Tag: کارسرکار میں مداخلت

  • کارسرکار میں مداخلت کیس ، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب

    کارسرکار میں مداخلت کیس ، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نےعمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،21 اکتوبر کو مقدمہ ہوا اور 24 کو عمران خان کی ضمانت ہوئی۔

    جس پر پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ جتنے میڈیکل دئیے گئے ہیں وہ شوکت خانم کے ہیں، شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے، یہاں قانون کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔

    عدالت نے بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ عمران خان کی ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں پیدل چلتے نظر آئے، آپ عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں، عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بتا دیں کہ دہشتگردی کی دفعات کیس میں کیسے لگی ہے، پراسیکوٹر ثابت کریں عمران خان کی ایما پر یہ سب لوگ یہاں اکھٹےہوئے۔

    بابر اعوان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری پر دلائل دئیے گئے ، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا اور کہا پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر دے دیں گے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی، عمران خان کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کارسرکار میں مداخلت : اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد

    کارسرکار میں مداخلت : اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد

    گھوٹکی: میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد کردی تاہم اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میرےخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔

    عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے ضمنی انتخابات کےموقع پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ، 2سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھے گئے مقدمے کو حالیہ گرفتاری کےبعدظاہرکیا گیا اور کراچی میں حلیم عادل کی گرفتاری کے دوران گھوٹکی مقدمے بھی گرفتاری ظاہر کی گئی۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کی مقامی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی اور کمرہ عدالت میں موجود حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔