Tag: کارتک آریان

  • عاشقی 3 میں کارتک آریان کو کاسٹ کرنے پر آدتیہ رائے کپور نے خاموشی توڑ دی

    عاشقی 3 میں کارتک آریان کو کاسٹ کرنے پر آدتیہ رائے کپور نے خاموشی توڑ دی

    عاشقی 2 میں راہول کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے آدتیہ رائے کپور نے عاشقی 3 میں کاسٹ نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

    آدتیہ رائے کپور نے عاشقی 2 میں راہول کے طور پر شہرت حاصل کی، فلم میں شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، دونوں کی متاثر کن پرفارمنس ہمیشہ کے لیے ناقدین کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔

    عاشقی 3 کا اعلان بھی ہوگیا، اس فلم میں  اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ پنکچ ترپاٹھی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تاہم اب  کافی ود کرن سیزن 8 ایپیسوڈ 8 میں آدتیہ رائے کپور اپنے قریبی دوست ارجن کپور کے ساتھ شو کا مہمان بنیں۔

    جہاں کرن جوہر نے اداکار آدتیہ سے پوچھا کہ وہ عاشقی 3 میں کارتک آریان نے ان کی جگہ لی تو اس بارے میں وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ جس پر  آدتیہ رائے کپور نے جواب دیا کہ میرے خیال میں وہ اس فلم کو  آگے بڑھانے کے لیے بہترین شخص ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ عاشقی 3 میں میرے ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا، کیوں کہ اس فلم میں ، میں مرچکا تھا، جب میں مر گیا، تو اب کہاں واپس آؤں گا؟ میری روح واپس آجائے گی‘۔

    آدتیہ رائے کپور نے مذاق میں کہا کہ انہیں عاشقی 3 کا حصہ بننے کے لیے ایک روح کے طور پر واپس آنا پڑے گا۔

    واضھ رہے کہ اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان فلم عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ پنکچ ترپاٹھی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    عاشقی سیریز کی پہلی فلم میں راہول رائے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد عاشقی ٹو میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور شامل تھے۔

    دونوں فلمیں جاندار کہانی اور سپر ہٹ گانوں کی وجہ سے باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

  • کارتک آریان اور سارہ علی خان کس فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    کارتک آریان اور سارہ علی خان کس فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور انیس بزمی اور بھوشن کمار نے فلم ’بھول بھلیاں ٹو‘ کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے پارٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھول بھلیاں تھری کے لیے کاسٹنگ شروع کردی ہے اور جلد اس کا آفیشل اعلان کیا جائے گا۔

    بھول بھلیاں تھری کی شوٹنگ کا آغاز گلے برس فروری میں ہوگا اور فلم 2024 دیوالی کے موقع پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    فلم میں کارتک آریان اور سارہ علی خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، کارتک اور سارہ اس سے قبل فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    بھول بھلیاں تھری گزشتہ دو پارٹس کی طرح کامیڈی اور ہارر ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھول بھلیاں سیریز کی دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ پہلی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے پارٹ میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی شامل تھے۔

  • ’چندو چیمپئن‘ میں کارتک کے ساتھ بھون اروڑہ، راجپال یادیو بھی جلوے بکھیریں گے

    ’چندو چیمپئن‘ میں کارتک کے ساتھ بھون اروڑہ، راجپال یادیو بھی جلوے بکھیریں گے

    ساجد نڈیا والا اور کبیر خان کی اسپورٹس فلم میں کارتک آریان جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں، ان کے ساتھ وجے ورما، بھون اروڑہ، راجپال یادیو اور ڈیبیو کرنے والی بھاگیہ شری بھی دکھائی دیں گی۔

    کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہونے جارہا ہے، حال ہی میں کارتک کی ستیا پریم کی کتھا ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اب وہ اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چندو چیمپیئن میں کارتک آریان کے ساتھ دیگر اداکاروں کو فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق شامل کیا گیا ہے، اگرچہ چندو چیمپیئن زیادہ تر کارتک کے گرد گھومتی ہے، تاہم دوسرے کردار بھی اس میں کافی اہمیت کے حامل لیں۔

    اس لیے ان کرداوں کو نبھانے کے لیے کئی بہترین اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں وجے راز، بھون اروڑہ اور راجپال یادیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں نئی اداکارہ بھاگیہ شری
    بھی ڈیبیو کریں گی۔

    چندو چیمپئن ایک اسپورٹس فلم ہے جو ایک شخص کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے مشکلات کے آگے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔

    یہ پیرا اولمپک چیمپئن مرلی کانت پیٹکر کی غیر معمولی حقیقی زندگی کی کہانی ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ بغیر ہمت ہارے تمام مشکلات کے باجود انھوں نے کامیابی کو گلے لگایا۔

    واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا فلم کے پروڈیوسر ہیں جب کہ اسے جولائی 2024 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم میکرز نے ابھی تک اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات آشکار نہیں کی ہیں۔

  • ’دودھ والے بھیا‘ کارتک آریان کی وائرل تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    ’دودھ والے بھیا‘ کارتک آریان کی وائرل تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    نئی دہلی: فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارت کی اداکارہ سونالی سیگل کی شادی میں  اداکارکارتک آریان توجہ کا مرکز بن گئے۔

    ‘پیار کا پنچ نامہ’ کی مشہور اداکارہ سونالی سیگل نے بدھ کے روز ممبئی میں اشیش ایل سجنانی سے شادی کی، اس شادی میں ان کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست، بشمول کارتک آریان اور سنی سنگھ نے شرکت کی۔

    شادی میں بھارت کے اداکار کارتک آریان بلکل سادہ لباس میں پہنچے، وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ اداکار نے سفید رنگ کا کُرتا، بلیک گلاسسز، بلیو جینز اور براؤن چپل پہن رکھی تھی جس سے ان کی شخصیت بلکل مختلف نظر آرہی تھی۔

    اداکار کارتک آریان کے اس حُلیے میں دیکھ کر ان کے مداح صارفین مایوس ہوگئے جنہوں نے کمنٹس سیکشن میں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا وہی دوسری جانب دلچسپ تبصرے کی بھرمار کردی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ’ رلیکس گائیز، یہ ہیرا پھیری 3 میں شامل ہونے کے لیے ایکٹنگ کا طریقہ ہے، ایک اور صارف نے لکھا’ اداکار سے دودھ والے بھیا جیسی وائب آرہی ہے۔

    ایک صارف نے اداکار کے چشمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ میں حیران ہوں کہ شادی میں چپل کے ساتھ ایسے کپڑے کون پہنتا ہے۔

    صارف نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ کارتک آریا اپنے پی آر کو برطرف کرنے سے پہلے اپنے اسٹائلسٹ کو برطرف کردے، اداکار کو اُس نے اس طرح باہر نکلنے کی اجازت کیسے دیدی۔

  • کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور جس کی ریلیز سے پہلے ہی پری بکنگ کروڑوں روپے تک جا پہنچی تھی، لیکن دوسری طرف ایسی فلمیں بھی ہیں جن پہ بھارتی شائقین پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہے اور انہیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

    معروف بھارتی ادکار کارتک آریان اور کیرتی سنن کی نئی فلم شہزادہ ریلیز کے اگلے ہی دن پائریسی کا شکار ہو کر آن لائن لیک ہوگئی۔

    فلم شہزادہ اس وقت بے شمار ویب سائٹس پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    فلم کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر فلم فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریلیز سے قبل خاصی ہائپ بنا چکی تھی لیکن ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہوگئی۔

    فلم کا کل بجٹ 85 کروڑ بھارتی روپے تھا تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی جس کے بعد ہیرو کارتک آریان نے اپنا معاوضہ بھی واپس کردیا۔

    ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر انہوں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کے شریک پروڈیوسر بن گئے۔

  • ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ بنائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے مشہور کردار کے لیے کارتک آریان نے اکشے کمار کی جگہ لے لی ہے، تاہم اب اس بات کی تردید ہوچکی ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو، جن کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں 2 نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، ہیرا پھیری 3 میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سنہ 2000 میں ریلیز کی جانے والی مزاحیہ بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے اور اس کے ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔

    اس کے تینوں کردار، راجو، گھنشیام اور بابو بھیا کو اب بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ فلم کا دوسرا حصہ پھر ہیرا پھیری کے نام سے سنہ 2006 میں پیش کیا گیا تھا۔

    اب اس کا تیسرا حصہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے کردار کے لیے اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو لیا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارتک آریان فلم میں ضرور ہیں لیکن وہ راجو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اکشے کمار کے فلم سے انکار کردینے کے بعد راجو کا کردار فلم سے حذف کردیا گیا ہے، کارتک آریان نئے کردار میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ فلم ہیرا پھیری ان کے کیریئر کی ایک اہم فلم تھی، وہ فلم ان کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے اور وہ ایک بار پھر سے اس کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اس کے اسکرپٹ اور اسکرین پلے سے مطمئن نہیں تھے، وہ ویسا نہیں تھا جیسا لوگ پہلی 2 فلمیں دیکھنے کے بعد توقع رکھتے تھے لہٰذا وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں خود بہت افسوس ہے کہ وہ تیسری فلم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن اور جان ابراہام بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہوں گے۔