Tag: کاجول

  • کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری پر بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی میں کام کرنے کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جانے والی سلام وینکی جب کاجول کو آفر کی گئی تو اس کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کے لیے انکار کردیا۔

    کاجول کا کہنا تھا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ فلم میں ان کا بیٹا بیمار ہوگا تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے منع کردیا، ’میں نہیں چاہتی کہ حقیقی یا فلمی زندگی میں میرے بچوں کو کچھ ہو‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بات ہر والدین کے لیے ایک بھیانک خواب ہوگی، آپ اپنے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہ سکتے کہ اس کے بچوں کو کچھ ہو۔

    کاجول کے مطابق وہ 3 دن تک اس فلم کے لیے انکار کرتی رہیں، پھر آخر کار فلم کی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن ان سے ملنے آئیں، اور انہوں نے کاجول سے کہا کہ وہ انہیں فلم کی کہانی پڑھ کر سناتی ہیں۔

    تب بھی کاجول نے کہا کہ چونکہ آپ خود آئی ہیں اس لیے میں فلم کا اسکرپٹ ایک بار پھر سن لوں گی، لیکن میں یہ فلم کروں گی نہیں۔

    تاہم ڈائریکٹر نے انہیں منا ہی لیا اور کاجول نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

    فلم سلام وینکی میں ایک ماں کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے بے تحاشا مشکلات سے گزرتی ہے۔

  • شاہ رخ خان اور کاجول پھر ایک ہوگئے؟

    شاہ رخ خان اور کاجول پھر ایک ہوگئے؟

    ممبئی: بالی وڈکی مقبول ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے.

    تفصیلات کے مطابق انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان اور کاجول کے دوبارہ ساتھ کام کرنے کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مشہور جوڑی ہندی میڈیم ٹو میں‌ نظر آئے گی.

    یاد رہے کہ ہندی میڈیم کی پہلی فلم میں عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار نبھائے تھے. فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ہندی میڈم نے چین میں‌ بھی اچھا خاصا بزنس کیا۔

    اب کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ‌ خان اور کاجول فلم کے سیکوئیل میں‌ دکھائی دیں گے. اسکرپٹ دونوں اداکار پڑھ چکے ہیں اور اس ضمن میں پروڈکشن ہاؤس سے مذاکرات جاری ہیں.


    مزید پڑھیں: کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟


    یاد رہے کہ کاجول اور کنگ خان نے انڈسٹری کو "دل والے دلہنیا لے جائیں‌ گے” جیسی فلم دی، جو طویل ترین عرصے تک پیش کی جانے والی بھارتی فلم کے ریکارڈ کی حامل ہے.

    یہ جوڑی "بازی گر”، "کچھ کچھ ہوتا ہے”، "کبھی خوشی کبھی غم” اور دل والے‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی.

    کیا دونوں اداکار ہندی میڈیم میں‌ دکھائی دیں‌ گے؟ یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا.

  • کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا اجے دیوگن کو مہنگا پڑ گیا

    کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا اجے دیوگن کو مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں سے بعض اوقات ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جو اُن کے گلے پڑجاتی ہے اسی طرح گزشتہ روز اجے دیوگن کے کچھ ایسا ہی ہوا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذاق میں ایک ٹویٹ کیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑھ گئے۔

    اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اہلیہ کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے شیئر کیا اور لکھا کہ ’کاجول اس وقت ملک میں نہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے‘۔

    اجے کو تھوڑی دیر بعد احساس ہوا تو انہوں نے آگاہ کیا کہ ’یہ سب مذاق تھا‘۔اداکار کو اپنی غلطی کا احساس تو ہوا مگر اُس وقت تک ہزاروں صارفین کاجول کے نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھے۔

    کاجول نے اپنے شوہر کی حماقت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی کھری کھری سنادیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’تمھارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا مگر اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    فلمی پنڈتوں کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے ممکنہ طور پر اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے یہ حرکت کی ہوگی۔

    خیال رہے کہ اجے دیوگن ’ہیلی کاپٹرایلا‘ نامی فلم کے پروڈیوسر ہیں جس میں کاجول مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ کے کم تعلیم یافتہ اداکار

    بالی ووڈ کے کم تعلیم یافتہ اداکار

    تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی کو ایک ساتھ چلانا نہایت ہی محنت طلب کام ہے جسے نہایت کم لوگ مکمل کر پاتے ہیں۔ صحیح طریقہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پیشہ وارانہ زندگی میں داخل ہونا ہی ہے۔

    لیکن بعض افردا کو اپنی تعلیم کے زمانے میں ہی بہتر مواقع میسر ہوجاتے ہیں اور وہ عملی زندگی میں قدم رکھ دیتے ہیں۔ ایسے میں یا تو ان کی تعلیم دیر سے مکمل ہوتی ہے، یا پھر ادھوری ہی رہ جاتی ہے۔

    بالی ووڈ فنکار بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بالی ووڈ کے کئی فنکار نوجوانی کے زمانے سے ہی بالی ووڈ میں جدوجہد کر رہے ہیں اور آج ان کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کی قیمت انہیں اپنی تعلیمی سفر کو قربان کر کے چکانی پڑی۔

    کچھ اداکار، اداکار گھرانے سے تعلق رکھنے کے باعث بہت جلد اس شعبے میں آگئے یوں ان کی تعلیم بھی ادھوری رہ گئی۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی بالی ووڈ فنکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نہایت کم تعلیم یافتہ ہیں، لیکن اپنے شعبہ میں نہایت کامیاب ہیں۔

    :کرینہ کپور

    kareena

    کپور خاندان کی باصلاحیت چشم و چراغ کرینہ کپور نے صرف 20 سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا تھا۔ اس وقت وہ ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

    مگر پہلی فلم کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ مصروف ہوگئیں جس کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔

    کرینہ کپور وکالت کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں مگر ان کی عملی مصروفیات ان کے شوق کی تکمیل میں آڑے آگئیں۔

    :دپیکا پڈوکون

    deepika

    دپیکا پڈوکون اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ نہایت نالائق طالبہ تھیں۔

    انہوں نے گریجویشن مکمل کرنا بھی گوارا نہیں کیا اور اس سے قبل ہی اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا میں قدم رکھا دیا۔

    :کترینہ کیف

    katrina-1

    کترینہ کیف بھی انہی اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔ انہوں نے بہت کم عمری سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کردیا تھا جس کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔

    :عامر خان

    amir-khan

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے شعبے کے لیے تو نہایت محنت، خلوص اور لگن سے کام کرتے ہیں، لیکن زمانہ طالب علمی میں وہ ایک نالائق طالب علم تھے اور انہیں تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

    وہ نرسی منجی کالج میں زیر تعلیم رہے مگر تعلیم میں عدم دلچسپی کے باعث انہوں نے اسے ادھورا ہی چھوڑ دیا۔

    :سلمان خان

    salman-khan

    معروف اداکار سلمان خان نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باندرا کے سینٹ سٹینلاز ہائی اسکول میں داخلہ لیا، لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے۔

    :رنبیر کپور

    ranbeer

    رنبیر کپور متعدد انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ اپنے زمانہ طالب علمی میں نہایت نالائق طالب علم تھے اور بہت کم عمری میں ہی اپنی تعلیم چھوڑ چکے تھے۔

    :کاجول

    kajol

    کاجول کو پہلی فلم کی پیشکش 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ وہ اس وقت اسکول میں زیر تعلیم تھیں اور فلم مکمل ہونے کے بعد اپنی پڑھائی کو پھر سے شروع کرنا چاہتی تھیں لیکن فلمی مصروفیات کے سبب ایسا ممکن نہ ہوکا۔

    آخر کار اسکول انتظامیہ نے ان کا نام اسکول سے خارج کردیا جس کے بعد کاجول نے بھی دل پر پتھر رکھ کر تعلیم کو خیر باد کہہ دیا اور اداکاری کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔

    :سونم کپور

    sonam

    سونم کپور نے بارہویں جماعت کے بعد اپنی پڑھائی روک دی تھی اور اس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔

    وہ کئی انٹرویوز میں اپنے عزم کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ پھر سے اپنی تعلیم کا سلسلہ جوڑیں گی اور ادب میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کریں گی۔

    :ایشوریا رائے بچن

    aishwarya

    سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن بھی ایک اوسط درجے کی طالبہ تھیں۔ وہ جے ہند کالج میں زیر تعلیم تھیں مگر انہوں نے اس ڈگری کو ادھورا چھوڑ دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا شعبہ تبدیل کر کے آرکیٹیکچرل کالج میں داخلہ لیا مگر یہاں بھی اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔

    اسی دوران وہ مس یونیورس کا مقابلہ جیت گئیں اور انہیں فلموں اور ماڈلنگ کی بے شمار پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے مکمل طور پر تعلیم کو خیر باد کہہ دیا۔

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

  • کاجول کی گلوکاری، مداح حیران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کاجول کی گلوکاری، مداح حیران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بمبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ کاجول نے اپنے کامیاب اداکاری کے کیرئیر کے بعد گلوکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی پروموشن کے لیے کنگ خان کے ہمراہ ریڈیو اسٹیشن گئیں جہاں انہوں نے اپنی آواز میں مشہور گانا بے ڈول گانا گا کر عوام کو ملحظوظ کیا۔

    Kajol-1

    اداکارہ نے ریڈیو اسٹیشن پر گائے جانے والے جانے گانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جس کے بعد ان کے مداح گلوکاری کے جوہر دیکھ کر حیرانی میں مبتلاء ہوگئے اور اداکارہ کے منفرد انداز کو خوب سراہا۔

    ویڈیو میں ادکارہ کاجول نے بہت پرجوش انداز میں بھارتی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ میں سنی لیون پر فلمایا گیا گانا ’’بے بی ڈول میں سونڑے دی‘‘ گانے کی کوشش کرتے دکھائی دیں اور اپنے مخصوص انداز میں بھی گانا گانے کی کوشش کی۔ کاجول کی آواز سننے کے بعد اُن کے مداح بھی حیران ہوگئے ہیں۔

    Kajol

    بالی ووڈ خاتون ادکارہ نے اپنے فلمی کیریئر میں شاندار کامیابی حاصل کیں تاہم انہوں نے کبھی گلوکاری کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی کبھی گانا گنگناتے دکھائی دیں۔ کاجول کی گلوکاری کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی۔
    kajoldevganbeautiful

    Hahaha #Kajol #Sweet 💋❤️

    A video posted by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor) on

  • اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟  17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ 17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

    true love looks like this, happy raksha bandhan

    A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

    ajay_devgan_1_1459514678

    14-Devgn

    سال 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

    Fanna-1304123120413165843

    اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔

    maxresdefault

    واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

    kkkkk

     

  • اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، فلم ‘دبنگ 3’ کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔

    دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی ادکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا، بحث ہے کہ دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔

    خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئین کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ‘دبنگ 3’ میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے، لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔

    dabangg2_1353680062_600x450

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’ دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

    فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    salmankhan-sonakshisinha-759

  • یہ سچ ہے کہ  اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    یہ سچ ہے کہ اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    ممبئی: معروف اداکارہ کاجل اپنے حقیقی رشتوں کے متعلق صاف گوئی سے بات کرنے کیلئے خاصی شہرت رکھتی ہیں ، پس اسی بنا پر آخرکار اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور شوہر اجے دیوگن کے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انکے شوہر اجے دیوگن اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے درمیان دوستی جیسا کوئی رشتہ موجود نہیں ہے۔41سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے جو آپکا سب سے بہترین دوست ہو وہ آپکے شریک سفر کا بھی ہو۔

    کاجل کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں میں دوستی نہیں ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں ۔

    واضح رہے شاہ رخ خان اور کاجل روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کاجل کی ’’دل والے‘‘ 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اور نامور اداکارہ کاجول کے ساتھ گانوں کی شوٹنگ کرنا جادو کرنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی جو بالی ووڈ میں سب سے مشہوراورمتعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رومانوی جوڑی ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم “دل والے” کے لیے آئس لینڈ میں گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کاجول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں فلم کے لئے گانا ” کالی کالی آنکھیں دو تیرے نینا ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میری دوست کاجول کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کرانا جادو جیسا ہے۔

    دونوں اداکار 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “مائی نیم ازخان” کے بعد ایک ساتھ فلم “دل والے” میں جلوہ گرہورہے ہیں جو کہ 18 دسمبرکوریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں ورن دھون، کریتی سنون اور دیگر اداکاربھی شامل ہیں۔