Tag: کارتک آریان

  • کارتک آریان نے 10 سال بعد انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی

    کارتک آریان نے 10 سال بعد انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی

    بالی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی۔

    اداکار کارتک آریان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یادگار تقریب کانووکیشن کی ویڈیو  شیئر کیں، جہاں انہیں طلباء کے ساتھ جشن مناتے، خوشی سے رقص کرتے اور اپنے کالج کے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں آریان کو کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکار نے ممبئی میں ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک سفر بہت حسین رہا ہے‘‘۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کے لیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔

    اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شکریہ وجے پاٹل سر، میرے ناقابل یقین اساتذہ اور یہاں کے نوجوان سب کا شکریہ، میرا یہاں آنا گھر آنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

  • کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    ہندی سینیما کے ابھرتے ہوئے آؤٹ سائیڈر معروف اداکار کارتک آریان نے بالی ووڈ انڈسٹری سے شکوہ کرڈالا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان حال ہی میں بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ابتدائی طور پر انڈسٹری میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    تاہم اداکار کا کہنا ہے فلموں کی کامیابی کے بعد بھی انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا اس لیے میرا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے مجھے مزید اکیلے جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میں ایک تنہا جنگجو ہوں، یہ گھر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ میں نے اپنی کمائی سے لیا ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور یہ محنت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں مجھے مستقبل میں بھی انڈسٹری سے کوئی مدد نہیں ملے گی، میں اس حقیقت کے ساتھ آگے آیا ہوں کہ بھول بھولیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم کے باوجود کوئی بھی میرے پیچھے کوئی نہیں ہوگا اور مجھے آئندہ فلم کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے، اس انڈسٹری میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن سے میں اب تک ملا ہوں، لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جنہیں میں کبھی مطمئن نہیں کر پاؤں گا اور مجھے ایسے افراد کو مطمئن کرنے کوئی خواہش بھی نہیں ہے۔

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم بھول بھلیا 3 کے اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں،کیونکہ میرا ماننا ہے کہ صرف وہی ایسے لوگ ہیں جو مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

  • کارتک آریان نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا

    کارتک آریان نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں اپنے 1,900 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کرایہ پر دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کارتک آریان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ جُوہو کے پوش علاقے میں واقع ہے، جسے اداکار اور ان کی والدہ نے مشترکہ طور پر 17.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

    کارتک کے اس اپارٹمنٹ میں 2 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے جبکہ اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے انہوں نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی اس پراپرٹی پر کرایہ کی آمدنی 3.1 فیصد بنتی ہے، کرایہ کی آمدنی کا مطلب ہے کہ پراپرٹی کی مجموعی قیمت کا وہ فیصد جو سالانہ کرایہ کی آمدنی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔

  • رنبیر کپور نے کارتک آریان کی کونسی پسندیدہ چیز چھین لی؟

    رنبیر کپور نے کارتک آریان کی کونسی پسندیدہ چیز چھین لی؟

    بالی وڈ کے نوجوان ہیرو کارتک آریان نے انکشاف کا ہے کہ رنبیرکپور نے ان کی پسندیدہ چیز ان سے چھین لی تھی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں فلمی خاندان کا نہ ہونے کے باوجود جگہ بنانا کوئی آسان کام نہیں، تاہم کارتک آریان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بالی وڈ میں جگہ بنا لی تھی۔ اس وقت وہ بہت سے برینڈز اور ہدایت کاروں کی پہلی پسند بنے ہوئے ہیں۔

    ان کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہونے والی ’پیار کا پنچم نامہ‘ تھی جسے فلم میکر لو ارجن نے بنایا تھا، یہ فلم روایتی موضوع سے ہٹ کر تھی تاہم اس کے باوجود یہ کافی ہٹ رہی تھی۔

    اپنی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی پرموشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ ہدایت کار لو ارجن کو رنبیر کپور نے ان سے چھین لیا ہے۔

    انھوں نے ویب سائٹ سے بات چیت میں ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ وہ تو میرا ڈائریکٹر لے گیا تھا اس وقت، اپنا ڈائریکٹر بچا کر رکھو۔

    رنبیر کپور نے لو ارجن کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل کارتک آریان نے لو ارجن کے ساتھ پیار کا پنچم نامہ ٹو، سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی میں بھی کام کیا تھا اور تمام ہی فلمیں ہٹ ثابت ہوئی تھیں، کارک آریان کا اشارہ اسی طرف تھا۔

  • ’میرے نزدیک یہ غلط ہے‘ کارتک آریان نے اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

    ’میرے نزدیک یہ غلط ہے‘ کارتک آریان نے اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے مشہور برانڈ کے ساتھ کام کرنے کے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے گفتگو میں انکشاف کیا اور بتایا کہ میں اب کسی بھی فیئرنس کریم یا پان مصالحہ برانڈز کا چہرہ بننا نہیں پسند کرتا کیوں کہ میرے نزدیک یہ غلط ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے  فیئرنس برانڈ کے لیے اپنے کانٹریکٹ کو ری نیو کروانے سے انکار کردیا ہے، میں کئی عرصے تک اس برانڈ کے فیس کریم کے اشتہار کا حصہ رہ چکا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے اس فیس کریم کے اشتہار کا کانٹریکٹ ری نیو کروانے سے انکار کردیا کیوں کہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ یہ غلط ہے۔

    کارتک آریان کا کہنا تھا کہ مجھے پان مصالحہ سمیت متعدد  برانڈز  کیلئے اشتہار کی پیشکش بھی کی  جاچکی ہے لیکن میں انکار کرچکا ہوں،  میرا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں۔

    اداکار نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے میں  ان برانڈز کیلئے انکار کرتا رہوں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون صحیح ہے یا غلط، ہر ایک کا اپنا اسٹائل ہے لیکن یہ میرے پلانز کے مطابق نہیں ہے۔

  • کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان نے ممبئی ٹریفک کا منفرد حل نکالا اور میٹرو پہنچ کر مسافروں کو سرپرائز دے دیا۔

    بھول بھولیا 3 کی شوٹنگ میں مصروف اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو میٹرو میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا ویڈیو وائرل میں بھارتی اداکار کارتک کو میٹرو میں مداحوں کے ساتھ موجود دیکھا جاسکتا ہے، کارتک آریان نے ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہنی ہوئی تھی اور ساتھ ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

    ماسک کے باوجود مسافر اپنے پسندیدہ اداکار کو پہچان جاتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، اداکار بھی اس موقع پر مداحوں کیلئے ماسک اتار کر سیلفی کھنچواتے ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار اکشے کمار کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں میٹرو میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ویڈیو میں اکشے کمار کو جم سوٹ میں بیٹھے دیکھا گیا تھا۔

  • سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکار کارتک آریان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سارا علی خان کی دیوالی پارٹی میں شرکت کر کے سب کو حیران کردیا۔

    اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں مشہور بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور کارتک کے بریک سے متعلق بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یہ پارٹی گزشتہ روز  پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارا علی خان نے اپنے گھر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی مناسبت سے رکھی جس میں بالی وڈ کے ساتھی اداکار بھی مدعو تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اس پارٹی میں سارا علی خان کے سابق بوائے فرینڈ کارتک آریان، اداکارہ اننیا پانڈے، ادتیا رائے کپور  و دیگر اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو زینت بخشی۔

    سارہ علی خان  ماضی میں کارتک آریان کو ڈیٹ کر چکی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ جب آپ کسی کے ساتھ کوئی تعلق بناتے ہیں، چاہے وہ آپ کے دوست ہوں، چاہے وہ تعلق پیشہ ورانہ ہو یا پھر رومانوی ہو جیسے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ کوئی تعلق قائم کیا میں نے اس تعلق کو اپنا وقت دیا تو ظاہر ہے جب وہ تعلق ختم ہوتا ہے تو انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔

  • اسکول کے بچوں کی ویڈیو شیئر کرنے پر کارتک آریان ٹرولنگ کا شکار

    اسکول کے بچوں کی ویڈیو شیئر کرنے پر کارتک آریان ٹرولنگ کا شکار

    بھارتی اداکار کارتک آریان کو اسکول کے بچوں سے ملنے والی پیار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

    اداکار کارتک آریان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسکول کے بچوں کو ان سے پیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ اداکار کارتک اپنی گاڑی میں کہی جارہے ہوتے ہیں لیکن ٹریفک کے باعث ان کی گاڑی ایک بچوں کے اسکول بس کے سامنے رکتی ہے۔

    کارتک آریان کو دیکھ کر بچے خوش ہوتے نظر آتے ہیں جس کو اداکار نے اپنے فون میں ریکارڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے لکھا، ’’ٹریفک ہو تو ایسا‘‘، جس کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی، وہی  شہزادہ فلم کی ناکامی پر انہیں تنقید کا نشانا بنایا گیا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ یہ کس فلم کا سین کاپی کر کے شیئر کیا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ شاہ رخ خان بننے کی کوشش کیوں کررہے ہو۔

    واضح رہے روانں ماہ ریلیز ہونے والی فلم شہزادہ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پریش راول، رونت رائے، راج پال یادو اور دیگر بھی موجود ہیں، فلم نے اب تک 25 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

  • فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    بالی وڈ فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد اداکار کارتک آریان کو بھارت کی پہلی لگژری اسپورٹس کار میک لارن جی ٹی تحفے میں ملی ہے۔

    کارتک کو اس لگژری گاڑی کا یہ قیمتی تحفہ پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے چیئر پرسن بھوشن کمار نے دیا ہے، انہوں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کو چائنیز کھانے کے لیے بطور میز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ چائنیز کھانے کے لیے نئی ٹیبل گفٹ میں مل گئی۔ محنت کا پھل میٹھا ہوتا ہے یہ سنا تھا، اتنا بڑا ہوگا یہ نہیں پتہ تھا۔ اگلا گفٹ پرائیوٹ جیٹ سر۔

    دونوں نے گاڑی کے ساتھ تصویر بھی بنائی ہے۔

    اس اسپورٹس کار کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے (12 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، انڈیا میں میک لارن کا یہ ماڈل سب سے کم قیمت کا ہے۔

    بھول بھلیاں 2 میں کارتک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس فلم میں اداکارہ تبو اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ پانچ ہفتوں میں یہ فلم اب تک 180 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔

    کارتک آریان کے پاس پہلے ہی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز، منی کوپر ایس کنورٹ ایبل، پورشے 718 بوکسٹر اور لیمبرگینی موجود ہے۔