صدر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حلوسی اکار کووزیردفاع نامزد کیا ہے، مولود جائوزاوغلو وزیرخارجہ ہوں گے۔

    رجب طیب اردگان نے نئی کابینہ میں اپنے داماد براد البراک کو وزیرخزانہ نامزد کیا ہے جو اس سے پہلے وزیرتوانائی رہ چکے ہیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین سمیت 22 ملکوں کے سربراہان اوراٹھائیس وزرائےاعظم سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ وفود نے ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جون کو رجب طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف محرم انسے 31 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے تھے۔

    واضح رہے کہ ترکی میں یہ انتخابات نومبر 2019 میں ہونے تھے لیکن ترک صدر نے انہیں قبل ازوقت کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس انتخاب میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردگان دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اسپین کی خواتین اکثریت پر مشتمل کابینہ

    اسپین کی خواتین اکثریت پر مشتمل کابینہ

    میڈرڈ: اسپین کے نئے وزیر اعظم پیڈرو سانشیز کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں اکثریت خواتین کی ہے جو اہم وزارتوں پر فائز ہیں۔

    اسپین میں گزشتہ دنوں 6 سال تک حکومت کرنے والی پارٹی ’پارتیدو پاپولر‘ کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے کے خلاف سوشلسٹ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری پیڈرو سانشیز نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش تھی۔

    تحریک عدم اعتماد 350 رکنی ایوان میں سے 180 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئی جس کے بعد پیڈرو سانشیز کو نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا۔

    نئے وزیر اعظم کی 17 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا جس میں 11 خواتین شامل ہیں۔ ان خواتین کو دفاع اور معیشت جیسی اہم وزارتوں کے ساتھ دیگر وزارتوں کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی

    نئی کابینہ کی حلف برداری کے بعد اسپین کابینہ میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی سب سے زیادہ اکثریت رکھنے والی یورپی حکومت بن گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اسپین کے نئے وزیر اعظم کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے جس نے پہلی بار اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد محمد اقبال چوہدری کو رکن قومی اسمبلی اور حافظ عبد الرزاق صادق کو رکن صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا۔

    گو کہ دونوں امیدواروں نے انتخابات میں شکست کھائی لیکن انتخابات میں ان کی شرکت سے اسپین میں مقیم غیر ملکی خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں حکام نے وزیر اعظم کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دسمبر تک 5700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے پیداواری یونٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

  • چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

    چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض بخوبی نبھایا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ہےجس میں وفاقی وزیرداخلہ،اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شریک ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہدا اور گڈانی حادثے میں جاں بحق افراد کے بلنددرجات کے لیے دعا کرائی گئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے چوہدری نثار علی خان نے ریاست کی حفاظت کےلیےاپنا فرض ادا کیا۔وزیراعظم اورکابینہ نےاسلام آبادلاک ڈاؤن معاملےسےنمٹنےپروزیرداخلہ کے کردار کوسراہا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ میں نےاپنافرض وزیراعظم کی قیادت اوررہنمائی میں پوراکیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاعتماداورغیرمشروط تعاون پران کامشکورہوں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس اورایف سی کےکردارکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔پولیس اورایف سی قانون اورریاست کےساتھ کھڑےرہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں بچوں کے اغواسے متعلق عالمی کنونشن کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں کمپنیز ترمیمی بل اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جارہاہے۔

    مزید پڑھیں: پانامہ لیکس: وزیراعظم ہاؤس میں قانونی مشاورت کے لیے اجلاس

    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم نوا ز شریف سے قانونی ماہرین کی ٹیم کی پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کو جواب دینے کے لیے مشاورت کی گئی تھی۔وزیراعظم کے زیرِ صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں داخل کرائے جانے والے جواب پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

    مزیدپڑھیں:پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منارہی ہے

    واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائردرخواستوں پرچیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔