Tag: کارروائی کا فیصلہ

  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات، سعودی حکام کا سخت کارروائی کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات، سعودی حکام کا سخت کارروائی کا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکام نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اجرتی قاتلوں کو بے نقاب کرکے کارروائی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر موجود اجرتی قاتلوں کو بے نقاب کریں گے، سعود القحطانی

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ممالک سوشل میڈیا پر سرگرم عناصر کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کریں گے، بلیک لسٹ میں شامل ہر اجرتی قاتل کو بے نقاب کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی کی فائل فوٹو

    خلیجی ممالک کی پریشانیاں جلد حل ہوں گی، سعود القحطانی

    سعود القحطانی کے مطابق خلیجی ممالک کی پریشانیاں اور ان کے دکھ جلد دور ہوں گے، لوگ ہماری مشکلات کا حل بہت دور دیکھتے ہیں مگر ہمیں وہ جلد قریب نظرآ رہا ہے۔

    ٹوئٹر پر بلیک لسٹ افراد کو فالو کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، سعود القحطانی

    انہوں نے انتہائی سخت الفاظ اختیار کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ ٹوئٹر پر بلیک لسٹ ہیش ٹیگ میں آنے والے ناموں کی چھان بین جلد شروع کی جائے گی اور آج کے بعد ان سماج دشمن عناصر کو جس نے فالو کیا تو اس کے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوگا،، سعودی عرب اور دہشت گردی کے خلاف سرگرم ان کے اتحادی جو کہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں۔

    عوام بھی سعودی عرب کے خلاف زہر اگلنے والوں کو بے نقاب کریں، سعود القحطانی

    انہوں نے ٹوئٹر صارفین پر زور دیا کہ وہ بلیک لسٹ میں شامل اجرت پر سعودی عرب کے خلاف زہر اگلنے والوں  کو بے نقاب کرنے میں مدد کریں۔

    سوشل میڈیا پر کرائے کے لوگ بھرتی کیے گئے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ

    اسی ضمن میں سعود القحطانی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ القحطانی کی قطری بحران کے حوالےسے آواز انتہائی موثر ہے، یہ درست ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ عرب اتحاد کے خلاف سوشل میڈیا پر کرائے کے لوگ بھرتی کیے گئے ہیں۔

    عرب ممالک کے مخالف سب افراد کو بلیک لسٹ کیا جائے، بحرینی وزیر خارجہ

    بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہر دہشت گرد اور دہشت گردی کی معاون، ایجنٹ اور اجرت پر عرب ممالک کے خلاف کام کرنے والے سب بلیک لسٹ ہونے چاہئیں۔

  • پنجاب بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    پنجاب بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    لاہور: گاڑیوں پر رنگ برنگ اور فینسی نمبر پلیٹیں استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کیخلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔

    غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، لاہور میں موٹر انٹر چینج پر درجنوں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹیں توڑ کر بھاری جرمانے کیے گئے ۔

    تاہم عوام کی آگاہی کے لیے محکمہ ایکسائز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے مشترکہ آپریشن میں ڈرائیورز کو وارننگ پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔


    جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


    محکمہ ایکسائز کے مطابق تیس اکتوبر کے بعد نہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو جرمانے کیساتھ ساتھ سیل بھی کیا جائے گا ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں حکومت آگاہی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ اس جرم میں ملوث افراد کو مجوزہ قانون کے تحت دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    لاہور : حکومت پنجاب نے جعل سازوں کیخلاف بڑی کارروائی کی تیاری کرلی، گاڑیوں میں جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے قید وجرمانے کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبے میں جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

    محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس بنانے اورانہیں تقسیم کرنے کے کاروبار کی صوبے میں کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں حکومت آگاہی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ اس جرم میں ملوث افراد کو مجوزہ قانون کے تحت دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

     

  • اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اے ٹی ایم خالی ملنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: عید کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں اے ٹی ایمز خالی ملنے لگے، اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق جہاں عوام نئے نوٹوں کے اجرا سےمحروم ہیں وہیں انہیں اے ٹی ایم بھی خالی ملنے لگے ہیں حالاں کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم کی سروس 24گھنٹے بحال رکھنے کے حوالے سے کمرشل بینکوں کو سخت ہدایات دی ہوئی ہیں لیکن کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینکوں کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور احکامات کے باوجود اے ٹی ایمز خالی پڑے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت دس جولائی تک اسٹیٹ بینک کے انسپیکٹرز اے ٹی ایمزکا اچانک دورہ کریں گے جو اے ٹی ایم(آٹو میٹڈ ٹیلر مشین) درست نہیں ہوگی اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    عوام کا کہنا ہے کہ چوری و چھینا جھپٹی کے پیش نظر وہ بازاروں میں نقد رقم اس لیے ساتھ لے کر نہیں جاتے کہ بازار کے نزدیک اے ٹی ایم سے حاصل کرلیں‌گے تاہم اے ٹی ایم جائو تو وہ یا تو غیر فعال ہوتا ہے یا کیش نہیں‌ہوتا، حکومت بینکوں‌کے خلاف کارروائی کرے.