Tag: کاروں کی فروخت

  • پاکستان میں کاروں کی فروخت 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں کاروں کی فروخت 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان میں کاروں کی فروخت 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مالی سال میں 81 ہزار 577کاریں فروخت ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق افراطِ زر میں بتدریج کمی کے ساتھ آٹو فنانسنگ کی مانگ میں اضافہ ہوا، پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروں کی فروخت 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    پاما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں جون میں سالانہ 138فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مالی سال میں 81 ہزار 577 کاریں فروخت ہوئیں۔

    پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جون 2023 میں 4 ہزار257 یونٹس کےمقابلے میں جون 2024 میں 10ہزار128 یونٹس فروخت ہوئے، جون 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 19 فیصد ماہانہ اضافے سے 10 ہزار 128 یونٹس رہی۔

    پاما نے مزید بتایا کہ 1300سی سی اورزائد کی گاڑیوں کی فروخت 174فیصد اضافے سے 4 ہزار522یونٹس رہی جبکہ 1000 سی سی گاڑیوں نے 898 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی۔

    جون 2024 میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 299 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جیپوں اور پک اپ کی فروخت 1 ہزار 776 سے بڑھ کر 3 ہزار 156 یونٹس ہوگئی۔

  • پاکستان میں کاروں کی فروخت : تازہ اعداد و شمار جاری

    پاکستان میں کاروں کی فروخت : تازہ اعداد و شمار جاری

    اسلام آباد : ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصد کی کمی سامنے آئی ہے جبکہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 20983 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصد کم ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35002 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، ستمبر2023  میں ملک میں 8312 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے۔

    ستمبر2022 میں ملک میں 11288 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں ملک میں 7579 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو ستمبرمیں بڑھ کر8312 یونٹس ہوگئی۔

    اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاک سوزوکی کے 10946 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16639 یونٹس کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرز کے 4511 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8868 یونٹس کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا اٹلس کے 2510 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5626 یونٹس کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے۔

    اسی طرح ہنڈائی نشاط کے 2167 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہونڈائی نشاط کے 3097 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پاکستان میں کاروں کی فروخت میں بڑی کمی

    پاکستان میں کاروں کی فروخت میں بڑی کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ مالی سال کاروں کی فروخت میں 48 فیصد کم ہوئی ، مالی سال 2021دو لاکھ اناسی ہزار 266 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کاروں کی فروخت اڑتالیس فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 26 ہزار دوسواناسی یونٹس رہ گئی۔

    پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مئی 2023 کے مقابلے میں رواں سال جون میں 8 فیصد اضافہ کے ساتھ 4258 یونٹس کی فروخت ہوئی۔

    گزشہ مالی سال میں مجموعی آٹو سیلز اڑتیس فیصد کم ہوئیں، مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کے مقابلے میں گزشتہ سال تیرا لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو پینتالس یونٹس فروخت ہوئے۔

    پاک سوزوکی اور ہنڈا کمپنیز کی کاروں کی فروخت میں ستاون فیصد، انڈس ٹویوٹا میں پچاس فیصد جبکہ ٹریکٹرز کی سیلز میں اڑتالیس فیصد کی کمی آئی ہے۔

    مالی سال دوہزار اکیس بائیس میں دو لاکھ اناسی ہزار دوسو سٹرسٹھ یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

  • پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

    پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

    کراچی: مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مالی سال 22 – 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں 91 فی صد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے دوران ریکارڈ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

    صرف جولائی میں 19 ہزار 173 آٹو موبیل یونٹ فروخت ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہے۔

    پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، 800 سی سی کار کی فروخت میں ماہانہ 403، جب کہ سالانہ بنیادوں پر 164 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔

    جولائی میں 800 سی سی پسنجر کار کے 7 ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فی صد اضافے کے بعد 4 ہزار 249 یونٹ رہی، دوسری طرف جولائی میں ٹرکوں کی فروخت 9 فی صد کمی کے ساتھ 320 یونٹ رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں آٹو موبیل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

  • پاکستان میں کاروں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں کاروں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی : پاکستان میں رواں سال کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری کے مطابق مارچ 2015 میں کاروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے.

      ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے اس سال مارچ تک پاکستان میں جتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں وہ پچھلے سال کی فروخت سے زیادہ ہے.

    اس لحاظ سے گزشتہ سال کی کاروں کی فروخت کا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا، ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیان فروخت ہوئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہیں۔

    اس کی اہم وجہ کار لیزنگ اور بینکوں کی جانب سے معاشی معاونت ہے، اس کے علاوہ اس کی بڑی اوردوسری  اہم وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سات سے دس فیصد کمی ہے۔

    علاوہ ازیں کزشتہ چند سال سے پاکستان میں کار انڈسٹری کی ترقی کے باعث رینٹ اے کار کے کاروبار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  • گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ

    گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال بسوں کی فروخت میں کمی ہوئی تاہم قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹریکٹروں، کاروں اور ٹرکوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے مجموعی فروخت میں 3 ہزار393 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر2014ء کے دوران مجموعی طور پر26 ہزار214 گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 22ہزار821 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔