Tag: کاجول

  • کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کردیا، جس پر اداکارہ کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اداکارہ ہندی زبان سے متعلق اپنے رویے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 5 اگست کو ممبئی میں ہونے والے ”مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز 2025” کے دوران رونما ہوا، جہاں کاجول نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ہندی زبان میں بات کرنے سے انکار کردیا۔

    ایوارڈ تقریب میں اپنی والدہ، سینئر اداکارہ تنوجا کے ہمراہ شرکت کرنے والی کاجول میڈیا کے سوالات کا جواب بنیادی طور پر میراٹھی اور انگریزی زبان میں دے رہی تھیں۔

    اسی دوران ایک رپورٹر نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنا بیان ہندی میں بھی دہرائیں تو کاجول برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولیں ”ابھی میں ہندی میں بولوں؟ جس کو سمجھنا ہے وہ سمجھ لیں گے۔”

    اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے کاجول کے رویے کو ”تکبر” اور ”دوغلا پن” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

    کاجول نے بیٹی نیسا کے بالی وڈ ڈیبیو کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہندی سے اداکارہ بنی، اب میراٹھی بول کر نیتا بن رہی ہیں۔ شرمناک!” ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہندی بولنے میں شرم آتی ہے تو پھر ہندی فلموں میں کام کرنا بند کر دیں۔”

    کئی صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وہ ہندی زبان کا احترام نہیں کرتیں تو پھر وہ مراٹھی یا دیگر زبانوں کی فلموں تک محدود کیوں نہیں رہتیں۔

  • عام کپڑوں، تیل لگے بالوں کیساتھ فلم فیئر ایوارڈ وصول کرنے والی سپراسٹار کون؟

    عام کپڑوں، تیل لگے بالوں کیساتھ فلم فیئر ایوارڈ وصول کرنے والی سپراسٹار کون؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ ایسی بھی ہے جس نے گھریلو عام سے کپڑوں اور تیل لگے بالوں کے ساتھ فلم فیئر ایوارڈ وصول کیا۔

    اداکاروں کو فلم ایوارڈز میں شرکت کرنے کا جنون ہوتا ہے، یہ جنون نہ صرف ماضی میں بھی تھا بلکہ اب تو اداکار کسی ڈیزائنر کے خصوصی لباس کے بنا کسی ایوارڈ فکنشن میں شرکت ہی نہیں کرتے، تاہم ماضی میں بالی ووڈ کی سپراسٹار اداکارہ نے یہ روایت توڑ دیت تھی۔

    وہ نامور اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ کاجول تھیں جنھوں نے فلم فیئر جیسے معتبر ایوارڈ کی تقریب میں تیل لگے بالوں اور گھر کے عام سے کپڑوں میں شرکت کی تھی۔

    جب منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکارہ کے لیے کاجول کا نام پکارا گیا تو وہ بہت عام سے لباس میں موجود تھیں جبکہ انھوں نے میک اپ بھی برائے نام کیا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر کاجول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کاجول بہت عام سی لُک میں نظر آرہی ہیں، انھوں نے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم گپت کے لیے بہترین منفی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    فلم گپت میں کاجول کے ساتھ بوبی دیول اور منیشا کوئرالہ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم ایک پراسرار قتل کے گرد گھموتی تھی اور کاجول پہلی اداکارہ بنی تھیں جنھیں نیگٹیو رول کے لیے بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر سے نوازا گیا تھا۔

  • شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی جو کرن جوہر کے ذہن میں نقش ہوگئی، ویڈیو

    شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی جو کرن جوہر کے ذہن میں نقش ہوگئی، ویڈیو

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر پچھلے دو عشروں سے ڈائریکشن کررہے ہیں مگر شاہ رخ خان کی فلم کا ایک سین ان کا سب سے پسندیدہ ہے۔

    کرن جوہر پچھلے 26 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انھیں شاہ رخ خان اور کاجول کا ایک سین اس قدر پسند ہے کہ اس منظر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کرن نے اس سین کی بے حد تعریف کی ہے۔

    مائی نیم از خان 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ نے ایک ایبنارمل شخص کا کردار بہت ہی خوبی سے نبھایا تھا، کرن جوہر کے مطابق اس فلم کے ایک سین میں شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی وہ ان کے ذہن میں نقش ہوگیا۔

    کرن جوہر نے اس فلم کا سین سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے دل سے بہت قریب ہے اور 26 سالہ ہدایت کاری کے کیریئر میں ان کا پسندیدہ ترین ہے۔

    فلم سان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنے 26 سالہ کیریئر میں جب میں پیچھے مڑکر دیکھتا ہوں تو بہت ہی جذباتی اور بہترین یادوں کا انبار موجود ہے، بعض دفعہ حادثاتی طور پر فلموں میں ایسے مناظر عکسبند ہوئے کہ وہ یادگار بن گئے۔

    کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول کے اوپر فلم مائی نیم از خان کے لیے فلمایا گیا یہ سین میرا پسندیدہ ترین ہے، اس منظر میں شاہ رخ اور کاجول دنوں نے کمال کی اداکاری کی ہے۔

  • ’’رکشا کرنے والے آج تمہارا دن ہے!‘‘ کاجول نے ایسا کیوں کہا؟

    ’’رکشا کرنے والے آج تمہارا دن ہے!‘‘ کاجول نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف بھارتی اداکارہ کاجول نے ملک میں بڑھتے عصمت دری کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر عورتوں کے تحفظ سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔

    اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول نے ’رکشا بندھن‘ کے تہوار کے موقع پر اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا ہے، اداکارہ نے بھارت میں خواتین کی حفاظت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش اور بیٹوں کی بہتر پرورش کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    کاجول نے اپنے بیٹے یوگ کے ساتھ نائسہ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرخواتین کے آس پاس کسی مرد جیسے باپ یا بھائی کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہ خود کو ’محفوظ تصور کریں‘۔

    کاجول نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں دنوں بھائی بہن نائسہ اور یوگ ایک صوفے پر ایک ساتھ کھیلتے اور ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    اپنے پوسٹ کے کیپنن میں کاجول نے لکھا، ’رکشا کرنے والے آج تمھارا دن ہے، آج کے تمام عورتوں کے محافظ یہ سمجھیں کہ یہی چیز آپ کو مرد بناتی ہے،

    کاجول نے مردوں پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے اردگرد کی خواتین کو اتنا محفوظ محسوس کروائیں کہ وہ خوف کے بغیر زندگی گزار سکیں، آئیے اپنے بیٹوں کو بہتر انسان بننا سکھائیں۔‘

    خیال رہے کہ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے 31 سالہ ڈاکٹر کو اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنان کے بعد بے دردی سے قبل کردیا گیا تھا۔

    سرکاری اسپتال کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں کی شفٹ میں تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کرنے کے لیے چلی گئی تھیں۔

    تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

  • کاجول کے پاس کتنی دولت ہے؟ حیران کُن انکشاف

    کاجول کے پاس کتنی دولت ہے؟ حیران کُن انکشاف

    بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول آج 5 اگست کو اپنی 50 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، کاجول نے بالی وڈ کو شاندار فلمیں دی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کاجول کی معروف فلموں کی اگر بات کی جائے تو 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ان کی بہترین فلموں میں شامل ہیں۔

    بھارتی حکومت نے انہیں ہندوستانی سنیما میں اہم خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے 2011 میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

    کاجول ممبئی کے سب سے پرتعیش اور خوبصورت گھروں میں سے ایک میں رہائش پذیر ہیں، جسے شیو شکتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک پرتعیش آڈی Q7 کی بھی مالک ہے، جو انہیں ان کے شوہر اجے دیوگن نے تحفے میں دی تھی۔

    بھارتی اداکارہ کی آمدنی کی اگر بات کی جائے تو وہ مبینہ طور پر 30 ملین ڈالر، تقریباً 240 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کیوں کی؟

    تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔ انکی آمدنی بنیادی طور پر فلموں، اسٹیج شوز اور میک اپ برانڈ سے آتی ہے۔

  • کاجول کی مہندی پر شاہ رخ کی یادگار تصویر وائرل

    کاجول کی مہندی پر شاہ رخ کی یادگار تصویر وائرل

    نئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی مہندی کی تقریب کی ایک تھرو بیک تصویر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

    بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول بالی وڈ کے سب سے مشہور آن اسکرین جوڑی میں سے ایک ہے، اگرچہ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بلاشبہ بہت شاندار ہے لیکن ان کی حقیقی زندگی کی دوستی سے بھی بہت مشہور ہے۔

    کئی دفعہ دونوں کو ایک دوسرے کی تعریف اور حمایت کرتے ہوئے سنا گیا ہے، تاہم اب کاجول کی مہندی کی تقریب کی شاہ رخ خان کی ایک تھرو بیک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

    تصویر میں اداکارہ کاجول اپنے ہاتھوں پر مہندی سجائے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ کے پیچھے ان کے دوست شاہ رخ خان ایک طرف اپنے بیٹے آریان خان کے ساتھ موجود ہیں دوسری طرف فلم جوان کے اداکار کی اہلیہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    کاجول اور شاہ رخ خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ان کی 1995 کی کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں دونوں کے درمیان مثالی کیمسٹری کی ایک مثال ہے۔

    کئی سالوں میں شاہ رخ اور کاجول نے بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان اور دل والے جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

    کاجول اور اداکاری اجے کی شادی 1999 میں مہاراشٹری روایات کے مطابق منعقد ہوئی تھی، اس شادی میں اداکارہ کے بہت ہی قریبی اور خاص دوست شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی تھی، دریں اثنا، شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 سے ہوئی ہے۔

  • ’ہم سب کتنے شاندار اداکار تھے‘، کاجول نے ایسا کن ایکٹرز کے لیے کہا؟

    ’ہم سب کتنے شاندار اداکار تھے‘، کاجول نے ایسا کن ایکٹرز کے لیے کہا؟

    کاجول نے اپنی آئیکونک فلم کے 26 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور ’عشق‘ میں کام کرنے والے اداکاروں کو شاندار قراردیا۔

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ فلم’عشق‘ میں اداکارہ کاجول ان کے شوہر اجے دیوگن، جوہی چاؤلہ اور عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اداکارہ نے 28 دسمبر کو فلم کے 26 سال مکمل ہونے پر اپنی اور ساتھیوں کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’ہم سب کتنے شاندار اداکار تھے نہ۔‘

    رومانوی ایکشن کامیڈی ’عشق‘ 1997 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ اندر کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جانی لیور اور موہن جوشی نے بھی معاون کردار نبھائے تھے۔

    انسٹاگرام پر 15.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے کیپش میں لکھا کہ ’یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب ہم نے سوئٹزرلینڈ کی پہاڑیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے دن گزارا تھا۔ آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ ہم اس وقت کتنے تھکے ہوئے تھے، ہم کتنے شاندار اداکار تھے نہ۔‘

    کاجول نے اپنی اس پوسٹ میں اجے دیوگن اور جوہی چاؤلہ کو بھی ٹیگ کیا۔ مداحو کاجول کی اس پوسٹ کو کافی پسند کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’اولڈ ایز گولڈ‘۔

    ایک شخص نے لکھا کہ ’کاجول میم آپ اب بھی کمال ہیں‘، ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’سینما میں عامر اور جوہی کی مضبوط کیمسٹری ہے، آپ لوگ بہت اچھے ہیں‘۔

  • کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ کاجول ایک مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج سے اتر رہی تھیں کہ اس دوران ان کا پاؤں الجھا اور وہ اسٹیج سے نیچے گریں مگر ساتھ کھڑی بہن نے انھیں تھام لیا۔ اس دوران ان کا موبائل بھی ہاتھوں سے نکل کر دور جاگرا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈال کے اسٹیج سے اترنے کے دوران لڑکھڑا گئیں تاہم وہ زخمی ہونے سے بچ گئیں۔ اس دوران ان کا بیٹا بھی اسٹیج کے نیچے ہی کھڑا تھا۔

    اپنی فلموں میں چل بلے کردار ادا کرنے کے لیے معروف کاجل اسٹیج سے اترنے کے دوران موبائل فون پربات کررہی تھیں۔ سامنے ہی ایک شخص وہیل چیئر پر بیٹھا تھا۔

    اس سے قبل کہ کاجول وہیل چیئر والے شخص سے ٹکراتیں ان کی بہن تنیشا مکھرجی اور بیٹے یوگ نے انھیں سنبھالا۔

    واضح رہے کہ اس مذہبی تقریب میں بالی وڈ کی دیگر ادکارائیں بھی موجود تھیں جن میں ہیمامالنی، ایشا دیول، کیارا ایڈوانی اور رانی مکھرجی سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • کاجول کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ کس فلم کا چربہ ہے؟

    کاجول کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ کس فلم کا چربہ ہے؟

    سوشل میڈیا صارفین نے کاجول کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل پیار قانون دھوکا‘ کو ’دی گڈ وائف‘ کا چربہ قرار دے دیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کی ویب سیریز کا پریمیئر 13 جولائی کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے پلیٹ فارم سے ہوا، اس میں کاجول کے شوہر کو کرپشن اور جنسی اسکینڈل میں جیل ہو جاتی ہے۔

    سپرن ایس ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز میں کاجول کو ایک وکیل کے کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ علی خان، جیشو سینو گپتا، شیبا چڈھا و دیگر بھی اس کی کاسٹ کا حصہ ہے۔

    ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سیریز کو ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے جبکہ کچھ اسے’دی گڈ وائف‘ کی سستی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

    ایک صارف کے مطابق ’دی ٹرائل‘ اور ’دی گُڈ وائف‘ میں صرف یہ فرق ہے کہ گُڈ وائف کی اداکارہ جولیانا مارگولائز نے بہترین اداکاری کی جبکہ یہاں کاجول صرف جملے پڑھ رہی ہیں.

  • بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    معروف اداکارہ کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں کاجول ایک بیمار بچے کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    بھارتی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نوجوان بیٹا کسی لاعلاج موذی بیماری کا شکار اور وہیل چیئر پر ہے۔

    ٹریلر میں دونوں ماں بیٹوں کے کئی جذباتی لمحات دکھائے گئے ہیں۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بیمار نوجوان اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے لیکن اس کی ماں سجاتا (کاجول) اسے پورا کرنے سے انکاری ہے، وہ بیٹے کی بیماری کے دوران اس کی ہمت بندھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    ٹریلر کے آخر میں معروف اداکار عامر خان کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو رواں برس 9 دسمبر کو تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔