Tag: کارروائی

  • حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    موصل : عراق میں حکومتی اور کرد سکیورٹی فورسز نےشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ شہر موصل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز اور کرد فورسز نے اتوار کو عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی جانب پیش قدمی شروع کی اور انہیں امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے.

    اطلاعات کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند فضائی حملوں کے بعد بارود سے بھری گاڑیوں سے کرد فورسز پر جوابی حملوں کی کوشش کر رہے ہیں.

    کرد فورسز کے ایک کمانڈر کے مطابق موصل میں ہونے والی کارروائی میں پانچ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں.

    موصل میں کارروائی ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب عراقی حکومت ملک کے جنوب میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے.

    عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائیں گے اور داعش کو شکست ہوگی.

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں حتمی آپریشن شروع ہونے سے وہاں دنیا کا سب سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے.

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دفاعی امور کی ماہر تنظیم آئی ایچ ایس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2016 کے پہلے چھ ماہ میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے عراق اور شام میں زیرِ قبضہ رقبے میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے.

    آئی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 سے لے کر اب تک دولتِ اسلامیہ کی نام نہاد خلافت کا رقبہ 90,800 مربع کلومیٹر سے کم ہوکر 68,300 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے.

    دفاعی امور کی ماہر تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دولتِ اسلامیہ کو اس امر کا اندازہ ہوگیا ہے کہ اس کی خلافت ناکامی کی جانب گامزن ہے جس کے باعث اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں گروہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگا.

    یاد رہے کہ موصل سے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ عراق میں موصل دولتِ اسلامیہ کے زیر قبضہ آخری بڑا شہر ہے اور اس نے 2014 میں اس پر قبضہ کیا تھا.

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی،اسلحے کابڑا ذخیرہ برآمد

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی،اسلحے کابڑا ذخیرہ برآمد

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور برنس روڈ کے قریب رینجرز کی کارروائیاں، زمین میں چھپایاگیا اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شاہ فیصل کالونی ملیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئیے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال خطرناک اسلحے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک عدد آر پی جی سیون، آٹھ عدد راکٹ لانچر بمعہ سات عدد فیوز، تین عددہیوی مشین گن بمعہ 1820 راؤنڈ، اور پانچ میگزین، ایک عدد رائفل جی تھری، بمعہ 1105 راؤنڈ، اور دو عدد میگزین، آٹھ عد ایس ایم جیز بمعہ 1018 راؤنڈ، اور 12 میگزین، دو عدد سیون ایم ایم رائفل بمعہ 250 راؤنڈ اور ایک میگزین، 12 بور رائفل کے 17 کارتوس اور دو عددواکی ٹاکی سیٹ شامل ہیں، برآمد کیاگیا اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

    Rangers

    رینجرز نے برنس روڈ میں سیکٹر آفس کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کی جہاں زمین میں چھپایا گیا اسلحہ اورگولیاں برآمد کی گئیں، رینجرز ذرائع کے مطابق زمین سے نکلنے والے اسلحہ میں 14 ہتھیار اور آٹھ ہزار سے زائد گولیاں ہیں ، رینجرز حکام کے مطابق کاررائی گرفتار ملزم کی نشاندھی میں کی گئی۔

  • خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    بغداد: امریکی بحریہ بھی داعش کے خاتمے کےلیے میدان میں آگئی،امریکی نیوی کےجنگی طیاروں نے خلیج عرب سے پہلی بار عراق میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق عراق میں داعش کے خاتمے کےلیے امریکی اور اتحادی افواج کی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری ہے،لیکن دوسالوں میں پہلی بار امریکی بحریہ کے جنگی شپ یو ایس ایس باکسر اور جنگی طیارے یو ایس ایس ہیری نے بھی عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے.

    امریکی کموڈر کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا داعش کےخلاف آپریشن کامیابی سے جاری اور اب تک بحریہ کے جنگی طیارے ایک سو ستر سے زائد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں بر حملہ کرچکے ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی مارا گیا تھا.

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،  کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقےمحمود آباد سے کالعدم جماعت کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی وارداتوں کے ملزم گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے شمس الدین لال مسجد میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے محمود آباد سے گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں نعمت اللہ، شمس الدین اور عارف اللہ سے بھتے کی پرچیاں، اور رقم بھی برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان کراچی سے بھتہ اور چندے کی رقم جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے ۔رمضان اور دیگر مہینوں میں تیس سے پینتیس لاکھ روپے افغانستان بھیجے گئے۔

  • الطاف حسین کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، پنجاب بارکونسل

    الطاف حسین کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، پنجاب بارکونسل

    لاہور : پنجاب بار کونسل نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان بازی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس کی صدارت وائس چیئرمین فرخ اعجاز بیگ نے کی۔

    پنجاب بارکونسل کے اجلاس میں الطاف حسین کےخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پنجاب بار کونسل نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

    فرخ اعجاز بیگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کےخلاف کسی قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کریں گے اور سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آٹھ شدت پسند مارے گئے اور پندرہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے، دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ان کا کہنا تھا قلات اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور پندرہ کو گرفتار کرلیا ہے اور شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی مسمار کردئیے ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے اغوا کیئے جانے والے مسافروں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کابینہ کی منظوری سے کارروائی کی جائے گی ،دہشتگردی میں ملوث کسی بھی دہشتگردکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

  • خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3افراد گرفتار

    خیبر ایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے آش خیل میں سکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، کارروائی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملنے پر کی گئی۔

      برآمد ہونے والے اسلحے میں دو بھاری گنز ،ایک عدد 75آر آر گن ، گولے ،ایک آر ٹی جی سیون ، فورٹی سیون بم اور کئی اقسام کےبموں کے علاوہ بھاری اسلحہ شامل ہے ۔

     ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش شروع جاری ہے، گرفتار افراد میں ایک افغانی اور دو مقامی شامل ہیں۔

  • شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:  وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں  35 شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق ٹھوس اطلاعات ملنے پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج علی الصبح شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران اطلاعات کے مطابق  پینتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، جس میں موجود گولہ اور بارود تباہ کردیا گیا۔

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں 15جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عصب کامیابی سے جاری ہے  اور سکیورٹی فورسز میرانشاہ اور میر علی سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔