Tag: کارٹون سیریز

  • سمپسنز نے کرونا وائرس کی پیشگوئی کی تھی؟ لکھاری کا بیان بھی آگیا

    سمپسنز نے کرونا وائرس کی پیشگوئی کی تھی؟ لکھاری کا بیان بھی آگیا

    معروف امریکی کارٹون سیریز دی سمپسنز کی امریکا میں قاتل مکھیوں کے پھیلاؤ کے بارے میں کی گئی پیشگوئی بھی سامنے آگئی، سیریز کے مصنف نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کورونا وائرس کی پیش گوئیاں کردی ہیں۔

    مشہور ٹی وی کارٹون سیریز دی سمپسنز کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں یہ کچھ متنازعہ اور کسی حد تک خوفزدہ کردینے والی سیریز بن گئی جس میں دکھائے گئے مناظر اب حقیقت بن رہے ہیں۔

    دی سمپسنز کا ایک ویڈیو کلپ گزشتہ 2 ماہ سے وائرل ہے جس میں کرونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم اب یہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے کیونکہ اس کے ایک سین میں قاتل مکھیوں کا پھیلاؤ دکھایا گیا ہے۔

    اس سین میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی شہر اسپرنگ فیلڈ کے شہری اوساکا فلو نامی ایک وائرس سے متاثر ہیں اور اس کا علاج تلاش کرنا چاہتے ہیں، اسی دوران وہ ایک ٹرک کو الٹ دیتے ہیں جس میں شہد کی مکھیوں کا چھتہ موجود ہوتا ہے۔

    چھتہ جس ڈبے میں ہے اس پر ‘قاتل مکھیاں’ لکھا ہے، ڈبے سے مکھیاں نکلتے کے ہوئے دیکھنے کے بعد وہاں موجود تمام افراد بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔

    ٹویٹر پر ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سمپسنز نے سنہ 2020 کے بارے میں پیش گوئیاں کردی تھیں جس پر سیریز کے سابق مصنف بل اوکلے نے جواب دیا کہ ہاں میرا خیال ہے ہم نے واقعی پیش گوئی کردی تھی۔

    بل اوکلے نے سمپسنز کی سنہ 1993 کی وہ اقساط لکھی تھیں جس میں اسپرنگ فیلڈ کے شہریوں کو اوساکا فلو نامی وائرس کا سامنا ہوتا ہے۔

    اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ کے شہری جاپان سے جوسرز منگواتے ہیں۔ جاپان میں جب یہ جوسرز پیک کیے جا رہے ہوتے ہیں تو فیکٹری کا ایک ورکر کہتا ہے، خدارا سپروائزر کو مت بتانا کہ مجھے فلو ہے، اس کے بعد وہ پیک ہونے والے ایک ڈبے میں کھانس دیتا ہے۔

    یہاں سے یہ وائرس امریکا پہنچتا ہے اور جب یہ ڈبہ کھلتا ہے تو اسپرنگ فیلڈ کے متعدد شہری بیمار ہوجاتے ہیں، ان اقساط میں کرونا وائرس کا نام بھی دکھایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ایشیائی بھڑ کی ایک قسم دیکھی گئی ہے اور ماہرین کے مطابق مذکورہ دیو قامت مکھیوں ہارنیٹ کے حملے سے صحت مند انسان بھی اپنی جان کی بازی ہار سکتا ہے۔ یورپ میں بھی ان مکھیوں کے حملے کا خطرہ ہے۔

    ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہارنیٹ شمالی امریکا کی مکھیوں کی آبادی کا صفایا کر سکتی ہیں، ان میں شہد کی مکھیوں کو کھانے اور گھنٹوں میں پورا چھتا ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

  • کثیر ایوارڈ جیتنے والا ٹیلی ویژن شو برقعہ ایونجر کا سیزن 4 تیار

    کثیر ایوارڈ جیتنے والا ٹیلی ویژن شو برقعہ ایونجر کا سیزن 4 تیار

    کراچی : پاکستان کی سب سے مشہور کارٹون سیریز برقعہ ایونجر کا چوتھا سیزن اے آر وائی ڈیجیٹل کے چینل نیکلوڈین پردھوم مچانے آرہا ہے۔

    ایمی ایوارڈ نامزد اور کثیر ایوارڈ جیتنے والا ٹیلی ویژن شو برقعہ ایونجر کا سیزن 4 تیار کرلیا گیا ہے۔

    برقعہ ایونجر کا نیا سیزن 20 دسمبر اتوار سے روزانہ ساڑھے چار بجے سے ساڑھے سات بجے تک صرف و صرف نکلوڈین پر پیش کیا جائے گا۔

    برکا ایونجر پاکستان کا پہلا انیمیٹد ٹی وی سیریل ہے برقعہ ایونجر ایک ایسی کہانی ہے جس میں ایک لڑکی کو سپر ہیروین بناکر پیش کیا گیا ہے جو انصاف، امن اور تعلیم کے لئے لڑائی کرتی نظر آتی ہے اور ہر کسی کی مدد کرنے کو تیار رہتی ہے۔

    برقعہ ایونجر کو ملنے والے ایوارڈ کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں:

    پیباڈی ایوارڈ

    عالمی ایمی ایوارڈ نامزد

    بین الاقوامی انعام برائے صنفی مساوات

    بہترین ٹی وی شو پر ایشیائی میڈیا ایوارڈ

    کینیڈا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رائزنگ اسٹار ایوارڈ

    عالمی فلم مقابلہ میں میرٹ کا ایوارڈ

    لمز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سب سے بہتر عالمی انیمیشن

    قومی انوویشن ایوارڈ پاکستان میں رن

    ٹائم میگزین نے 2013 کے سب سے زیادہ متاثر کن کردار قرار دیا۔

  • برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن ،اےآروائی کےچینل نیکلوڈین پر

    برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن ،اےآروائی کےچینل نیکلوڈین پر

    کراچی : پاکستان کی سب سے مشہور کارٹون سیریز برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن اے آر وائی ڈیجیٹل کے چینل نیکلوڈین پردھوم مچانے آرہا ہے۔

    اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پہلے کامیاب سیزن کے بعد پاکستان کی سب سے مشہور کارٹون سیریز برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن نیکلوڈین پر شروع ہورہا ہے۔

    برقعہ ایونجر کہانی ایک ایسی اسکول ٹیچر کی ہے۔جو بھیس بدل کر امن سچ اور تعلیم کے لیےلڑتی ہے۔ فلم کے نئے گانے بابا بندوق نے ریلیز ہوتے ہی بچوں سمیت بڑوں میں بھی یکساں مقبولیت حاصل کر لی۔

    اپنے دوسرے سیزن میں پاکستانی اینیمیٹڈ فلم برقعہ ایونجر یکم فروری سے شام ساڑھے پانچ بجےاے آر وائی ڈیجیٹل کے بچوں کے پسندید ہ چینل نیکلوڈین پردھوم مچانے آرہی ہے۔