Tag: کاراچھی

  • کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکہ

    کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکہ

    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکا سنا گیا، جبکہ دھماکہ سے قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہے ہیں ، جبکہ  ریکسیو ٹیمیں بھی روانہ ہوگئیں۔

    جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے پیز بنگش اور قلندریہ چوک ، نصرت بھٹو چوک کے قریب دھماکے کی شدت سے آواز سنی گئی ہے، منگھو پیر اور میانوالی میں بارود کی بو پھیل گئی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز نارتھ ناظم آباد ، بنارس ، لیاری ، فائیو اسٹار اور کلفٹن تک سنی گئی۔

  • خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد،مقابلے میں ملزم ہلاک

    خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد،مقابلے میں ملزم ہلاک

    کراچی :مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی،گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ،محمود آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق الیاس نامی ملزم نے چند روز قبل اپنے دوست عمران کو گلشن اقبال بلاک سیون کے مکان میں بلاکر قتل کیا اور اس کی نعش وہیں دفن کردی.

    گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کی نشاندہی پر مکان سے مقتول عمران کی ٹکڑوں میں نعش برآمد ہوئی ملزم کا کہنا ہے کہ مقتول عمران اس کی اہلیہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کررہا تھا، جس پر اس نے مشتعل ہو کر کلہاڑی سے اس کے سات ٹکڑے کئے ااور وہیں دفن کردیا۔

    ادھر کورنگی سیکٹر 36سی سے بھی ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماراجہاں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت افتخار عرف افتخاری کے نام سے ہوئی ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتیوں کی پچاس سے زائدوارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ذرائع کے مطابق محمود آباد نمبر دو کے علاقے میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

    ذرائع کادعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد ایسے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔