Tag: کاروائی

  • گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں کی جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد تواسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج محمد شاہ شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد شیخوپورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے، تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری عمارتوں پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، اس کارروائی میں چار دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

  • رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیٹی اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کارندہ یوسف خان عرف اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔

    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، بی ایل اے کمانڈر سمیت 19 گرفتار

    اعلامیے کے مطابق رینجرز کی جانب سے کھوکھراپار اور ملیر میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان چوری ڈکیٹی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کی جہاں سے 5 منشیات فروش دھر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں سمیت مسرقہ سامان اور مشیات بھی برآمد ہوا۔

    رینجرز کی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

    یاد رہے گذشتہ دنوں رینجرز نے سعود آباد اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق اور سراج کو گرفتار کر لیا تھا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آپریشن کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رینجرز کو خصوصی اختیارات بھی دیے۔

    شہر قائد میں قیام امن کے استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف متحرک ہیں بلکہ اب وہ عوام کےلیے مختلف فلاحی منصوبے جیسے میڈیکل کیمپ، صاف میٹھے پانی کی ترسیل جیسے کام بھی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا،شہر کے مختلف علاقوں ميں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قريب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواہ کاروں کے چنگل سے دو مغوی نوید اور ابرارکو بازياب کرالیا جبکہ لاکھوں روپےمالیت کا گوشت ٹرک سمیت اپنے قبضے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اغواہ کار ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو اغواہ کر کے لے جارہے تھے.

    پوليس سے مقابلےمیں چار اغواہ کار راتکی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے دوسری جانب رضویہ گلبہار کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئےجنہیں عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالےکردیا،ملزم سہیل اور نعمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی گئی.

    محمودآباد پولیس نے کالعدم جماعت کے کارندے زین العابدین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا،نیوکراچی میں پولیس نے دو مفرور ملزمان عبدل منان اور سلام غفور کو حراست میں لے لیا،جبکہ بلدیہ ٹاؤن،مدینہ کالونی میں پولیس نے اسٹريٹ کرائم میں ملوث ملزم عبدل شکور کو گرفتار کرلیا

    ادھر چاکیواڑہ کے علاقے میراناکہ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم زبیر عرف چھوٹو کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا.

  • کراچی : پولیس کی کاروائی چار ملزموں کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس کی کاروائی چار ملزموں کو گرفتار کرلیا

    کراچی :عزیزآباد میں چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چارملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد چار نمبر پر چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت الیاس،صنوبر اور سائرہ کے ناموں سے کرلی گئی.

    پولیس کے مطابق واردات میں ملوث عادل نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے.

    ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دانش اور سمیر کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں، ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    دوسری جانب کورنگی زمان ٹاون میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • آئین شکنی کیس:خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف کاروائی کاآغاز

    آئین شکنی کیس:خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف کاروائی کاآغاز

    اسلام آباد: آئین کی سنگین خلاف ورزی کے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف خصوصی عدالت میں زیرسماعت آئین کی سنگین خلاف ورزی کیس میں پرویز مشرف کواشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے.

    اس سلسلے میں اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاوس کے باہرعدالتی نوٹس چسپاں کردیا گیاہے.

    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 مئی کو سماعت میں عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے سابق صدر کی گرفتاری کی پراستسفارکیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ’’پرویزمشرف ملک سے باہرجاچکے ہیں لہذا ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے‘‘.

    عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے تو ضابطے کے مطابق سابق صدرکی جائیداد کی ضبطی اورضامن کی ضمانت بھی ضبط کی جائے گی.

    پرویز مشرف کے ضامن بریگیڈیئر (ر) راشد قریشی نے 25 لاکھ روپے زرِ ضمانت جمع کرایا تھا جسے ضبط کر لیاگیا تھا اورعدالت کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے.

    دوسری جانب عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات ایف آئی اے سے طلب کرلی تھی تاکہ قانون کے مطابق اسے ضبط کیا جاسکے.

    عدالت نے مزید کاروائی کے لیے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی تھی.

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.

    عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ وفاق کی جانب سے نام ای سی ایل سےنکالنےکےبعد سابق صدربیرون ملک روانہ ہوئے تھے.

    گزشتہ ماہ کے اوائل میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے بھی سابق صدر کی بیرونِ ملک روانگی پراظہارِ برہمی کیا تھا.

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ان دنوں علاج کے سلسلےمیں بیرون ملک مقیم ہیں.

  • گورنرسندھ کی ہدایت، پارکنگ مافیا کیخلاف کاروائی، 40افراد گرفتار

    گورنرسندھ کی ہدایت، پارکنگ مافیا کیخلاف کاروائی، 40افراد گرفتار

    کراچی : اے آروائی نیوز کی خبر پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شاپنگ سینٹر کے اطراف پارکنگ فیس کے نام پر سرگرم مافیا کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردیں، رینجرز نے غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی میں ملوث چالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تین روز قبل  اے آروائی نیوز نے غیر قانونی پارکنگ مافیا کی نشاندہی کی تھی کہ کس طرح پارکنگ مافیا شہر کی مختلف مارکیٹوں سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتے کی صورت میں فی موٹر سائیکل بیس روپے اور گاڑی کے پچاس روپے وصول کر رہی ہے جبکہ کے ایم سی کی جانب سے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس پانچ روپے اور گاڑی کی فیس بیس روپے مقرر ہے۔

    اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کمشنر کراچی اور رینجرز اور پولیس حکام کو پارکنگ مافیا کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

    دوسری جانب رینجرز نے رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں کے اطراف غیر قانونی پارکنگ میں ملوث چالیس افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد پارکنگ کے نام پر شہریوں سے پیسے وصول کر رہے تھے۔