Tag: کارروائی

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفترا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیم جبکہ 4 کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لانڈھی، شاہ فیصل اور ملیر کے علاقوں میں کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئے پولیس کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    صدر میں رات گئے ہونے والی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ادھر گلبرگ بلاک 7 میں ٹارگٹڈ کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے 2 کارکنان ثاقب اور سمیر کو حراست میں لے لیا گیا۔ منگھو پیر میں بھی رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نےاوبراورکریم ٹیکسی سروس کےخلاف کارروائی سےروک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نےاوبراورکریم ٹیکسی سروس کےخلاف کارروائی سےروک دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم اور اوبر کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم اور اوبر کو بندکرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست منیر احمدکی جانب سے دائرکی گئی تھی۔

    عدالت نے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ جب تک قانون نہیں بنتا، ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کےخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ عدالت حکومت کو قانون سازی تک کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

    مزید پڑھیں:اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز

    واضح رہےکہ3روزقبل پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب دیگر شہروں میں موبائل ایپ کے ذریعے چلنے والی کمپنیوں کی سروس بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے نجی کیب سروسز کی سو سے زائد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

  • بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ بگٹی: ایف سی اور حساس اداروں نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اور حساس اداروں کو دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ڈیرہ بگٹی کے علاقے پسنی میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں کی موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے اُن پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے جوابی فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کے مختلف واقعات فورسز پر حملوں اور سرکاری  املاک پر حملوں میں ملوث تھے، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی مسمار کردیے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جن میں 13 مائینز، 13 آئی ای ڈیز، 80 کریکر، 20 کلوگرام بارود، 20 راکٹ مواصلاتی آلات اور دیگر مواد شامل ہے۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6دہشتگرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بائی پاس کے قریب انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں گلشن اقبال پارک لاہور خودکش حملے کے دومرکزی ملزمان سمیت 6دہشتگرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ،حساس مقامات کےنقشےبرآمد ہوئے ہیں۔

    انسدداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران 2دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:لاہورخود کش حملے کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    یاد رہےکہ گزشتہ روزحساس اداروں اور سی ٹی ڈی نےگلشن اقبال پارک دھماکے کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے،گرفتار شدگان شاہد اور خان زیب نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ناصر نے کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ،72 افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ 27 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن پارک دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی : شہرقائد میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے3دہشتگرد گرفتار کرکےاسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے سائٹ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضےسےبارودی مواد ،ڈیٹونیٹر،آوان گولے برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان شہرمیں دہشت گردی کامنصوبہ بنارہے تھے،اس سے پہلے پولیس نے خفیہ اطلاع پر سولجر بازار کےنجی اسپتال پر چھاپہ مارکر ایک زخمی شخص کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق اسپتال میں چھاپے کےدوران پکڑے جانے والا ملزم چند گھنٹے قبل مقابلے میں زخمی ہوکر فرار ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس نےکینٹ اسٹیشن کےقریب مڈبھیڑمیں مبینہ ڈاکوکو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوشہریوں سےلوٹ مارکررہاتھا۔

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:سال 2016: سندھ میں 1896 پولیس مقابلے‘ 10876 ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز2016سال کی سندھ پولیس کی جانب سے محمکہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

  • پنجگور: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

    پنجگور: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر پنجگور کے پہاڑی علاقے سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق گچک کے پہاڑی سلسلے میں حساس ادارے کی معاونت سے کارروائی کی گئی۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

    ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 1 آر پی جی سیون، 6 راکٹس اور 3 فیوز شامل ہیں۔

    اس سے چند روز قبل بلوچستان ہی کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی 3 کمین گاہیں مسمار کردی گئیں۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، دیسی ساختہ بم، بارودی سرنگیں اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

  • سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں کے ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر شاکر لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ک کہنا ہے کہ ملزم کے ڈی اے کے 14 دیگر افسران کا ساتھی ہے اور مختلف کیسز میں نامزد ہے۔ ملزم سرجانی ٹاون کے علاقے میں چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شاکر لنگڑا رشوت ستانی کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے سوا کروڑ اسی لاکھ کے کرپشن کیسز میں نامزد ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شاکر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم منہاج قاضی کا قریبی ساتھی ہے جسے عدالت مفرور قرار دے چکی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی ٹارگٹڈ کارروائی میں چاردہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےشیخوپورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد، اسلحہ دستی بم اورڈیٹو نیٹرز ملے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ دہشت گرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    واضح رہے کہ دوروز قبل صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوانٹرچینج کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکوہلا ک اور2فرارہوگئے تھے

  • حب میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی،جند اللہ کا امیرہلاک

    حب میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی،جند اللہ کا امیرہلاک

    بلوچستان : صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں جنداللہ پاکستان کاامیرعارف عرف ثاقب انجم مقابلے میں مارا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےضلع حب میں حساس اداروں کی نشاندہی پر رینجرزایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم جند اللہ پاکستان کا امیر عارف عرف ثاقب انجم ہلاک مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    دہشت گرد عارف عرف ثاقب انجم کراچی سندھ ،بلوچستان میں خود کش حملوں کاماسٹرمائنڈتھا۔ دہشت گرد القاعدہ،داعش اور جماعت الحرار کے اشتراک سے کارروائیاں کرتا تھا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردعارف کی کمین گاہ سے ایک ہزار کلو سے زائددھماکہ خیزموادبھی برآمد کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 ارکان گرفتار

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں مقابلے کے بعد تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روزرینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھااور آپریشن کے دوران 1رینجزر اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا۔

  • سرگودھامیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگر گرفتار

    سرگودھامیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگر گرفتار

    سرگودھا :انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کےشہر سرگودھا میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سرگودھا میں کارروائی کی اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضےسے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    سرگودھامیں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز، داؤد، دلاور اور عبدالکریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیاہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی جانے والی کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل29 اکتوبرکو گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔