Tag: کاروبار کی خبریں

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 580 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 580 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، سرمایہ کار اگلی مانیٹری پالیسی پر بھی محتاط نظر آئے۔

    رواں ماہ کے پہلے ہفتے 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔ اس ہفتے انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی تھی۔

  • پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    بیجنگ: ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، نئے قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے اے آئی آئی بی کی مجموعی معاونت 75 کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی منظوری کرونا وائرس سے متاثر معیشت کی بحالی کے لیے دی گئی ہے۔

    منظور کیا جانے والا 25 کروڑ ڈالر قرضہ حکومت پاکستان کو رائز پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا، نئے قرضے کی منظوری کے بعد اے آئی آئی بی کی مجموعی معاونت 75 کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق لاک ڈاؤن سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو متاثر ہوا، یہی صورتحال جاری رہی تو کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے، کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی جبکہ کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا، عوام کی قوت خرید کم ہونے سے جی ڈی پی متاثر ہوگی اور کمپنیوں کی آمدنی میں کمی سے بے روزگاری بڑھے گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 سے 10 جولائی 2020 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    29 جون سے 3 جولائی کے دوران مارکیٹ میں 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

    29 جون کو دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھی ناکام ہوا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری ہے جبکہ انڈیکس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  • مالی سال 20-2019 کے دوران تجارتی خسارے میں کمی

    مالی سال 20-2019 کے دوران تجارتی خسارے میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی ادارہ برائے شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 20-2019 کے دوران تجارتی خسارے میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ سال تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ برائے شماریات نے مالی سال 20-2019 کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں سالی 20-2019 میں خسارے میں 10 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

    جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران تجارتی خسارے میں 27.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 23 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

    جولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران برآمدات میں 6.84 فیصد کی کمی ہوئی اور 21 ارب 38 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

    درآمدات میں 18.61 فیصد کی کمی ہوئی اور 44 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ سالے کے مقابلے میں درآمدات میں 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی برآمدات اور درآمدات پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، رواں برس مارچ میں برآمدات میں 15.36 فیصد کی نمایاں کمی رونما ہوئی۔

    مارچ 2020 میں برآمدات 2.14 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.80 ارب ڈالر رہ گئی۔

    اسی طرح مارچ میں درآمدات میں فروری کے مقابلے 21 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات 4.18 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.29 ارب ڈالر رہ گئی۔

  • خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    بیجنگ / نیویارک: گزشتہ ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی بیرل خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی بلند ترین قدر 40.75 جبکہ کم ترین 37.52 ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی قدر 3.23 بینڈ میں رہی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی طلب، رسد سے کم ہوگئی جس کے بعد تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔

    گزشتہ ماہ امریکی خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 16سینٹس فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 35 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف ممالک نے اپنے تیل کے ذخائر میں اضافہ شروع کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق تیل درآمد کرنے والے ایشیائی ممالک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اپنے خام تیل کے اسٹاک کو بڑھانے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 1 روپے 45 پیسے کمی سے 166 روپے 21 پیسے پر آگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے پہلے دن سوموار کو دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    حملے کے دوران بھی مارکیٹ کے اندر کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی نقصان کے جاری رہیں یوں ملک دشمن عناصر کی معاشی بازو پر وار کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

    حملے کے اگلے روز سے 100 انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھا جاتا رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

  • مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    کراچی: مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 168.05 رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168.18 سے کم ہو کر 168.05 ہوگئی۔

    آج 30 جون کو مالی سال 20-2019 اختتام پذیر ہوگیا، ایک سال میں ڈالر کی قیمت میں 7.99 روپے اضافہ ہوا۔

    اس عرصے کے دوران ڈالر کی بلند ترین قیمت 168.18 روپے رہی جبکہ کم ترین قیمت 154.16 روپے رہی۔

    گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی نئی قیمت 168.18 روپے ہوگئی تھی، ڈالر کی یہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملکی معیشت سخت مشکلات کا شکار ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت سنبھالنے کی ڈیڑھ سالہ حکومتی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔

  • ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے پر پہنچ گئی۔

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے گزشتہ روز تجاوز کرگئی تھی، گزشتہ روز ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی تھی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج 62 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی، چند روز قبل تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، قومی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.84 فیصد رہی۔

    اپریل کے آخری ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔