Tag: کارساز ٹریفک حادثہ کیس

  • عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ کو بری کردیا

    عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ کو بری کردیا

    کراچی: سیشن عدالت نے نتاشا کو کارساز ٹریفک حادثہ کیس سے بری کردیا، نتاشا کی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا ہے۔

    سیشن عدالت نے متوفی کے اہلخانہ کی جانب سےصلح نامے کے بعدنتاشاکوبری کیا۔

    یاد رہے کہ 20 اگست 2024 کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔