Tag: کارروائی کا آغاز

  • اختیارات کا ناجائزاستعمال اور کرپشن کے الزامات ، چیئرمین ایچ ای سی  کیخلاف کارروائی کا آغاز

    اختیارات کا ناجائزاستعمال اور کرپشن کے الزامات ، چیئرمین ایچ ای سی کیخلاف کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو‌( نیب ) نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال اور کرپشن کے الزامات پر کارروائی شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو‌( نیب ) نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف کارروائی شروع کردی ، چیئرمین ایچ ای سی پراختیارات کےناجائزاستعمال اور کرپشن کےالزامات ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی اخراجات اور نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہے جبکہ غیر قانونی اور اقربا پروری سےکنسلٹنٹس کی تعیناتی پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

    لیگل افسر ایڈووکیٹ طارق منصور ،نادیہ طاہر،اظہرلطیف اور نور آمنہ ملک کی تعیناتی پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے، نیب کانوٹس گزشتہ ہفتےایچ ای سی حکام کو موصول ہوا تھا۔

    ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرم نے نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں تاہم چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو طلب نہیں کیا گیا، ان کا جواب نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔

  • غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

    غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : ایس ای سی پی نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا، عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کمپنیوں کی گمراہ کن اسکیموں میں اپنا قیمتی سرمایہ ضائع نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کرپٹو کرنسی کے لین دین، ملٹی لیول مارکیٹنگ، پیرامڈ سکیموں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نو کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس میں انہیں بند کرنا بھی شامل ہے۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کی گمراہ کن سرمایہ کاری اسکیموں، منصوبوں اور مصنوعات وغیرہ میں اپنا قیمتی سرمایہ ضائع نہ کریں۔

    جن کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں ان میں گولڈ ٹراینسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ ، گرین ایپل سپر مارکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، گلیگسی ٹائپنگ جابز ( سنگل ممبر کمپنی) پرائیوٹ لیمیٹڈ، تھری اے الائنس پرائیویٹ لمیٹڈ، پاک میمن امپکس پرائیویٹ لمیٹڈ، میمن کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ہیومینی ٹس میری ٹس ( سنگل ممبر کمپنی) پرائیویٹ لمیٹڈ، آئی ڈی جی انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور آیت انٹر پرائیزیز ( سنگل ممبر کمپنی) پرائیویٹ شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی نے ان کمپنیوں کے خلاف کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 301 اور سیکشن 304 کے تحت کمپنیوں کو بند کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایس ای سی پی کے مشاہدہ میں آیا کہ یہ کمپنیاں غیر قانونی اور ممنوع کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

  • اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز، ضامن کو ملزم پیش کرنے کا آخری موقع

    اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز، ضامن کو ملزم پیش کرنے کا آخری موقع

    اسلام آباد : کرپشن ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ، احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر طلبی کا اشتہار لگ گیا، عدالت نے کہا ہے کہ مفرورملزم دس روز میں پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں، اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

    سماعت میں مسلسل غیرحاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ، ملزم اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کردیا گیا۔

    نوٹس میں ملزم اسحاق ڈارکو دس روزمیں احتساب عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا گیا ہے۔

    عدالت نے وارننگ دی ہے کہ دس روزمیں پیش نہ ہونے کی صورت میں اسحاق ڈارکواشتہاری قراردیا جائیگا، نوٹس اکیس نومبر کو جاری کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار مفرور ملزم قرار، اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنےکاحکم


    دوسری جانب طلبی کے نوٹس کے باوجود اسحاق ڈار کے ضامن احمدعلی قدوسی غیرحاضر رہے ، احتساب عدالت کے باہر ضامن کی طلبی کی آوازیں لگائی گئیں ، ضامن کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ دیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار کے ضامن کو ملزم پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا

    سماعت میں وقفے کے بعد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کےضامن احمد علی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ضامن احمد علی نے عدالت سے استدعا کی اسحاق ڈارکی انجیو گرافی ہوچکی ہے، رپورٹس کاانتظار ہے، اسحاق ڈارکی وطن واپسی کیلئے تین سے چار ہفتے درکارہیں ، وقت دیا جائے۔

    احمد علی عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈارکا پتہ کرنے خود بھی برطانیہ جا رہے ہیں۔

    جس پر نیب وکیل نے درخواست کی کہ عدالت نےضامن کوملزم پیش کرنے کیلئے مناسب وقت دیا، ملزم کی مسلسل عدم حاضری پرزرضمانت ضبط کی جائیں۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈارکے ضامن کوملزم پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت چاردسمبر تک کے لئے
    ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنےکاحکم دیا تھا ،جبکہ اسحاق ڈار کے نمائندے مقرر کرنے کی درخواست خارج کردیا تھا۔

    اسحاق ڈار کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : عدم حاضری پر اسحٰق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر وزیرخزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم اسحٰق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔


    مزید پڑھیں : وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی سربراہی میں نیب پراسیکیوشن ونگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزدائرکیے تھے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے ‘جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔