Tag: کاروباری شخصیت

  • کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل: ملزم کے ساتھ دیگر ملازمین کے کردار سامنے آگئے

    کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل: ملزم کے ساتھ دیگر ملازمین کے کردار سامنے آگئے

    لاہور : مسلم ٹاؤن میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کے قتل کیس کے ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ملازمین کے کردار سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مسلم ٹاؤن میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی، ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ملازمین کے کردار سامنے آ گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے خود آلود بیڈ شیٹ تبدیل کیں جبکہ عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ کو چھپایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کواسپتال لے گئے، تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا ، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ تمام ملازمین نے کمرے سےفائرکی آواز نہ آنے کےباوجود لاش کو وہاں سے اٹھایا۔

    ،ملازمہ عطیہ نے بیان میں کہا کہ فہد کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھیں۔

    پولیس کے مطابق رنجش پر ملزم نے قتل کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دیا، قتل کا واقعہ جمعےاور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔

  • آغا سراج درانی کیس: کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    آغا سراج درانی کیس: کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: آغا سراج درانی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، کاروباری شخصیت گلزار احمد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، گلزار احمد کا نام آغا سراج سے تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا۔

    [bs-quote quote=”کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ سے آغا سراج کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی تھی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب نے گلزار احمد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، گلزار احمد مٹھائی کے معروف برانڈ کے مالک ہیں۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ سے آغا سراج کی بیٹی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ نیب ٹیم نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیس کی انکوائری کو ریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ آغا سراج کے ظاہر اثاثوں کے علاوہ بھی 50 کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آغاسراج کے50 کڑور سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا، انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے نیب ٹیم نے 9 مرتبہ آغا سراج سے سوالات پوچھے، آغا سراج درانی سے 150 سے زائد سوالات کیے گئے، گھر سے ملنے والی دستاویزات بھی انھیں دکھائی گئیں۔

    نیب ذرایع کے مطابق اثاثوں میں ظاہرنہ کی جانے والی 19 جائیدادوں سے متعلق پوچھا گیا، اہلیہ، بیٹی اور بہو کے نام 11 کروڑ کی جائیداد سے متعلق بھی سوالات کیے جب کہ شکار پور، کراچی، سکھر میں جائیداد پر ٹیکس نہ دینے کا بھی سوال کیا گیا۔