Tag: کارروائی کا اعلان

  • نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے متعلق غلط، گمراہ کُن اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

    اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاکرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے باضابطہ وارننگ جاری کی ہے، اسٹوری میں قانونی کارروائی کا نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بارے میں غلط، گمراہ کن، یا غیر تصدیق شدہ معلومات پوسٹ کرنے والے تمام افراد، پیجز اور اداروں کے لیے یہ ایک باضابطہ وارننگ ہے۔

    نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    ” اگر زیرٍ بحث پوسٹس کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا اور اس نوٹس کے 24 گھنٹے کے اندر اندر عوامی معافی نامہ جاری نہ کیا گیا تو میں ان ہتک آمیز پوسٹس کے ذمے دار تمام فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی”

    انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کی غلط معلومات کو مزید پھیلانے کے نتیجے میں پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قانونی کارروائی سمیت ہتک عزت کا باقاعدہ مقدمہ دائر کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • اسرائیل کا حماس کے خلاف مزید کارروائی کا اعلان

    اسرائیل کا حماس کے خلاف مزید کارروائی کا اعلان

    غزہ میں اسرائیل نے جارحیت روکنے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ حماس کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتادیں گے کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی، اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں۔

    دوسری جانب امریکا نے سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ویٹو نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس قرارداد میں ایسی چیزیں بھی ہیں جو ہمارے طویل مدتی موقف سے مطابقت رکھتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے یہ بھی کیا ہے ہم اسرائیلی حکومت کے موقف کو بھی سمجھتے ہیں۔

    میتھیو ملر نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ ”حیران کن اور بدقسمتی”ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اقوام متحدہ میں امریکہ کے ووٹ سے باز رہنے کے بعد اسرائیلی وفد اس ہفتے طے شدہ مذاکرات میں نہیں آ رہا ہے۔

    ملر نے مزید کہا کہ رفح میں زمینی کارروائی جو کہ غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے نصف کے لیے آخری پناہ گاہ ہے، بہت سے لوگوں کی دوسری جگہوں پر لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے کے بعد ایک غلطی ہوگی اور اسرائیل کی سلامتی کو کمزور کرے گی۔

    سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے پر امریکا نے کیا کہا؟

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ قرارداد کو ویٹو کرنے میں امریکا کی ناکامی اپنے سابقہ موقف سے ”واضح پسپائی”ہے اور اس سے حماس کے خلاف جنگی کوششوں کے ساتھ ساتھ 130 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

  • 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

    48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور جیل جانا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف ایکشن پلان کی تیاری کرلی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگرزفورس اور انتظامیہ کےساتھ سڑکوں پرنکل پڑے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم کئے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے 48 گھنٹے بعد ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے والے شخص سے رعایت نہیں ہوگی اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سخت کارروائی کرتےہوئےجرمانےاورسزائیں دے گی۔

    مزید پڑھیں : ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مہم شروع کی تھی ، جس میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کو سخت کارروائی، جرمانے اور سزاؤں کا اختیار دے دیا گیا۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی ، کوئی شخص ماسک کے بغیر نکلا تو کارروائی ہو گی اور کارروائی ہونے پر کسی قسم کی سفارش نہیں مان جائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سیالکوٹ کے ہسپتال پہلے ہی مریضوں سے بھر چکے ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، عوام تعاون کرے مشکل فیصلے آپ کے مفاد میں ہیں۔

  • حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    حکومت کا ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا اور کہا صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب ساٗٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کوتنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینےپر اسکولزکیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے ، تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔