Tag: کارروائی

  • حساس اداروں اور کسٹمز کی بڑی کارروائی، ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا

    حساس اداروں اور کسٹمز کی بڑی کارروائی، ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑا گیا

    کراچی : حساس اداروں اور کسٹم حکام نے ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑ لیا، نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے غیرقانونی طور پر لایا گیا ایک لاکھ ٹن تیل پکڑلیا، نجی آئل کمپنی کا جہاز ایران سے اسمگل تیل لے کر کراچی پہنچا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز نجی آئل کمپنی کے ایس پی ایم پرلگاتھا، خفیہ اطلاعات ملنےپر اداروں نے کارروائی کی ، اسمگل تیل لانے والا جہاز کسٹمز حکام کے قبضے میں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران سے آئل کی تجارت پرپابندی ہے ، دستاویزمیں ردوبدل کرکے بحری جہاز کو پاکستان لایا گیا، ایران سے اسمگل تیل آدھی سےبھی کم قیمت پر ملتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل کمپنی کے ساتھ وزارت پٹرولیم کا اعلیٰ عہدیدار ملوث ہے، حساس ادارے نجی آئل کمپنی کےدفترپربھی متعدد چھاپے مار چکے ہیں۔

  • سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    سعودی عرب: شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے لٹیرے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے شہریوں کو لوٹنے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس نے غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے، گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے اور جیب کاٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریہم کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقامی شہری ہیں اور انہوں نے دمام شہر کے مختلف محلوں میں 68 وارداتیں کی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق پولیس کو ایک عرصے سے ان کی تلاش تھی، گھروں میں وارداتوں اور غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے کے باعث شہر بھر میں بدامنی کا ماحول تھا، پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    ادھر ریاض پولیس نے بھی 3 جرائم میں ملوث 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایتھوپین سرحدی قانون کی خلاف ورزی کر کے ملک میں داخل ہوئے تھے اور بینکوں سے نکلنے والے افراد کو لوٹ رہے تھے۔

    ملزم اپنی وارداتوں میں اب تک 3 لاکھ ریال جمع کرچکا تھا، ملزمان کو ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

  • مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر  گراونڈ

    مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر گراونڈ

    کراچی : مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی ائیر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا، کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ دیگر نے فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، غیر ملکی ائر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ قطر، اومان ائیر اور ویتنام ائیر میں موجود پاکستانی پائلٹ انجئنیرز، گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کرلی ہیں ، فہرست میں موجود ناموں کو پاکستانی اتھارٹیز کی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طور سے گراونڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اور بین القوامی ایوی ایشن اتھارٹیز کو خطوط ارسال کردئیے ہیں، خط میں مشتبہ پائلٹس کو گراونڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز میں مشکوک پائلٹس کی تعداد 262 ہے، ماضی میں قومی ایئرلائن کے جن پائلٹس کے خلاف تحقیقات ہوئیں انھیں پچھلی حکومتوں نے ملازمتیں دیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پائلٹس کے خلاف جو انکوائری ہوئی وہ 2018 سے پہلے کے لوگ ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی۔

    بعد ازاں ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے کر انہیں فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

    خیال رہے امریکی چینل نے پاکستان میں پائلٹس کی ڈگری کے معاملے کو اٹھایا ، ۔سی این این کے رچرڈکوئسٹ نےکہا یہ ہوابازی کی تاریخ کی غیرمعمولی کہانی ہے، جہازوہ اڑارہے ہیں ، جنہیں اڑانا نہیں چاہیے،یہ فراڈہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک خود تسلیم کررہاہے کہ کمرشل پروازکےپائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں، یہ ناقابل یقین ہے، اس سے پاکستان میں ائیرلائنزکے محفوظ ہونے پرسوال اٹھتے ہیں۔

  • پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان

    پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول کی قلت پر ہنگامی اجلاس ہوا۔
    وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو طلب کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور ندیم بابر سے پٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر استفسار کیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی جس کے بعد پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور پٹرولیم کمپنیوں کے سربراہان کو کل طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق وزارت پٹرولیم کی کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ڈیپو چیک کرے گی جن میں کیماڑی،پورٹ قاسم، شکار پو، دولت پور اور سانگھڑ کے ڈپو شامل ہیں۔

    ملک میں کتنے دن کا پٹرول موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے،بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو ریسٹورنٹ ملنے کے لیے بلایا جہاں ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی۔ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال 25 اپریل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے امتیاز حسین نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس یکم مارچ کو ایف آئی اے نے گلبہار کراچی کی رہائشی خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم محمد اطہر خان کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کر لیے تھے۔

  • کوسٹ گارڈز کی پسنی میں بڑی کارروائی،3510 کلو چرس برآمد

    کوسٹ گارڈز کی پسنی میں بڑی کارروائی،3510 کلو چرس برآمد

    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3510 کلو چرس برآمد کر لی، مشنیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 3510 کلو چرس برآمد کر لی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ برآمد کی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی،برآمدمنشیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    اس سے قبل 11 مارچ کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے وندر میں سیب سے لدے ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 3 دسمبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے تربت اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کی گئی تھی۔

  • سعودی حکام کی مضر سینی ٹائزر کی فروخت پر کارروائی

    سعودی حکام کی مضر سینی ٹائزر کی فروخت پر کارروائی

    ریاض: سعودی حکام نے ممنوعہ سینی ٹائزرز فروخت کرنے پر ایک کمرشل اسٹور کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے، مذکورہ سینی ٹائزر کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ہو سکتا تھا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض کے ایک کمرشل اسٹور میں ممنوعہ برانڈ کے سینی ٹائزر فروخت کرنے پر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں کے سروے کے موقع پر جب ایک سپر اسٹور میں پہنچی تو وہاں ممنوعہ برانڈ کے سینی ٹائزر فروخت کے لیے رکھے گئے تھے جن کی فروخت پر اتھارٹی کی جانب سے پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے بارے میں تجارتی اداروں کو بھی مطلع کیا جا چکا تھا۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادارے کی ٹیمیں وقتاً فوقتاً مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کا دورہ کر کے اس امر کویقینی بناتی ہیں کہ وہاں مقررہ قواعد پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں، ایسے ادارے یا اسٹورز جہاں قوانین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے گذشتہ دنوں متعدد اقسام کے سینی ٹائزرز پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ہوسکتا تھا۔

    اتھارٹی کی جانب سے ذرائع ابلاغ میں بھی ممنوعہ سینی ٹائزرز کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جن افراد نے انہیں خرید رکھا ہے وہ فوری طور پر انہیں واپس کر کے اپنی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چینی برآمد

    ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چینی برآمد

    منچن آباد: پنجاب میں متعلقہ ادارے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منچن آباد میں اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی۔ اس دوران ابوبکر چوک میں گودام میں ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد کیں۔

    گودام میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ اسسٹمنٹ کمشنر مزمل الیاس کا کہنا ہے کہ گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو فروری کو سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی سامنے آگئی تھی۔ اس دوران ایک لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔

    حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،خسرو بختیار

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    کوٹری: سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی سامنے آگئی۔ ایک لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ سندھ کے شہر کوٹری میں ہائی ٹیک مل پر اے ڈی سی شوکت علی اجن کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا اس دوران فیکٹری کے گودام سے چینی کی ایک لاکھ سے زائد ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد ہوئیں۔

    ہائی ٹیک مل کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کر دیا گیا، ہائی ٹیک مل کے مالک کا نام حسیب شیخ ولد حبیب شیخ ہے۔ حسیب شیخ خیر پور میرس کا رہائشی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کا بھانجا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر میلسی میں کالونی چوک پر اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تھی، اس دوران چینی کی ایک ہزار بوریاں اور 5ہزار گھی کے ڈبے ضبط کیے گئے تھے۔

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری، گودام سیل

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • سعودی حکام رینٹ اے کار سروسز کی من مانیوں پر حرکت میں آگئے

    سعودی حکام رینٹ اے کار سروسز کی من مانیوں پر حرکت میں آگئے

    ریاض: سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ کرائے پر گاڑی دینے والی رینٹ اے کار سروسز، گاہکوں سے کسی بھی قسم کے غیر قانونی معاہدے پر دستخط نہ کروائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کرائے پر گاڑی لینے والے افراد رینٹ اے کار سروس کی کمپنیوں یا دکانوں سے غیر قانونی معاہدے پر دستخط نہ کریں۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قانون کے مطابق رینٹ اے کار سروس کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی معاہدے پر اپنے کلائنٹ سے دستخط کروانا خلاف قانون شمار ہوگا۔

    اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن میں کہا گیا کہ کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے والے بعض اداروں یا دکانوں کے ذمہ داران کی جانب سے من مانی شرائط پر مبنی خود ساختہ معاہدے تیار کیے گئے ہیں جو کلائنٹ کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرائے پر گاڑی فراہم کرنے کے لیے جامع اور مشترکہ معاہدہ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے جو ویب سائٹ پر موجود ہے، معاہدے کی ڈیجیٹل کاپی فریقین کے پاس ہوتی ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق اس معاہدے کے علاوہ اگر کوئی ادارہ یا رینٹ اے کار سروس کی دکان میں کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا کہا جائے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ٹول فری نمبر 938 پر فراہم کی جائے، کمپنی یا دکان کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے والے ادارے اس امر کے پابند ہیں کہ کسی بھی شخص جس کے پاس سعودی قومی شناختی کارڈ، اقامہ یا کارآمد پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور کریڈٹ کارڈ ہو اسے گاڑی کرائے پر دی جاسکتی ہے۔